دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو بغیر رجسٹریشن کے کورونا ویکسی نیشن شروع کر دی گئی ہے.

ضلع ڈیر ہ غازیخان میں دو موبائل ہیلتھ یونٹ کے علاوہ سولہ سنٹرز میں شناختی کارڈ دکھا کر کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کرائی جاسکتی ہے

ٹیچنگ ہسپتال میں ہفتہ کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے شہریوں کو مفت ویکسی نیشن کی سہولت میسر ہے.

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی تمام سنٹرز میں عزت و تکریم کے ساتھ شہریوں کو کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کی جا رہی ہے.

ای او ہیلتھ ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر سخاوت علی نے بتایا کہ غازی میڈیکل کالج، ٹیچنگ ہسپتال، تحصیل صدر ہسپتال تونسہ و کوٹ چھٹہ کے علاوہ نو بنیادی مراکز صحت

کورونا ویکسی نیشن سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں شہریوں کیلئے وافر مقدار میں کورونا ویکسین موجود ہے.

انہوں نے کہاکہ ویکسین محفوظ ہے افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں.

اپنی اور خاندان کی ویکسی نیشن کرا کے معاشرہ اور ملک کو کورونا فری بنانے کیلئے ذمہ دارشہری کا ثبوت دیا جائے.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر تونسہ شریف میں گیارہ ہاوسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے خریدو فروخت روکنے کے احکامات جاری کر د یئے گئے ہیں.

اسسٹنٹ کمشنرتونسہ رابعہ سیال کی ہدایت پر چیف آفیسر و ایڈمنسٹریٹر تونسہ نے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کی فہرست کی تشہیر کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کر دیا ہے.

مراسلہ کے مطابق الحمد سٹی، ٹیپو گارڈن، طیب ٹاون، نیو اقبال ٹاون، نیو ٹب، وی آئی پی ٹاون، الرحمن گارڈن،

نیو زمان ٹاون، الفلاح ٹاون، یاسین ٹاون او رکمال ٹاون تونسہ شریف ہاوسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قراردیاگیاہے.


ڈیرہ غازیخان

اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیر ہ غازیخان میں خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے تحت تیسرے ہفتے کی سرگرمیوں کا آغاز کر دیاگیاہے

مہم کے تحت صفائی، فراہمی ونکاسی آب کے علاوہ سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش، رنگ و روغن، سٹریٹ لائٹس کی بحالی، تجاوزات، وال
2
چاکنگ کا خاتمہ اوردیگر اقدامات کیے جائیں گے. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ

تمام محکمے ضلع کی درجہ صوبہ بھر میں بہتر کرنے کیلئے کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے تحت موصول ہونے والی عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیاجائے.

گزشتہ روز ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں خدمت مہم کے تحت 4737سرگرمیوں کو ریکارڈ کیاگیا اور 1184عوامی شکایات میں سے 1130کا ازالہ کر دیاگیا.

ڈیش بورڈ میں ضلع ڈیر ہ غازیخان کی 19937سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں اور 256میں سے 242عوامی شکایات کا ازالہ کر دیاگیا.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے چوٹی زیریں میں چار دکانیں

سربمہر کر دیں.انہوں نے آر ایچ سی چوٹی کا بھی دورہ کیا. ایکسرے و ڈینٹل مشین بند پائی گئیں صفائی

بیڈ شیٹس کی ناقص صورتحال پر کارروائی کیلئے متعلقہ حکام کو سفارشات ارسال کر دی گئیں.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرڈیرہ غازیخان،وہوا اور سخی سرور ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 38ارب 30 کروڑ روپے سے 215 منصوبے مکمل کئے جائیں گے 140 منصوبے مکمل کرلئے گئے۔فنڈز ہونے کے باوجود تکمیل میں

غیر ضروری تاخیر کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احکامات جاری کردئیے

سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور دیگر افسران شریک تھے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی

ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 35 ارب پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے 195 منصوبے شروع کئے گئے جن میں سے 140 منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں۔

وہوا ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت دو ارب 46 کروڑ روپے سے 16 منصوبوں پر کام جاری ہے۔سخی سرور ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت تین کروڑ تیس لاکھ روپے سے چار سکیموں پر

کام جاری ہے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ تینوں ڈویلپمنٹ پیکجز کے تحت تمام نو محکمے منصوبوں کی پیشرفت کا تازہ تصویری

ریکارڈ پیش کریں۔تاخیری حربے استعمال کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کی
3
قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے۔کمشنر نے تنبیہہ کی کہ بلیک لسٹ کے عمل میں غیر ضروری تاخیر پر متعلقہ محکمہ کے افسران کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

کمشنر۔ ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار ڈی جی خان ڈویلپمنٹ پیکج کو خود دیکھ رہے ہیں۔

منصوبوں کی تکمیل میں افسران کی عدم دلچسپی پر بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔اجلاس میں پبلک ہیلتھ،پی ایچ اے،

ہائی ویز،بلڈنگز،سپورٹس،لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔


ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل

اولین ترجیح ہوگی،مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔فنڈز ہونے کے باوجود منصوبوں کی تکمیل میں تاخیری حربے استعمال کرنے والی تعمیراتی

کمپنیوں کو سرکاری منصوبوں کیلئے بلیک لسٹ کردیا جائیگا۔انہوں نے یہ بات کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں پبلک ہیلتھ، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی

اور دیگر محکموں کے منصوبوں کی بریفنگ کے دوران کہی۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان میں آئندہ سال جانے والی سکیموں کی تعمیراتی کمپنیوں کو تحریری طور پر پابند کیا جائے کہ

وہ تعمیراتی کام میں تعطل نہیں لائیں گے۔سٹریٹ لائٹس کیلئے بنائی گئی ناقص بنیادیں از سر نو تعمیر کی جائیں۔ناقص مٹیریل ہرگز برداشت نہیں ہوگا۔محکمے بارش کے

بعد سکیموں کا از سرنو جائزہ لیں، بیٹھ جانے والی ٹف ٹائلز اور دیگر کام بحال کیا جائے۔مکمل ہونے والی واٹر سپلائی سکیمیں کمیونٹی کو ہینڈ اوور کی جائیں۔

ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شہر میں مکمل ہونے والے پارکس،چوکوں،

گرین بیلٹس اور دیگر کام متعلقہ محکمے کو ہینڈ اوور نہ ہونے تک پی ایچ اے لاہور دیکھ بھال کی پابند ہو گی۔ اجلاس میں دیگر امور کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں۔


ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں شجرکاری کے حوالے سے خصوصی
4
ہفتہ کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں. شرکاء میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر
شعبہ نباتیات ڈاکٹر اللہ بخش گلشن نے کہا کہ طلباء و طالبات کی مشترکہ کاوشوں اور سرگرمیوں سے موسمی حالات اور ان میں بہتر نشوونما پانے والے پودوں

شجرکاری کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ مستقبل میں بھی اس طرح کے تعمیری و تخلیقی پروگرام کرائے جائیں گے.

پروگرام کے نظامت کے فرائض شعبہ نباتیات کے استاد ڈاکٹر فیصل حسین اور عبدالصمد نے ادا کیے۔ مہمانانِ خصوصی میں ڈاکٹر محمد آصف صدر شعبہ انگریزی

اورشعیب رضا شعبہ ہارٹیکلچر شامل تھے۔ شعبہ نباتیات کے سینئرٹیچرسیدمظہرعرفان نقوی نے طلباء و طلبات کو

اس کامیاب ہفت روزہ پروگرام کے انعقاد پر ان کی خدمات کو سراہا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے سرکٹ ہاو س کا دورہ کیا. انہوں نے سرکٹ ہاوس کی تزئین و آرائش،

کی تیاری اور دیگر کام کاجائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں.انہوں نے کہاکہ تعمیراتی کام جلد مکمل کیاجائے.

شجرکاری کیلئے ماحول کے مطابق پودوں کا انتخاب کیا جائے.


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول محمد اکرم نعیم بھروکا اور ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان ڈویژن ہما نصیب کی خصوصی ہدایات کی

روشنی میں پٹرولنگ پولیس کے ریجنل انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ اے ایس آئی محمودالحسن گجر نے اپنی ٹیم کے ساتھ تحصیل تونسہ شریف میں پنجاب کالج،

جنرل بس اسٹینڈ کے علاوہ دیگر مختلف مقامات پر ہیلمٹ کی افادیت، روڈسیفٹی،ٹریفک قوانین اورکورونا ایس او پیز کے حوالے سے طلباء،

ڈرائیوروں اور شہریوں کو لیکچرز دیئے. محمود الحسن نے کہا کہ کم عمر بچوں کا گاڑی چلانا قانونا جرم ہے لہذا قانون کی پاسداری کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں

ون ویلنگ، تیز رفتاری جان لیوا ہے اس سے اجتناب کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے

وٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اس دوران پرنسپل کالج اوراساتذہ بھی موجود تھے.

پرنسپل نے موبائل ایجوکیشن یونٹ کے آگاہی پروگرام کو سراہا.

موبائل ایجوکیشن یونٹ نے جنرل بس سٹینڈ تونسہ شریف پر ہیوی لائسنس کے حامل ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے لیکچر دیا اور معلوماتی مواد بھی تقسیم کیاگیا.


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثما ن احمد خان بزدار کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے

پنجاب کا تیسرا اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تاریخی بجٹ پیش کر دیا ہے جس میں جنوبی پنجاب کیلئے بجٹ کا 35فیصد مختص کیاگیا ہے. ا

یک کھرب 89 ارب 22کروڑ 80لاکھ روپے کا ترقیاتی پیکج دیاگیا ہے جس میں تمام شعبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فنڈز رکھے گئے ہیں

ضلع ڈیرہ غازیخان میں خواتین یونیورسٹی، یونیورسٹی آف تونسہ، راجن پور میں انڈس یونیورسٹی، یونیورسٹی آف مظفرگڑھ، یونیورسٹی آف لیہ کے

علاوہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں پانچ نئے کالجز، نئے او پی ڈی و ایمرجنسی بلاک، ایک سول ہسپتال، 15بی ایچ یوز کی اپ گریڈیشن، پانچ نئے بی ایچ یوز و ڈسپنسری کے

قیام، 22سکولو ں کی اپ گریڈیشن، پانچ نئے ریسکیو سٹیشن، 100روڈز، پل کی تعمیر و بحالی، 25واٹر سپلائی سکیمز، بارتھی میں 132کے وی گرڈ سٹیشن کی تعمیر،

ڈیرہ غازیخان میں سیوریج ٹف ٹائلز کے دو میگا پراجیکٹس کیلئے فنڈز رکھے گئے ہیں. انہوں نے بتایا کہ اگر اہم سکول ایجوکیشن کی بات کریں تو 74منصوبوں کیلئے بجٹ 2021-22میں پندرہ ارب 36کروڑ روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے

جن میں چارجاری، 67نئے اور تین دیگرترقیاتی پروگرام شامل ہیں. ڈیرہ غازیخان میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس کی تعمیر، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی رحیم بخش، گورنمنٹ پرائمری ایلیمنٹری سکول بستی برمانی والا

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کالا والا، منگڑوٹھہ، سوکڑ، بستی بزدار، مکول کلاں، بوہڑ، بنڈی، ڈونہ، ناڑی، مبارکی، بارتھی، فاضلہ،

ٹھیکر یونین کونسلوں میں سکولوں کی اپ گریڈیشن، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بستی پیر والا، گورنمنٹ بوائز مڈل سکول نہڑ والا، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سلطان سندیلہ،

کمپری ہینسو سکول کی اپ گریشن و بحالی کیلئے فنڈز رکھے گئے ہیں. مشیر وزیر اعلی نے کہاکہ فورٹ منرو میں بوائز و گرلز نئے پرائمری سکول کے علاوہ گورنمنٹ ہائی سکول

کو ہائرسکینڈری لیول تک اپ گریڈیشن کیلئے فنڈز رکھے گئے ہیں. گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سخی سرور کو اپ گریڈ کیاجائے گا.

موضع جنگل یونین کونسل جھوک اترا میں نیا بوائز پرائمری سکول قائم کیا جائے گا.


