اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق امریکی صدر پر 2 سال کی پابندی عائد

فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کرنے کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی۔

فیس بک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2 سال کی پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کرنے کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی۔

فیس بک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’امریکہ کے سابق صدر کا اکاؤنٹ  جنوری میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر عارضی بند کیا گیا تھا

مگر اب جائزہ لینے کے بعد 2 سال کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سابق امریکی صدر کے فیس بک پر غیر ضروری اور متشدد بیانات کی وجہ سے کیپٹل ہل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

فیس بک کے نائب صدر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد ہونے والی پابندی ختم کرنے سے نقصِ امن کو خطرہ ہے

ماہرین نے جائزہ لینے کے بعد اکاؤنٹ معطل رکھنے کی سفارش کی، جس پر کمپنی نے عمل کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو فیس بک کے جیل میں 2 سال کے لیے قید کر دیا ہے

اور آئندہ کا فیصلہ مستقبل کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

فیس بک کے نائب صدر نے وضاحت کی کہ فیس بک آزادی اظہار رائے کا احترام کرتا ہے مگر ہم کسی کے

جذبات کو مجروح کرنے یا کسی کو تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

%d bloggers like this: