دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان شہر سمیت دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس، سولر سب مرسیبل واٹر پمپ کی تنصیب اور پائپ لائنیں بچھائی جائیں گی

فورٹ منرو سمیت شہر اور مضافات کی واٹر سپلائی سکیموں کو بحال کیا جائے گا

جس کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے بجٹ 2021-22میں خاطر خواہ فنڈز مختص کر دیئے ہیں.

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہاہے چوٹی زیریں،نتکانی، منگڑوٹھہ، بستی لغاری، کریسرجھنگوانی

پیر نذر حسین بستی بزدار، تونسہ شہر میں سیوریج لائن، واٹر سپلائی اور ٹف ٹائلز، پی پی 242میں سیوریج، ٹف ٹائلز

یونین کونسل ٹبی کھاڑک، چھابری زیریں میں نالی سولنگ، ٹف ٹائلز، ڈرینج، کلورٹس، تونسہ شہر کی خوبصورتی ، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب،، واٹر سپلائی

بستی حافظ محمود، بستی میر محمد جان، بستی وزیر خان، بستی حاجی محمد دین، بستی مجھیانی، بستی صمد خان، بستی امان اللہ، ڈیرہ غازیخان شہر

سخی سرور، پائیگاں، حاجی غازی، سرور والی، فورٹ منرو، چوٹی، سخی سرور میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں گے. مشیر وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ

نئے بجٹ میں ضلع ڈیرہ غازیخان کے صاف پانی سے محروم علاقوں بستی نہالانی پیراں غربی، سخی سرور، رونگھن، فورٹ منرو، بستی کھوسہ، لوہار والا، کپر شاہ، معموری، ڈیرہ غازیخان شہر، پائیگاہ اور دیگر رہ جانے والی آبادی،

درخواست جمال،درخواست جمال خان غربی، درمیانی و جنوبی، چوٹی زیریں، خان پو ر، نواں جنوبی، مانہ احمدانی، بستی فوجہ، کوٹلہ احمد خان، بکھر واہ، ہزارہ، کوٹ چھٹہ، نوتک محمید، منگڑوٹھہ، سوکڑ، بستی بزدار، مکول کلاں، بوہڑ،

بنڈی، ڈونہ، ناڑی، مبارکی، بارتھی، فاضلہ، ٹھیکر، کوٹ موہانی، دربار حسین شاہ، بستی کلیری، بستی محمد نواں، پیر گہنرو، بستی عطا محمد، بستی عمر خانی، بستی زندہ پیر، بستی محمد خان لنڈ،چھابری،

پیر شاہ نواب دربار میں واٹر فلٹریشن پلانٹس اوررونگھن، سخی سرور، راکھی گاج، فورٹ منرو او رملحقہ آبادی میں سولر سب مرسیبل واٹر پمپ لگائے جائیں گے. محمدحنیف پتافی نے کہا کہ

وزیر اعلی جنوبی پنجاب کے اکثریتی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں بجٹ میں جنوبی پنجاب کی سکیموں کیلئے 34کروڑ 85لاکھ روپے کی ابتدائی رقم مختص کر دی گئی ہے


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہاہے.

منصوبوں میں معیاری مٹیریل یقینی بنانے اور سکوپ آف ورک کے مطابق منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کڑی نگرانی کانظام وضع کر دیاگیاہے.

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمدنے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے ہمراہ تحصیل کوہ سلیمان کے دور دراز پسماندہ اور پہاڑوں کے دامن میں

جا کر ہائی ویز، پبلک ہیلتھ، جنگلات، ایمرجنسی سروسز، بلڈنگز اوردیگر محکموں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا موقع پر معائنہ کیا.

واٹر سپلائی سکیموں کے ٹینک میں لیکج اور پلستر میں ناقص
2
مٹیریل استعمال ہونے پر پبلک ہیلتھ کے افسران کی موقع پر سرزنش کرتے ہوئے دوبارہ تعمیراتی کام کرانے کے احکامات جاری کیے

انہوں نے انکوائری کر کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایات جاری کیں. سیکرٹری جنگلات جنوبی پنجاب سرفراز احمد مگسی،

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی، ایس ای بلڈنگز وقار احمد، ایگزیکٹو انجینئرز گلفام احمد، محمد وقاص،

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن اوردیگر افسران ہمراہ تھے. کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ریسکیو 1122ایمرجنسی سروس سٹیشن بارتھی کو

ایک ہفتہ کے اندر ہینڈ اوور کرنے کی ہدایات جاری کیں. انہوں نے چوکی والا زین بارتھی روڈ، سنگھڑ پل، بارتھی فاضلہ کچھ روڈ، واٹر سپلائی سلاری، آر ایچ سی بارتھی کی اپ گریڈیشن، لنگر خانہ، بی ایم پی تھانہ بارتھی،

ریسٹ ہاوس بارتھی، ریسکیو 1122ایمرجنسی سٹیشن بارتھی، پارک ویز کوہ سلیمان و ٹوریسٹ ریزارٹ بارتھی،

قبرستان بارتھی کی چاردیواری، واٹر سپلائی سکیم بارتھی، گلخانی، ملٹی پرپز سپورٹس گراونڈ کوہ سلیمان کے جاری منصوبوں کا معیار اور کام کی رفتارکاجائزہ لینے کے ساتھ بارتھی

میں کام کرنے والے نادرا سنٹر، زراعت اور دیگر اداروں کو چیک کیا.
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ

گزشتہ ادوار میں قبائلی دوردر از علاقوں کو نظر انداز کیاگیا. وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے وسائل سے محروم علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی

اور یہی وجہ ہے کہ آج تحصیل کوہ سلیمان میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں شہر کے مساوی جدید سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں.

انہوں نے قبائلی عمائدین سے کہاکہ وہ ترقیاتی منصوبوں پر نظر رکھیں منصوبوں میں خامیاں نظر آنے پر بروقت اطلاع دی جائے


ڈیرہ غازیخان

جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں تین سال سے بند ٹورسٹ ریزارٹ کو سیاحوں کیلئے اسی ماہ کھولنے کے ساتھ غفلت کے مرتکب سینئرٹورازم آفیسر رضوان احمد کو معطل،ریجنل جنرل منیجر ملتان

اور دیگر اہلکاروں کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں. یہ احکامات سیکرٹری ٹورازم پنجاب کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے فورٹ منرو کے معائنہ کے دوران جاری کیے.

انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر فورٹ منرو، سخی سرور اور دیگر مقامات کا دورہ کرتے ہوئے محکمہ کے ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا.

پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک اوردیگر افسران ہمراہ تھے. سیکرٹری ٹورازم نے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر فورٹ منرو کا دورہ کیا.

انہوں نے فورٹ منرو ریزارٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہو ئے بہتری کیلئے ضروری ہدایات جار ی کیں

انہوں نے افسران سے کہاکہ فورٹ منرو جیسے پہاڑی مقام پر سیاحوں کو
3
کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیئے. کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے ہدایت کی گزرگاہوں اور ٹریکس کی بھی مرمت کی جائے.

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریزارٹ کی تعمیر سے سیاحوں کی بڑی تعداد کو متوجہ کیا جاسکے گا.

انہوں نے کہاکہ محکمہ سیاحت مری پر بوجھ کم کرنے کیلئے نئے سیاحتی مقامات کی تیاری کے جامع منصوبے پر عملدرآمد کرا رہا ہے.

سیکرٹری کو بتایاگیا کہ فورٹ منرو ریزارٹ میں استقبالیہ، لابی او ربالکونی کا اضافہ کیاگیاہے.

بالکونی میں بیٹھ کر فورٹ منرو کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوا جاسکے گا. ٹی ڈی سی پی نے موجودہ عمارت کی نہ صرف تزئین وآرائش کی ہے

بلکہ چار دیواری،مین گیٹ اور ستونوں کا اضافہ کیا ہے. سیاحوں کیلئے اب ” بون فائر "کی جگہ بھی فراہم کی گئی ہے.

واضح رہے کہ ٹورسٹ ریزارٹ فورٹ منرو خستہ حالی کی وجہ سے تین سال سے بند تھا. وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس لینے اور ہدایت پر عمارت کی بحالی کا کام شروع کیاگیا

.
دریں اثنا سیکرٹری ٹورازم نے حضرت سخی سرور ؒ کے دربار پر جاری پی ٹیگ پراجیکٹ کے تحت ترقیاتی کام کا معائنہ کیا.

دربار میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی پالیسی کے تحت مختلف سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے

انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کام کو بروقت مکمل کرنے کیلئے غیر ضروری تاخیر حربے سے گریز کیاجائے.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ضلع ڈیر ہ غازیخان میں سہولت بازار عوام کو معاشی ریلیف دلانے کیلئے کام کر رہے ہیں

پھل، سبزیوں او راشیاء کے معیار اور قیمتوں کو چیک کرنے کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا ئی گئی ہیں.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ، ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی اور دیگر نے سہولت بازار کے دورے کیے دکانداروں اور خریداری میں مصروف

لوگوں سے معلومات حاصل کیں.

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر چار دکانیں سربمہر کرکے چار ہزار روپے جرمانہ عائد کیا.

انہوں نے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور ڈسپوزل ورکس کا بھی معائنہ کیا.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے تحت 23733 سرگرمیاں ریکارڈ کا حصہ بن گئی ہیں. 284میں سے 271عوامی شکایات کو نمٹا دیاگیا ہے.

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ محکمے عوامی شکایات کے جلد ازالہ کیلئے 24گھنٹے کام کریں.

شکایات سیل کو فعال کیا جائے اور عوامی شکایات دی گئی 72گھنٹے کی
4
مدت کے اندر عملدرآمد کرتے ہوئے نمٹا دی جائیں. تمام محکمے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے تعاون کی فضا برقرار رکھیں


ڈیرہ غازیخان

فرید الدین گنج شکرؒ ای لائبریری ڈی جی خان کے انچارج جاوید الیاس لودھی نے کہا ہے کہ ای لائبریری کی تزئین وآرائش کر دی گئی ہے.

یہ بات انچارج ا ی لائبریری نے ڈائریکٹر انفارمیشن ڈی جی خان ڈویژن رحیم طلب کو لائبریری کے معائنہ کے دوران بتائی.

انہوں نے بتایاکہ تشنگان علم کیلئے انٹر نیٹ کی سہولیات میں مزید بہتری لائی گئی ہے جس سے استفادہ کرتے ہوئے

نوجوان اب ای لائبریری کی طرف سے مطالعے کیلئے ذوق و شوق سے آ رہے ہیں.

انہوں نے مزید بتایاکہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن کی نگرانی میں ای لائبریری میں مطلوبہ کتب بھی پی ڈی ایف فائلوں کی صورت میں مہیا کر دی گئی ہیں

اور لائبریری کی ممبر سازی کی مہم بھی چلائی جا رہی ہے.

عطاالرحمن نے بتایاکہ بہترین سہولیات کی وجہ سے ڈی جی خان کے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو علیحدہ، علیحدہ کمروں میں انٹر نیٹ کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں

جہاں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے سارا دن لڑکے، لڑکیاں پی ایم ایس، سی ایس ایس اور دیگر ضروریات کے مطابق سکون سے مطالعہ کرتے رہتے ہیں.

ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلب نے لائبریری کے معائنہ کے دوران مختلف شعبہ جات دیکھے. اس موقع پر انچارج

ای لائبریری جاوید الیاس لودھی نے انہیں مختلف شعبہ جات اور مطالعاتی سہولیات بارے آگاہ کیا.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان کے تمام نو دیہی مراکز صحت کو کورونا ویکسی نیشن سنٹرز میں تبدیل کرد یاگیا اور روزانہ کی بنیاد پر ویکسی نیشن کا ہدف بھی مقرر کر دیا گیاہے.

ضلع کے 16ویکسی نیشن سنٹرز کے علاوہ دو موبائل ہیلتھ یونٹ اور حضرت سخی سرور ؒ کے دربار پر قائم کاونٹر بھی ویکسی نیشن کے فرائض انجام دے گا.

قومی شناختی کارڈ رکھنے والے تمام افراد کورونا ویکسی نیشن کیلئے اہل قرار دیئے گئے ہیں.

یہ بات سی ای او ہیلتھ ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر سخاوت علی نے یہاں بتائی. انہوں نے کہا کہ معمول کی زندگی واپس لانے کیلئے کورونا ویکسی نیشن ہی واحد حل ہے

اور محکمہ کے پاس وافر مقدارمیں حفاظتی ویکسین موجود ہے. ویکسی نیشن محفوظ عمل ہے.

شہری اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے بروقت ویکسی نیشن یقینی بنائیں.

ڈاکٹر سخاوت علی نے بتایاکہ رورل ہیلتھ سنٹرز کے عملہ کی ضروری تربیت کے ساتھ وافر مقدار میں ویکسین فراہم کر دی گئی ہے.

آر ایچ سیز میں علاج معالجہ کے معاملات بھی معمول کے مطابق انجام دیئے جار ہے ہیں.


ڈیرہ غازیخان

پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان و کمانڈنٹ حمزہ سالک کی ہدایت پر بارڈر ملٹری پولیس راکھی گاج نے بین الصوبائی نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ ناکام بنا دی ہے.

بلوچستان سے پنجاب آنے والی تین گاڑیوں میں پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا چھالیہ، گٹکا، نمک اور غیر ملکی سگریٹ برآمد کر لیا.

ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج لیاقت عباس لغاری نے بتایاکہ دو ٹرکوں اور ایک مسافر کوچ سے نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کیاگیا جسے قانونی کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کیاجائے گا


"ڈیرہ غازیخان: سرکل کوٹ چھٹہ کراٸم میٹنگ”

ڈی پی او عمر سعید ملک نے سرکل کوٹ چھٹہ کے ڈی ایس پی سمیت ایس ایچ اوز سے کراٸم میٹنگ کی۔
میٹنگ میں ڈی ایس پی منور بزدار سمیت سرکل ہاۓ کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

دوران میٹنگ ڈی پی او نے سرکل کوٹ چھٹہ کے تمام تھانہ کی جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں اور ناجاٸز اسلحہ رکھنے والوں کی زیادہ سے زیادہ گرفتاری عمل میں لاٸیں۔

تھانہ میں آنے والے ساٸلین کے مساٸل ترجیح بنیادوں پر حل کۓ جاٸیں، انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوۓ زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کیا جاۓ۔

مٶثر گشت کرتے ہوۓ جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارواٸی عمل میں لاٸی جاۓ۔
سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں/ ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

پولیس اپنی کارکردگی مزید بہتر کرئے اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رہزنی جیسے جرائم کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں اور سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

انھوں نے تمام تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقہ میں سودخوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی کریں۔

مظلوم کی دادرسی کو یقینی بناٸیں اور بے وجہ لوگوں کو تنگ نہ کریں، مقدمہ میں مطلوب اصل ملزمان کی گرفتاری یقینی بنایا جائے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ اچھی ٹیم کی بدولت جراٸم پر کافی حد تک کنٹرول کر لیا ہے

اور اب بچھلے سالوں کی نسبت سرکل میں جراٸم کی شرح کافی کم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی تک انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا میرا عزم ہے۔

آخر میں ڈی پی او عمر سعید ملک نے تھانہ کوٹ چھٹہ کا وزٹ کرتے ہوئے سائلین کے مسائل سنے اور حوالات تھانہ، فرنٹ ڈیسک پر آن لائن کئے جانے والے ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔


ڈیرہ غازی خان:
پولیس تھانہ شاہصدر دین کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی، Aکیٹیگری کا مجرم اشتہاری اسلحہ سمیت گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق جدید طریقہ تفتیش اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت پولیس تھانہ شاہ صدر دین نے A کیٹیگری کے مجرم اشتہاری کو ناجائز اسلحہ کلاشنکوف بمع 07 عدد گولیاں سمیت گرفتار کر لیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شاہ صدر دین منیراحمد چانڈیہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔

About The Author