بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل )
ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق کی قیادت میں کورونا ویکسینیشن آگاہی واک کا آغاز بلدیہ بہاول نگر رفیق شاہ چوک سے کیا گیا جسکا بلدیہ روڈ سے لیکر سٹی چوک پر
اختتام ہوا،واک کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کورونا ویکسین کی افادیت و اہمیت تحریر تھی۔ شرکاء میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عابد حسین بھٹی
ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر،صحافیوں کی کثیرتعداد کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران اور دیگرمحکموں کے آفیسرز اور ملازمین سول سوسائیٹی کے افرادنے
بھرپورشرکت کی۔ اس موقع پر شفقت اللہ مشتاق ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ویکسینیشن نہ کروانے پر دوبارہ لاک ڈاون کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم 100 فیصد ویکسینیشن کا ٹارگٹ حاصل کرنے کے لئیے پرعزم ہیں۔ضلع بھر میں 22 ویکسینیشن سنٹرز بنا دئیے گئے ہیں
عوام الناس سے اپیل ہے کہ اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد لازمی کوروناویکسینیشن جاکر کروائیں۔
شفقت اللہ مشتاق نے کہاکہ انشاءاللہ ضلع بہاول نگر کو کورونا فری ضلع بنائیں گے،
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون