دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

سابق ڈپٹی کمشنر راجن پور، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ساﺅتھ پنجاب الطاف بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع راجن پو ر ”خدمت آپ کی دہلیز پر

“پروگرام میں ساﺅتھ پنجاب میں ٹاپ اضلاع میں شامل ہے۔عوامی شکایات کا بھی فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔

ضلع راجن پور میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر “ پروگرام کے دوسرے فیز پر کام جاری ہے۔اس فیز میں مین ہولز کی صفائی اور ساتھ ساتھ سیوریج اور روزمرہ صفائی کے

نظام کو درست کیا جائے گا۔میونسپل کمیٹیز کے افسران نے ”خدمت آپ کی دہلیز پر “ پروگرام پرمکمل فوکس کیا ہوا ہے۔

ہمارا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کا کہنا تھا کہ

حکومت پنجاب کا یہ پروگرام تین ہفتوں پر محیط ہے ۔

ضلعی انتظامیہ نے اس پروگرام کو مکمل فوکس کیا ہوا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے اس مشن کو کامیاب بنایا جائے گا۔لوگوں کو چاہئے کہ

وہ خدمت ایپ کے ذریعے صفائی کے کام کی نشاندہی کریں علاوہ ازیں

اس پروگرام میں ٹائیگر فورس بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر “پروگرام میں میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے۔


راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے ضلع راجن پورمیں جاری ترقیاتی منصوبوں کو رواں مالی سال میں جون تک مکمل کیا جائے

۔سست روی کا شکار منصوبہ جات کے ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

یہ باتیں انہوں نے ترقیاتی منصوبوں بارے منعقدہ اجلاس کی

صدارت کرتے ہوئے کہیں

موقع پرڈی پی او فیصل گلزار، ممبران صوبائی اسمبلی سردار اویس خان دریشک،سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

عوام کا معیار زندگی بلند کرنا اور ان کو بنیادی ضروریات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

ترقیاتی منصوبہ جات عوامی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیئے جائیں۔ہمارا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

اجلاس میں سردار علی رضا خان دریشک،سردار در محمد خان دریشک،کنور شفیق،کلیم اللہ دریشک،عبدالرحمان خان دریشک کے علاوہ ترقیاتی اداروں کے سربراہان نے

شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ناقص میٹیریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے۔

سلسلے میں کسی قسم کی سستی و لا پرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔منصوبوں کی تکمیل کے بعد متعلقہ محکمے تختیاں آویزاں کریں۔

اجلاس میں پبلک ہیلتھ ،ہائی وے ،بلڈنگ کی سکیموں سمیت پنجاب میونسپل سروسز پروگراموں کو زیر بحث لایا گیا۔

About The Author