دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کورونا سے مزید 57 اموات

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 717 ہے اور8 لاکھ 75 ہزار 581 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 57 اموات اور ایک ہزار 194 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 633 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 717 ہے اور8 لاکھ 75 ہزار 581 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 479 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 220، خیبرپختونخوا 4 ہزار 203،

اسلام آباد 769، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 292 اور آزاد کشمیر میں 562 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار 65، خیبرپختونخوا

ایک لاکھ 35 ہزار 569، پنجاب 3 لاکھ 43 ہزار 703، سندھ 3 لاکھ 27 ہزار 21، بلوچستان 26 ہزار 152، آزاد کشمیر 19 ہزار 723 اور گلگت بلتستان

میں 5 ہزار 698 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں

اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں

جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

About The Author