دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے سوشل میڈیا پر جواب الجواب

اداکارہ نے عاصم اظہر کا نام لیے بغیر انہیں انسٹاگرام پوسٹ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

دونوں فنکاروں کی دوستی ختم ہوئے ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن انٹرنیٹ پر ہانیہ عامر کی ہراسگی کے بعد نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

ہانیہ عامر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی پوسٹ میں بتایا کہ معاملہ صرف ان کے پرانے دوست سے جواب الجواب کا نہیں

بلکہ وہ ایک اہم مسئلے پر روشنی ڈالنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ ان کی شکایت انٹرنیٹ پر انہیں ہراساں کرنے والے شخص کے خلاف ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے ہانیہ عامر کے ساتھ لائیو سیشن میں ایک شخص نے نہ صرف نازیبا حرکت کی بلکہ اس کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر بھی کی گئی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں عاصم اظہر کا نام لیے بغیر لکھا کہ انہیں اس شخص سے بھی شکایت ہے جنہیں خاتون کی ہراسگی مضحکہ خیز لگتی ہے۔

عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی تھی تاہم ڈیڑھ سال پہلے راہیں جدا ہونے کے بعد دونوں نے خاموشی اختیار کیے رکھی تھی۔

پچھلے دونوں ہانیہ عامر کی مشہور ہدایتکار وجاہت رؤف کے صاحبزادوں کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہوئی جس پر اداکارہ کی ٹرولنگ کی گئی۔

اس وقت عاصم اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بال بال بچ گئے کے عنوان سے ایک مزاحیہ تصویر پوسٹ کی تھی

جس پر صارفین نے اندازہ لگایا کہ ان کا اشارہ ہانیہ عامر کی طرف ہی تھا

About The Author