نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرحضرت سخی سرور ؒ کے دربار تک رسائی کیلئے بائی پاس اور دو رویہ سڑک تعمیر ہو گی.

کوہ سلیمان میں ریسکیو سنٹر بننے کے ساتھ سول ہسپتال سخی سرور کو اپ گریڈ کیاجارہاہے یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمدعلی اعجاز نے سخی سرور کے دورہ کے موقع پر اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہو ں نے حضرت سخی سرور ؒ کے مزار اقدس پر حاضری دی. فاتحہ خوانی کے ساتھ تاج پوشی اور چادر چڑھائی. ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمدعلی اعجاز نے سخی سرور شہر کا پیدل تفصیلی دورہ کرتے ہوئے شہر کی صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیااور زائرین کو فراہم سہولیات کا معائنہ کیا۔

حضرت سخی سرور ؒ کے مزار اقدس پر حاضری کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کی دستار بندی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر زائرین اور مجاروان کو خوشخبریاں دیتے ہوئے کہا کہ

دربار سخی سرور پر زائرین کے لئے وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر بائی پاس بنے گا۔وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سخی سرور پر خصوصی توجہ ہے۔ دربار سخی سرور کو کوہ سلیمان سے آنے والا روڈ بھی ڈبل ہوگا

سخی سرور میں ریسکیو سینٹر بھی بنے گا۔سول ہسپتال سخی سرور کے منصوبے کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے۔ زائرین اور مقامی لوگوں کو پنجاب حکومت و ضلعی انتظامیہ مکمل سہولیات فراہم کر رہی ہے


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں آٹھ سہولت بازار فنکشنل کردئیے گئے ہیں

بلاک سات اور چوک چورہٹہ ڈیرہ غازی خان کے علاوہ شادن لنڈ، تونسہ، وہوا،کوٹ چھٹہ،چوٹی زیریں اور سخی سرور میں سہولت بازار قائم کئے گئے ہیں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ شہر میں لگائے گئے

سہولت بازاروں کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر مہدی ملوف،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اور ڈی ایف سی اور دیگر افسران ہمراہ تھے. کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے بلاک سات اور چوک چورہٹہ کے سہولت بازاروں کا دورہ کیا۔

انہوں نے چو ک چورہٹہ کے سہولت بازار کو جاذب نظر بنانے کی ہدایات جاری کیں کمشنر نے پھٹے پرانے ٹینٹ اور شامیانے دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے

شامیانے تبدیل کرکے جاذب نظر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر نے سہولت بازاروں میں ملنے والی اشیاء کا جائزہ لیا.

انہوں نے آٹے کے سٹال پر آٹے کی فروخت ریکارڈ چیک کیا اور اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایات کی کہ عوام کی ضرورت کے مطابق وافر مقدار میں آٹا کی دستیابی یقینی بنائیں۔

کمشنر نے شہریوں سے بھی ملاقاتیں کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سہولت بازاروں میں آٹا وافر مقدار میں موجود
2
ہے دس کلو آٹے کا تھیلا سہولت بازار میں 430 روپے میں فروخت ہو رہا ہے.

دکانداروں کو سہولیات فراہم کرکے پھل سبزیاں اور دیگر اشیائے خوردونوش عام مارکیٹ کی نسبت پانچ فیصد کم نرخ پر دستیابی یقینی بنائیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

پاکستان تحریک انصاف کے وژن کے تحت پٹواری کلچر میں تبدیلی کیلئے ایک اور عملی کام شروع کردیا گیا۔ضلع ڈیرہ غازی خان میں کمپیوٹر میں مہارت رکھنے والوں کو پٹواری کی آسامی پر بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے

امیدواروں کے کمپیوٹر ٹیسٹ کیلئے سنٹرز قائم کردئیے گئے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ریلوے روڈ ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا

اور امیدواروں کے امتحانی عمل کا جائزہ لیاکمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ریلوے روڈ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کرتے ہوئے

پٹواریوں کی آسامیوں پر بھرتی کیلئے امیدواروں کے کمپیوٹر ٹیسٹ کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی موجود تھے

کمشنر نے پٹواری کی آسامیوں کیلئے امیدواروں کے کمپیوٹر ٹیسٹ کا معائنہ کیا انہوں نے امیدواروں اور نگران عملہ سے بھی ملاقاتیں کیں کمپیوٹر کے سپیڈ ٹیسٹ اور دیگر ذہانت ٹیسٹ کے مراحل کا جائزہ لیا۔

کمشنر نے امتحانی عمل کو شفاف بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کو پر سکون امتحانی ماحول فراہم کیا جائے.

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ پٹواری کی آسامیوں پر بھرتی کیلئے تحصیل سطح پر امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

محکمہ زراعت کے تحت ڈیرہ غازی خان کے ضلع کونسل ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے بطور مہمان خصوصی تقریب

میں شرکت کی۔ گندم کے پیداواری مقابلہ میں ضلع کی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کاشتکاروں اور ڈویژن کی سطح پر کینولہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے

والے کاشتکاروں کے درمیان چیک تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

موجودہ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کی بدولت مختلف فصلوں کی ریکارڈ پیداوار حاصل کی جارہی ہے۔

اس سال صوبہ کی زمینوں نے خوب سونا اگلا ہے۔ امسال گندم کی 2 کروڑ 9 لاکھ ٹن پیداوار حاصل کی گئی

کہ ایک ریکارڈ ہے۔ گندم کی مجموعی پیداوار میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے

اسی طرح چاول کی پیداوار میں 28 فیصد اور کماد میں 31 فیصد ریکارڈ
3
اضافہ ہوا ہے اور کاشتکاروں کو فصل کی بہترین اور بروقت ادائیگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے 300 ارب روپے کے زرعی ایمرجنسی پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔ زراعت کے شعبہ کیلئے بجٹ میں 300 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

پہلی دفعہ جنوبی پنجاب میں زرعی ترقی کیلئے علیحدہ 11 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کے درمیان صحتمندانہ مسابقت پیدا کرنے کیلئے پیداواری مقابلے منعقد کرائے جارہے ہیں۔

حکومت کے اس اقدام سے کسانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ان کے درمیان بہترین پیداوار لینے کا رجحان بڑھے گا۔ پیداواری مقابلہ جیتنے والے خوش نصیب کاشتکاروں کو بیش قیمت انعامات دئیے جارہے ہیں۔

ان مقابلہ جات کی بدولت نہ صرف ہماری فی ایکڑ پیداوار بلکہ ملکی مجموعی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔ -21 2020 کے دوران گندم کے پیداواری

مقابلہ جات میں ضلع کی سطح پر رحمت اللہ ولد شیر محمد نے 61.99 من فی ایکڑپیداوار حاصل کرکے لیہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔منظورحسین نے 59.72 من کے ساتھ ڈی جی خان میں پہلی،

مختار احمد نے راجن پور میں 46.28 من فی ایکڑ پیدوار کے ساتھ راجن پور میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ خلیل الرحمان نے 44.66 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کرکے مظفر گڑھ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 2019-20 کے گندم کے پیداواری مقابلہ میں

غلام فرید نے 58.85 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کرکے ضلع ڈی جی خان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

کینولہ کے پیدوارای مقابلہ میں مظفر گڑھ سے محمد بلال نے 36 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کرکے ڈی جی خان ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کاشتکاروں میں تین، تین لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے اور مبارکباد دی۔

میں ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین، ڈی جی خان ڈویژن سے زراعت توسیع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت انفارمیشن عبدالصمد سمیت کاشتکاروں نے شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے ڈیرہ غازیخان کا دو روزہ دورہ کیا. انہوں تحصیل کوہ سلیمان کے مختلف علاقوں میں جا کر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،

لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کی طرف سے کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے ساتھ صفائی،

ڈسٹ بن کی تنصیب، سنیٹری ورکرز اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کے ساتھ ڈیرہ غازیخان میں افسران کے اجلاس کی صدارت کی.

ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان، ایکسیئن خرم خان، چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل، چیف آفیسر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یار سمیت دیگر

افسران موجود تھے. سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محمد الطاف بلوچ نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے دفتر میں محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب
4
سردار عثمان احمد خان بزدار شعبہ کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں. وسائل سے محروم علاقوں کی ترقی اور میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے افسران کو ذاتی دلچسپی دکھانا ہو گی.

سرکاری فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو فعال کرنے کیلئے مزید مشینری خریدی جا رہی ہے

خریداری کے عمل کو شفاف بنایا جائے گا. سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت میونسپل کمیٹی کے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ

صفائی، سیوریج سمیت میونسپل سروسز کی بہتری میں عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی. سزا و جزا کا فیصلہ کرتے ہوئے کارکردگی کو مانیٹر کیاجائے گا.

انہوں نے لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ منصوبوں میں معیار قائم کرتے ہوئے ساکھ کو بہتر بنائیں. منصوبوں کی مقررہ معیاد کے اندر تکمیل کو یقینی بنایا جائے.

تاخیری حربے استعمال کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کے ساتھ دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

ازیں انہوں نے بارتھی قبرستان سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں


ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں پہلی دو روزہ قومی سیرت کانفرنس کا آغازکر دیا گیاملک بھر کی جامعات سے بیس سے زیادہ محققین نے اپنے مقالے پیش کیے۔

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں شعبہ اسلامیات کے زیر انتظام پہلی دو روزہ قومی سیرت کانفرنس کا آغاز کر دیاگیا ہے۔

وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈی جی خان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی زیر صدارت کانفرنس کے پہلے روز انٹرنیشنل اسلامک انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے ڈائریکٹر

جنرل ڈاکٹر محمد ضیاء الحق، اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر قبلہ آیاز، جامعہ پنجاب شعبہ علام اسلامیہ ڈین ڈاکٹر پروفیسر محمد حماد لکھوی اور وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی ڈی جی خان ڈاکٹر محمود سلیم نے موضوع پر اظہار خیال کیا۔

سابق سفیر جنرل(ر)اشرف سلیم اور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد، چیئر پرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں خصوصی خطاب کیا۔

کانفرنس کے دوسرے دن اختتامی تقریب میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد، خواجہ غلام فرید یونیورسٹی کے وائس چانسلر ُروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر

اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی مشیر صحت پنجاب حنیف خان پتافی ہوں گے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ سرکاری
5
ملازمت چیلنجز کا نام ہے فرائض دیانتداری اور خلوص نیت سے انجام دیئے جائیں محنت کامیابی کا زینہ ہے.

انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں 17 اے کے تحت بھرتی ہونے والے نوجوان زین العابدین کو تقرر نامہ دینے کے موقع پر کہی.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ہر ملازم کی کارکردگی کو جانچا جائے گا


 پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی دودھ کی ترسیل ناکام بنادی۔۔۔
دودھ بردار گاڑی کی چیکنگ، 2,000 لٹر ملاوٹی دودھ تلف، 149فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، خوراک کا معیار بہتر نہ ہونے پر متعدد فوڈ یونٹس کو 1 لاکھ سے زائد کے

جرمانے عائد، 91 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔۔

ڈی جی خان 21 جون: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں

خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 149 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران معیاری خوراک کی عدم فراہمی پرمتعدد فوڈ یونٹس کو1 لاکھ سے 12 ہزار کے جرمانے عائد

جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پر 91 فوڈ پوائنٹس کو بہتری کے لیے وارننگ نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیری سیفٹی ٹیم نے لیہ کے علاقے فتح پور میں ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑی کو چیک کیا۔

گاڑی میں موجود دودھ کو لیکٹوسکین مشین کی مدد سے چیک کیاگیا۔ دودھ میں گاڑھے پن، قدرتی غذائیت اور فیٹ کی کمی پائی گئی۔

کارروائی کے دوران 2 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا تھا۔ مضر صحت دودھ لیہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں مختلف ملک شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا۔

اس کے علاوہ ڈی جی خان میں ورکرزکی ذاتی صفائی نہ ہونے پر آئس فیکٹری کو 10 ہزار، مظفرگڑھ میں خوراک کو ڈھانپ کرنہ رکھنے پر 14 ہزار اور لیہ میں غیر

معیاری دودھ فروخت کرنے پر ملک شاپ کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید بہاولنگر میں سویٹس اینڈ بیکرز کو واشنگ ایریا میں گندگی پائے جانے پر 10 ہزار جبکہ

رحیم یارخان میں ریسٹورنٹ کو خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ، نان فوڈ گریڈ کلر کا استعمال کرنے پر 15 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔


لاہور

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ محمد داؤد سلیمانی کی ملاقات

خواجہ محمد داؤد سلیمانی کا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار
آپ میرے لیڈر ہیں -خواجہ محمد داؤد سلیمانی
آپ کی قیادت میں پنجاب یکساں ترقی کررہا ہے-خواجہ محمد داؤد سلیمانی
آپ نے ہمیشہ ہماری بات سنی اور مسائل حل کئے ہیں۔ خواجہ محمد داؤد سلیمانی

آپ نے ہمیں عزت و احترام دیا ہے۔ خواجہ محمد داؤد سلیمانی
وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکی حلقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پارٹی ایک ہے۔عثمان بزدار
اپوزیشن کے ارمان کبھی پورے نہیں ہوں گے۔عثمان بزدار

پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے۔عثمان بزدار
لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھرنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے-

اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔ عثمان بزدار
وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جتنا مرضی شور مچائے، حکومت مدت پوری کرے گی۔عثمان بزدار
منتخب نمائندوں کو ان جائز حق دیں گے۔عثمان بزدار

وزیر اعظم عمران خا ن کی قیادت میں عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے -عثمان بزدار

سابق حکومتوں نے چھوٹے شہروں کو ترقی کے سفر سے محروم رکھا۔عثمان بزدار

ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب اور دیگر پسماندہ شہروں کی جانب وسائل کا رخ موڑا ہے۔ عثمان بزدار

پسماندہ اضلاع کی محرومیوں کاا زالہ کریں گے-عثمان بزدار

About The Author