ڈیرہ غازیخان

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تیسرے بجٹ 2021-22 میں جنوبی پنجاب کیلئے سکول ایجوکیشن میں پندرہ ارب چھتیس کروڑ بیس لاکھ روپے،

ہائر ایجوکیشن کیلئے چار ارب چھیاسی کروڑ ساٹھ لاکھ روپے، سپیشل ایجوکیشن کیلئے پندرہ کروڑ ستر لاکھ روپے، لٹریسی و نان فارمل ایجوکیشن کیلئے ایک ارب ڈیڑھ کروڑ
2
روپے، سپورٹس و یوتھ افیئرکیلئے ایک ارب اسی کروڑ ساٹھ لاکھ روپے، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن کیلئے اٹھائیس ارب تیس کروڑ چالیس لاکھ روپے،

پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئر کیلئے پانچ ارب اٹھاسی کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں. بجٹ دستاویزات کے مطابق

پاپولیشن ویلفیئر کیلئے چھیاسٹھ کروڑ چالیس لاکھ روپے، واٹر سپلائی سینی ٹیشن کیلئے چار ارب اٹھاسی کروڑ نوے لاکھ روپے،

سوشل ویلفیئر کیلئے چونتیس کروڑ نوے لاکھ روپے، ویمن ڈویلپمنٹ کیلئے چار کروڑ ساٹھ لاکھ روپے،

لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کیلئے سات ارب چھتیس کروڑ دس لاکھ روپے، روڈز کیلئے بائیس ارب باون کروڑ روپے، انہار کیلئے سات ارب نوے کروڑ دس لاکھ روپے، انرجی کیلئے ایک ارب نواسی کروڑ اسی لاکھ روپے،

پبلک بلڈنگز کیلئے سات ارب سڑسٹھ کروڑ نوے لاکھ روپے، اربن ڈویلپمنٹ کیلئے تین ارب چھیانوے کروڑ ستر لاکھ روپے،

زراعت کیلئے گیارہ ارب آٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے، جنگلات کیلئے ایک ارب بارہ کروڑ ستر لاکھ روپے، جنگلی حیات کیلئے اکیس کروڑ تیس لاکھ روپے، ماہی پروری کیلئے ستائیس کروڑ چالیس لاکھ روپے، فوڈ کیلئے تیئس کروڑ ساٹھ لاکھ روپے،

لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کیلئے ایک ارب اٹھانوے کروڑ ستر لاکھ روپے، صنعت و تجارت و سرمایہ کاری کیلئے چار ارب پانچ کروڑ ستر لاکھ روپے، معدنیات و کان کنی کیلئے چونتیس کروڑ روپے،

سیاحت کیلئے اکتیس کروڑ ساٹھ لاکھ روپے، گورننس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے ایک ارب ساڑھے بیس کرو ڑ روپے،

وترقی افرادی قوت کیلئے چودہ کروڑ ستر لاکھ روپے، ٹرانسپورٹ کیلئے ساڑھے چھتیس کروڑ روپے، ایمرجنسی سروسز 1122کیلئے چونسٹھ کروڑ چالیس لاکھ روپے، ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی کیلئے ایک ارب اڑتالیس کروڑ اسی لاکھ روپے،

انفارمیشن و کلچر کیلئے پندرہ کروڑ بیس لاکھ روپے، محکمہ آثار قدیمہ کیلئے انیس کروڑ تیس لاکھ روپے،

اوقاف و مذہبی امور کیلئے چوبیس کروڑ اسی لاکھ روپے، انسانی حقوق و ا قلیتی امو رکیلئے ستاسی کروڑ پچاس لاکھ روپے،

پلاننگ و ڈویلپمنٹ کیلئے چودہ ارب آٹھ کروڑ تیس لاکھ روپے، سپیشل پروگرام و انیشیٹوز کیلئے پینتیس ارب ستر کروڑ بیس لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں


.

ڈیرہ غازی خان۔
تھانہ گدائی پولیس کی کاروائی خواتین پر مشتمل نوسرباز چور گینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، نوسر باز گینگ سے چوری کیا ہوا 15 لاکھ مالیتی زیورات بھی برآمد کر لئے۔

تفصیل کے مطابق تھانہ گدائی میں 6 عورتوں پر مشتمل ایک گینگ پکڑا گیا ہے

نوسر باز عورتوں پر مشتمل یہ گینگ لوگوں کے گھروں میں جا کر وارداتیں کرتا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ گدائی رانا محمد اقبال نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ

لاری اڈا طاہر ٹاؤن سے ایک شادی کے تقریب میں کچھ عورتیں گھر میں گھس کر طلاعی زیورات چوری کر کے جا رہی ہیں

اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ گدائی موقع پر پہنچ کر ان عورتوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 14 تولہ سونا اور 6 ہزار نقدی برآمد کر لی

جبکہ گرفتار ہونے والی خواتین سے مزید تفتیش کیجاری ہے

About The Author