ریاض:
سعودی عرب میں مقیم ملکی و غیر ملکی شہریوں کی جانب سے اب تک حج کے لیے 4 لاکھ 50 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
خلیجی ویب سائٹ کے مطابق موصول ہونے والی درخواستیں صرف 24 گھنٹوں میں ملی ہیں۔ وزارت حاج و عمرہ نے لنک 24 گھنٹے قبل جاری کیا تھا۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے مطابق ملنے والی درخواستوں میں سے 60 فیصد مرد حضرات کی ہیں جب کہ 40 فیصد خواتین کی ہیں۔
حج کی درخواستیں جمع کرانے کا ابتدائی مرحلہ غیر حتمی ہے جس میں خواہشمند افراد اپنے کوائف کا اندراج کرائیں گے۔
درخواستوں کی حتمی منظوری کا مرحلہ 13 ذو القعدہ تک جاری رہے گا جس کے بعد صرف 60 ہزار افراد کو اگلے مرحلے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس