پنجاب حکومت کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایم این اے عبد القادر مندوخیل کے درمیان ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر ہاتھا پائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وضاحت کی ہے کہ انہیں اپنے دفاع میں انتہائی اقدام اٹھانا پڑا۔
ایکسپریس ٹی وی پر اینکر جاوید چوہدری کے پروگرام ’اب تک‘ کے سیٹ سے لیک ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں سیاستدانوں میں شدید تلخ جملوں کے تبادلے اور زبانی تلخ کلامی کے بعد فردوس عاشق اعوان پیپلز پارٹی کے رہنما کو تھپڑ مار رہی ہیں۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ پروگرام کے دوران نہیں ہوا۔
روگرام کے بعد اپنے وضاحتی ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ’انہوں نے مجھے ہراس کیا اور دھمکیاں دیں۔ مندوخیل کی اس بدکلامی اور بدزبانی کی وجہ سے مجھے اپنے سیلف ڈیفنس میں انتہائی قدام اٹھانا پڑا کیونکہ میری سیاسی ساکھ اور عزت داؤ پر لگی۔‘
اپنے ویڈیو بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ جو ویڈیو لیک کی گئی وہ سلیکٹڈ ویڈو لیک ہوئی۔ ’میں چاہوں گی کہ پوری ویڈیو لیک ہو تاکہ عوام کو پتا چلے کہ کس طرح پیپلز پارٹی کے ایم این اے نے مجھے انتہائی قدم پر مجبور کیا۔‘
انہوں نے کہا کہ وہ اب قانونی چارہ جوئی کے بارے میں وکلا سے صلاح مشورہ کر رہی ہیں۔
’میں نے ٹی وی کے دفتر میں خود کو لاک کر دیا‘
Dr Firdous Ashiq Awan slaps PPP MNA Qadir Mandokhel during a TV show’s recording. pic.twitter.com/vRIJ7RcJIf
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) June 9, 2021
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