دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ایس ایل 6: بقیہ میچز آج سے ابوظہبی میں شروع ہوں گے

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز آج سے ابوظہبی میں شروع ہوں گے ۔

پندروہیں لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں شیخ زید اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی ۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔

اسلام آباد کی ٹیم میں حسن علی ، عثمان خواجہ اور شاداب خان جیسے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں جب کہ محمد حفیظ ، راشد خان اور شاہین آفریدی لاہور قلندرز کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ 20 میچز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق تجربہ کار امپائر علیم ڈار اور احسن رضا پی ایس ایل 6 کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

علیم ڈار کے علاوہ پی سی بی ایلیٹ پینل میں شامل 6 دیگر امپائرز بھی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق 6 امپائرز میں احسن رضا، آصف یعقوب

فیصل آفریدی، راشد ریاض، شوزب رضا، ضمیر حیدر، محمد انیس ، علی نقوی، افتخار احمد اور محمد جاوید شامل ہیں۔

About The Author