ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کے خلاف سرچ آپریشن گیارہویں روز بھی جاری
قانون نافذ کرنیوالے والے اداروں کی قبائلی علاقے ہفت گٹھ میں کاروائی لادی گینگ کے مزید ممکنہ ٹھکانوں کو مسمار کر کے آگ لگا دی گئی
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لادی گینگ کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر قبائلی علاقے ہفت گٹھ میں کاروائی کی گئی –
قانون نافذ کرنیوالے والے اداروں کے اہلکاروں نے ڈرون کیمروں کی مدد سے علاقے کو سرچ کیا
اور لادی گینگ کے مزید ممکنہ ٹھکانوں کو مسمار کر کے آگ لگا دی-
اور جرائم پیشہ عناصر کی سہولت کاری کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا
ڈیرہ غازیخان
ایڈیشنل سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی فہیم احمد خان نے کہا ہے کہ تمام افسران پنشن اور ڈسپلنری کیسز کی تکمیل کریں اور تاخیر سے گریز کیا جائے.
انہوں نے کہاکہ کمپیوٹرائزیشن کے عمل کیلئے مکمل پروفارما کے مطابق کام کی اعلی کوالٹی کو یقینی بنائیں.
انہوں نے یہ بات آج یہاں کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈویژن بھر کے تمام اداروں میں زیرالتواء پنشن اور ڈسپلنری کیسز کی تکمیل کا جائزہ لیتے ہوئے کہی.
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال،کاشف ریاض اکاونٹس آفیسر، ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلب اور دیگر محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی. ایڈیشنل سیکرٹری نے کہاکہ چیف سیکرٹری پنجاب کی سخت ہدایات ہیں کہ
پنشن کیسز میں بلاوجہ تاخیری حربے استعمال نہ کیے جائیں. اپنی ساری عمر ملازمت کرنے والوں کے حقوق میں تساہل سے گریز کیا جائے
انہوں نے مزید کہاکہ پنشن کیسز کیلئے پروفارما مکمل پر کیاجائے اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیاجائے.
انہوں نے کہاکہ جن دفاتر میں پنشن / ڈسپلنری کیسز زیر التواء ہیں انہیں مکمل کر کے رپورٹ کی جائے ورنہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں 2جون 2021تک لوگوں کو کورونا ویکسی نیشن کرنے کیلئے 129182شہریوں کو ایپ
پر رجسٹرکیاگیا ان میں سے پہلی خوراک کیلئے 61181اور دوسری خوراک کیلئے 19674 افراد کی رجسٹریشن کی گئی.
انہوں نے بتایاکہ رجسٹرڈ افراد میں سے 42814 افراد کو پہلی جبکہ 14688افراد کوویکسین کی دوسری ڈوز لگائی گئی.
ڈپٹی کمشنر نے مراسلہ میں کہا ہے کہ ضلع میں اوسط 1750 افراد کو ویکسین لگانے کی گنجائش رہی او راس وقت بھی
ضلع میں 23654 افراد کو ویکسین دینے کیلئے دستیاب ہے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع میں کورونا ویکسی نیشن کیلئے کینال ریسٹ ہاوس،
غازی میڈیکل کالج، ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان، گورنمنٹ بوائز کالج تونسہ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تونسہ کے علاوہ پانچواں سنٹر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ چھٹہ میں کام کر رہا ہے.
انہوں نے بتایا کہ ویکسی نیشن کیلئے آنے والوں کو بلاامتیاز ویکسی نیشن کی جا رہی ہے. انہوں نے بتایاکہ
میڈیکل سٹاف، وکلاء، جوڈیشری، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، مذہبی مدارس اور دیگر طلبہ، معذور افراد کے علاوہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر
اساتذہ کیلئے الگ ویکسی نیشن کاونٹر بنائے گئے ہیں. انہوں نے بتایا کہ کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہاہے.
ڈیرہ غازیخان
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل کی دیکھ بھال اور نگہداشت کے عمل میں کاشتکاروں کو فنی رہنمائی فراہم کی جارہی ہے۔
کپاس کی زیادہ پیداوار ہی کسانوں اور ملکی خوشحالی کی
ضامن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرگڑھ، کوٹ ادو،ڈی جی خان اور تونسہ میں محکمہ زراعت کے تحت کپاس کے نمائشی پلاٹوں کے معائنہ کے دوران گفتگو کرتے
ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت (توسیع) مہر عابد حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت انفارمیشن عبدالصمد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
سیکرٹری زراعت نے کہا کہمحکمہ زراعت کپاس سمیت دیگر اہم فصلوں کے ضرررساں کیڑوں کے کنٹرول کیلئے آئی پی ایم پروگرام پر عملدرآمد کر رہاہے تاکہ
کاشتکار حیاتیاتی کنٹرول کے طریقہ کار پر عمل پیرا ہوسکیں اور زرعی زہروں کا استعمال کم کرکے فصلوں کے نقصان دہ کیڑوں کو معاشی حد سے نیچے کنٹرول کیا جا سکے۔
اس ضمن میں صوبہ بھر میں موجود11 بائیو لیبارٹریز کو اپ گریڈکیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ
نمائشی پلاٹوں میں کاشتکاروں کو حیاتیاتی طریقہ کنٹرول کے متعلق عملی آگاہی دی جائے تاکہ آئی پی ایم پروگرام پر عملدرآمد سے کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی واقع ہوسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سفید مکھی کپاس کا خطرناک کیڑا ہے یہ میزبان پودوں پر پرورش پاتا ہے
اور سازگار ماحول ملتے ہی کپاس کی فصل پر منتقل ہوجاتا ہے۔انہوں نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کپاس کی پیسٹ سکاوٹنگ کے عمل کو جاری رکھا جائے
اور کپاس کے علاوہ دیگر میزبان پودوں پر سفید مکھی کو کنٹرول کرنے کیلئے نیم، کوڑتما اور تمباکو کے عرقیات(ایکسٹریکٹس) کا سپرے کیا جائے تاکہ
اس کیڑے کو کالونی بننے سے پہلے ہی کنٹرول کیا جا سکے اس سلسلہ میں کاٹن زون میں متعلقہ فیلڈ فارمیشنز کو ایک مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
کپاس کی موجودہ فصل پر کیڑوں اور بیماریوں کے حملہ کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈ ٹیموں کو ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ
کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت جنوبی پنجاب کے افسران و فیلڈ عملہ پوری تندہی سے کام کررہا ہے
اور اس سلسلہ میں ایڈیشنل وڈپٹی سیکرٹریز سمیت دیگر افسران کاٹن زون کے دورے کررہے ہیں تاکہ
کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے بروقت حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جاسکیں۔ سیکرٹری زراعت نے کہا کہ کاشتکاروں کو پہلا سپرے تاخیر سے کرنے کی سفارش کی جارہی ہے۔
امسال بیج کاشرح اگاؤ اورپودوں کی فی ایکڑ تعداد پچھلے سالوں کی نسبت بہت بہتر اور حوصلہ افزا ہے۔
کپاس کی اچھی پیداوار اور روئی کی اعلیٰ کوالٹی کے حصول کیلئے گلابی سنڈی کا موثر تدارک اشد ضروری ہے۔
کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی کے حملہ سے بچانے کے لیے کھیتوں یا ان کے ارد گرد موجود کپاس کی چھڑیوں کی تلفی یقینی بنائیں۔
گلابی سنڈی سے متاثرہ مدھانی نما پھول توڑ کرزمین میں دبا دیں۔
ڈیرہ غازیخان
ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈیرہ غازی خان ڈویژن ہما نصیب نے پٹرولنگ پوسٹ رند اڈا ضلع ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا.
انہوں نے پوسٹ کی صفائی، اسلحہ خانہ، حوالات، کچن، ملازمین کی حاضری اور دیگر سرکاری ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا
ایس پی پٹرولنگ ہما نصیب نے پوسٹ کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
موجودہ صورتحال کے پیش نظر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے
پٹرولنگ پوسٹ پر ملازمین حاضری کو یقینی بنائیں کسی بھی شخص کو بغیر شناخت و تلاشی کے پوسٹ میں داخل نہ ہونے دیا جائے.
ایس پی ہما نصیب نے سرسبزوشاداب پنجاب پروگرام کے حوالے سے پٹرولنگ پوسٹ پر پودا بھی لگایا.
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سکریٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب میاں آفتاب احمد پیرزادہ نے
ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منصور احمد کے ہمراہ ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوہ سلیمان کا گزشتہ روز دورہ کیا اور پہاڑوں کے دامن میں جاکر ویٹرنری سہولیات کا جائزہ لینے
کے ساتھ مویشی پال حضرات سے ان کی گھر کی دہلیز پر ملاقاتیں کیں۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر توصیف احمد طاہر
ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نظام الدین اور دیگر موجود تھے۔سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب میاں آفتاب احمد پیرزادہ نے افسران کے ہمراہ قبائلی علاقہ بارتھی
پھگلو،درہ سوڑا،کری ماڑ،بستی جلال خان،کھرڑ بزدار،فورٹ منرو اور دیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا انہوں نے قبائلی عمائدین کے ساتھ مصروف ترین دن گزارا۔
دورہ کے موقع پر سول وٹرنری ڈسپنسریز،موبائل وٹرنری ڈسپنسریز کا بھی معائنہ کرتے ہوئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال
ویکسین کے استمعال اور دیگر سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔انہوں نے ملازمین کو ہدایات جاری کیں کہ
مویشی پال حضرات کو ان کی گھر کی دہلیز پر علاج معالجہ کی ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔
سکریٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب میاں آفتاب احمد پیرزادہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان کو خصوصی فوکس کیا جارہا ہے تاکہ
کئی سالوں کی پسماندگی اور محرومی کا ازالہ کیا جاسکے۔ان علاقوں کو گزشتہ ادوار میں نظر انداز کیا گیا تھا۔
اس موقع پر انہوں نے ادارہ کی بہتری کیلئے ہدایات بھی جاری کیں۔
ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف احمد نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن بالخصوص تحصیل کوہ سلیمان میں کئے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہی دی۔
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازیخان میں مون سون موسم کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات کے جائزہ بارے
ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کااجلاس منگل آٹھ جون کو گیارہ بجے دن ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا
اجلاس میں انتظامی افسران کے علاوہ انجینئرنگ
میونسپل اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شرکت کریں گے. یہ بات سیکرٹری کمیٹی ڈاکٹر نیئر عالم کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.
ڈیرہ غازیخان
ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ساوتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد اکرام نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے پنشن کیسزاور ریٹائرمنٹ پر مالی واجبات کی ادائیگی میں غیر ضروری تاخیر ہرگز
برداشت نہیں کی جائے گی او ررکاوٹ کا باعث بننے والے افسران کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا
انہوں نے یہ بات آج یہاں ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس ڈیر ہ غازیخان میں ڈویژن بھرکے اکاونٹس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی
ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ساوتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد اکرام نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر فسٹ ڈیرہ غازیخان سید بلال مصطفی ہمدانی نے جنوبی پنجاب میں بہترین کارکردگی کا
مظاہرہ کیا ہے جو کہ دوسرے اکاونٹس آفیسرز کیلئے قابل تقلید ہے . اجلاس میں انسپکٹرآف ٹریژری اینڈفنانس خدا بخش فیاضی، ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسرز سید بلال
مصطفی ہمدانی، راؤ نعمان سلیم، عمر دراز، غلام شبیر قیصرانی، کاشف ریاض اوردیگر موجود تھے.
ایڈیشنل سیکرٹری فنانس نے کہا کہ تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے محکمانہ بلز ٹرانزٹ رجسٹرکے ذریعے جمع کرائیں اور ماہ جون کے
کنٹی جنسی بلز25جون جبکہ ورک چیک 26جون تک جمع کرائے جاسکتے ہیں. اس موقع پر ڈویژن بھر کے اکاونٹس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا
اور ایڈیشنل سیکرٹری نے افسران کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا.
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازی خان میں خصوصی پولیو مہم سات جون سے شروع ہوگی جس میں پانچ سال تک کے تقریبا سات لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مہم کی کامیابی کیلئے ٹاسک دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں۔کامیابی کیلئے مہم کے تمام پہلوؤں کو از سر نو دیکھا جائے۔
گزشتہ مہم کی خامیوں کو دور کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ چھ لاکھ 97 ہزار 578 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے1775 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں
جن میں 1611 موبائل،97 فکسڈ اور 47 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔پولیو کی ٹیموں کی تربیت سمیت تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر”مہم کے تحت دو جون کو 9413 سرگرمیاں ریکارڈ کرائی
جن میں ضلع ڈیرہ غازی خان کی 1994،ضلع لیہ کی 1730،ضلع مظفر گڑھ کی 4463 اور ضلع راجنپور کی 1226 سرگرمیاں شامل ہیں۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کی
خود نگرانی کریں۔تمام متعلقہ محکموں کو فیلڈ میں فعال کیا جائے۔
علاؤہ ازیں ضلع ڈیرہ غازی خان میں خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے تحت متعلقہ ڈیش
بورڈ پر 7379سرگرمیاں ریکارڈ پر لائی گئیں اور 123عوامی شکایات میں سے 78 شکایات دور کردی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے عوامی شکایات کے ازالہ میں غیر ضروری تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے محکموں کی سطح تک کی ذمہ داریوں کا
تعین کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔
ڈیرہ غازیخان
ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے "خدمت آپ کی دہلیز پر ” مہم کے تحت ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے سپورٹس گراؤنڈ کو بہتر کیا جا رہا ہے
شاہین فٹ بال سٹیڈیم ڈیرہ غازی خان کو ہموار کرنے کیلئے ہاتھ کے ساتھ لیزر لیونگ مشین استعمال کی جارہی ہے۔
گھاس کی کٹنگ اور دیگر اقدامات کئے جارہے ہیں۔جلدہی کھلاڑیوں کو سپورٹس سرگرمیوں کیلئے گراؤنڈ بہتر حالت میں ملیں گے.
ڈیرہ غازیخان
لادی گینگ کے خلاف آج صبح چار بجے تمن لنڈ میں بڑا آپریشن کیاگیا. آپریشن کی کمانڈ بی ایم پی کمانڈنٹ نے کی جس میں رینجرز اوردیگر سکیورٹی فورسز نے بھی حصہ لیا.
آپریشن کے دوران لادی گینگ کے مرکزی ملزم محمد رمضان کے سالے جمیل کوبارڈر ملٹری پولیس نے فرار ہوتے ہوئے گرفتارکر لیا.
جمیل گینگ ممبرز کا قریبی رفاقت کار ہے
اور کئی وارداتوں میں ملوث رہا ہے. یہ بات آج یہاں سہ پہر مقامی انتظامیہ کے ترجمان نے لادی گینگ کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بتائی. ترجمان نے بتایا کہ
آج صبح ڈی جی خان کے نواحی پہاڑی علاقہ ہفت گٹھ میں سکیورٹی فورسز نے گینگ کے خلاف آپریشن کیا تو ملزمان تمن لنڈ کے پہاڑی علاقوں کی گھاٹیوں میں فرار ہو گئے. ترجمان نے کہا ہے کہ
لادی گینگ کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا. ترجمان نے بتایا کہ آج صبح کا یہ آپریشن چھ گھنٹے مسلسل جاری رہا جس کے دوران لادی گینگ کے ملزمان سکیورٹی فورسز پر فائرنگ بھی کرتے رہے
لیکن فورسز کے جوان محفوظ رہے. آپریشن کے دوران گینگ کے ملزمان کی ہفت گٹھ علاقہ میں پناہ گاہوں کو بھی تباہ کر دیاگیا
اور ان کا سامان رسد جس میں سولر پینل اوردیگر سامان بھی قبضہ میں لے لیاگیا ہے. فورسز نے گینگ کے سہولت کاروں کی پناہ گاہوں کو بھی ملیا میٹ کر دیا ہے.
ترجمان نے تازہ ترین صورتحال بارے بتایاکہ گینگ کے ملزمان اب چھوٹی، چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہو کر تمن لنڈ کی گھاٹیوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں
لیکن بارڈر ملٹری پولیس اوردیگر سکیورٹی فورسز ابھی بھی ملزمان کے تعاقب میں ہیں اور تاحال آپریشن جاری ہے.
ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں
ڈیرہ غازیخان۔
بین الصوبائی ”لادی ڈکیت“ گینگ کے خلاف تاریخ کا سب بڑا آپریشن کرنے پر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک کے حق میں عوام الناس نے ریلی نکال کر اظہار یکجہتی کی۔
سول سوسائٹی ، وکلا، تاجر برادری سمیت شہریوں کی بڑی تعداد کی پولیس سے اظہار یکجہتی۔
شرکاء نے پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے ڈی جی خان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حق میں نعرے لگائے گئے۔
ڈی جی خان پولیس اور قانون۔نافذ کرنے والے اداروں نے ایسے قانون شکنوں و قانون کا شکنجہ دینے کے لئے جو حکمت عملی بنائی ہے عوام اس کے ساتھ ہیں۔
ریلی بمبے چوک سے ڈی پی او آفس تک آ کر ختم ہو گئی۔
وکلاء برادری، میڈیا نمائندگان، امن کمیٹی ممبران، سول سوسائٹی اور دیگر تمام شہریوں نے ڈیرہ غازیخان پولیس کی کار کردگی کو سرہایا۔
ڈیرہ غازیخان میں بین الصوبائی ”لادی ڈکیت“ گینگ کے خلاف تاریخ کا سب بڑا آپریشن کرنے پر ڈی پی او
ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک کے حق میں وکلا اور سول سوسائیٹی کی جانب سے پولیس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔۔۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے سول سوسائٹی ، وکلا، تاجر برادری سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے ڈی پی او آفس سے
ایک ریلی نکالی جو بمبے چوک پر آکر اختتام پذیر ہوگئ۔۔اس موقع پر
شرکاء نے پنجاب اور ڈی جی خان پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حق میں نعرے لگائے گئے۔
جبکہ ڈسٹرکٹ بار کے صدر عظمت اسلام غلزئی کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان میں خوف وہراس پھیلانے والے لادی گینگ کے خلاف آپریشن کرنے پر وہ ڈی پی او
عمر سعید کو مبارکباد دیتے ہیں۔۔اور ایسے قانون شکن ڈکیٹوں کے خلاف تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنا بڑا آپریشن کیا جارہا ہے
جس پر وکلاء برادری، میڈیا نمائندگان، امن کمیٹی ممبران، سول سوسائٹی اور دیگر تمام شہری پولیس کی کار کردگی کو سہراتے ہیں۔۔
ڈیرہ غازیخان
مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی زیر قیادت حکومت پنجاب اس سال بھی انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب کرنے
کیلئے پرعزم ہے ڈینگی بخار سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ مچھر کی پرورش گاہوں کی تلفی ضروری ہے.
آج کی تربیتی ورکشاپ و ریفریشر کورس سے آگاہی ملے گی ضرور ت اس امر کی ہے کہ ورکشاپ سے حاصل ہونے والی معلومات گھر اور محلہ کے
ہر فرد تک پہنچائی جائے. انہوں نے یہ بات تحصیل کونسل ہال میں ریفریشر کورس سے خطاب کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز،
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی، ڈائریکٹر پروگرام پنجاب ڈاکٹر شاہد حسین مگسی، ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض احمد ملک اور دیگر موجود تھے
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ڈینگی بخار سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی.
تالاب ڈینگی مچھر کی دیگر پرورش گاہوں کو تلف کرنے کے ساتھ گھر گھر آگاہی مہم چلائی جائے گی
سرکاری دفاترمیں صفائی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں خدمت آ پ کی دہلیز پر مہم کے تحت انسداد ڈینگی مہم کی بیشتر سرگرمیاں مکمل ہوسکیں گی.
اس موقع پر افسران نے ڈینگی مچھر کے پھیلاؤ سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر کے حوالے سے لیکچرز دیئے.
ڈیرہ غازیخان
پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان و کمانڈنٹ قبائلی فورسز محمد حمزہ سالک نے کہا ہے کہ بارڈر ملٹری پولیس، پنجاب پولیس، رینجرز جرائم پیشہ لادی گینگ کے
خلاف کارروائی کیلئے مسلسل تعاقب میں ہے فورسز ثابت قدم ہیں جلد ہی گینگ اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گا. انہوں نے یہ بات آپریشن کی نگرانی کے موقع پر فورسز اور اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ لادی گینگ کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ علاقہ میں گینگ کی متعدد پناہ گاہوں کو مسمار کر دیاگیا
رسد کے راستوں ساتھ علاقہ پر نظر رکھی ہوئی ہے.
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیر ہ غازیخان میں کالا پتھر کے ذریعے خود کشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام او راس کی خریدو فروخت روکنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسدچانڈیہ او رمہدی ملوف نے انجمن تاجران کا اجلاس طلب کیا
اور اجلاس میں کالا پتھر کی فروخت روکنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا. علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنرز نے انسداد پولیو مہم کے اجلاسوں کی بھی
صدارت کی اور ٹارگٹ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے حوالے سے پلان ترتیب دیاگیا.
ڈیرہ غازیخان
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ ڈیرہ غازیخان عبدالغفار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپلینٹ ریڈرسل کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا
جس میں کمیٹی کے اغراض و مقاصد اور دیگر معاملات کا جائزہ لیاگیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالہ اور معاملات کے بہتر حل کی لئے
کمیٹی فعال کردارادا کرے.
ڈیرہ غازیخان
پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے گزشتہ ماہ 213 مقدمات درج کیے اور 213 ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا
جبکہ 50 مجرمان اشتہاری کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازی خان ڈویژن ہما نصیب نے کہا ہے کہ
پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے ماہ مئی 2021ء کے دوران ناجائز اسلحہ ایمونیشن کے 18 منشیات کے 40 تیز رفتاری کے 66 اوور لوڈنگ کے 64 غیر قانونی گیس
سلنڈر و ڈیزل ٹینکیوں کے 23 مقدمات مختلف تھانوں میں درج کرائے اور 213 ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا.
ملزمان کے قبضے سے ایک رائفل پانچ ٹاکی، 11 پسٹل 30
بور، پانچ پسٹل 12بور، ایک ریوالور 32بور معہ 30 گولیاں، 7195 گرام چرس، 1056 لیٹر شراب، تین کلوگرام بھنگ اور ایک بکرا برآمد کیا.
ہائی ویز پر حادثات کے پچاس معمولی زخمیوں کو فرسٹ ایڈدی اور گاڑیوں میں فنی خرابی کی
صورت میں 1179 پریشان حال لوگوں کو مدد فراہم کی. ایس پی پٹرولنگ نے مزیدبتایا کہ پٹرولنگ پولیس نے اس عرصہ کے دوران 23 گمشدہ بچوں
ان کے لواحقین کے حوالے کیا ایک مستقل اور 242 عارضی تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا اسی طرح شجرکاری،
سر سبز و شاداب پنجاب کے حوالے سے 1180پودے لگائے گئے ایس پی پٹرولنگ پولیس ہما نصیب نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس کے ریجنل موبائل ایجوکیشن یونٹ نے
ڈیرہ غازی خان ریجن کے 162 مختلف مقامات پر ڈاکٹروں، شہریوں، تاجروں، دکانداروں اور ڈرائیوروں کو کورونا وائرس کے ایس او پیز، سیکورٹی اور ٹریفک قوانین کے
حوالے سے مفید لیکچرز دیے اور معلوماتی مواد بھی تقسیم کیا اسی طرح موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ہائی ویز پر سست رفتار گاڑیوں کو ریفلیکٹرزبھی لگائے تا کہ
لوگوں کی زندگیوں کو حادثات سے بچایا جا سکے.
ڈیرہ غازیخان
ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی معائنہ ٹیم نے چیئرمین ڈاکٹر اشتیاق احمد کی سربراہی میں غازی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایگریکلچر کا دورہ کیا
جس کا مقصد زراعت فیکلٹی کے مختلف شعبہ جات کی جانچ اور ان کے ڈگری پروگرامز کی منظوری دینا تھا۔عالمی شہرت یافتہ زرعی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل
(وائس چانسلر بابا گورونانک یونیورسٹی، ننکانہ صاحب) بطور ایگریکلچر ایکسپرٹ چیئرمین الحاق معائنہ کمیٹی کے ہمراہ تھے
وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ امتیاز) اور ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نثار حسین نے
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی الحاق ٹیم کی ایگریکلچر فیکلٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جس میں ایگرانومی کے چیئرپرسن ڈاکٹر جاوید اقبال، ہارٹیکلچر کے چیئر پرسن ڈاکٹر ظہور حسین،
پلانٹ بریڈنگ ایندجنیٹکس کے چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول، پلانٹ پروٹیکشن کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور شعبہ سائل اینڈ اینوائرنمینٹل سائنس
چیئر پرسن ڈاکٹر صفدر بشیر کے علاوہ یونیورسٹی کے تمام پرنسپل افسران، ڈائریکٹرز اور ایگریکلچر فیکلٹی کے اساتذہ موجود تھے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کو غازی
4
یونیورسٹی میں گزشتہ چند سالوں کے دوران ہونے والی بہتری، ترقیاتی منصوبہ جات اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ
یونیورسٹی کے تدریسی و انتظامی معاملات میں کافی بہتری آئی ہے جس میں سینئر فیکلٹی ممبران کی تعیناتی
داخلوں میں اضافہ، نئے ڈگری پروگرامز کا اجراء اور تحقیق کے میدان میں پیشرفت شامل ہے. اجلاس میں ایگریکلچر فیکلٹی کے ڈگری شعبہ جات کے سربراہان نے اپنے
شعبہ جات کی گزشتہ چند سال کی کارکردگی کے بارے چیئرمین معائنہ ٹیم کو بریف کیا۔ اس کے بعدمعائنہ ٹیم نے وائس چانسلر و دیگرپرنسپل آفیسران اور
فیکلٹی ممبران نے غازی یونیورسٹی کے سٹی کیمپس میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبہ جات سمیت نیو کیمپس کے شعبہ جات کے کلاس رومز، ٹیچر و سٹاف دفاتر،تجرباتی لیباریٹریز، کمپیوٹر لیب اورزرعی فارم کا معائنہ کیا۔
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازی خان میں خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کامیابی سے جاری ہے۔ محکموں نے مہم کے دوران صفائی اور میونسپل سروسز کی دیگر 9347 سرگرمیاں ڈیش بورڈ
ریکارڈ کرائیں۔عوام کی موصول شدہ 95 شکایات کا بھی ازالہ کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ
خدمت آپ کی دہلیز پر مہم میں عوام کا مثبت رحجان بڑھ رہا ہے۔شہری خدمت مہم میں مصروف محکموں کے ساتھ ہرممکن تعاون کررہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے تمام محکموں کے افسران کو بھی ہدایات جاری کیں کہ
وہ بھی عوامی مسائل فوری حل کریں۔خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کی ہر سرگرمی کو ریکارڈ پر لایا جائے.
ڈیرہ غازیخان
سیکرٹری جنگلات،جنگلی حیات و ماہی پروری ساؤتھ پنجاب سرفراز مگسی نے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرخالد پرویزکے ہمراہ مظفر گڑھ میں محکمہ ماہی پروری کے
دوترقیاتی منصوبہ جات“SWARC”ریسرچ سنٹر اور ”تلاپیہ فش سیڈ ہیچری ”کے تحت جاری کام کامعائنہ کیا۔
اس موقع پر محکمہ بلڈنگ کے افسران بھی موجود تھے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض نے جاری ترقیاتی منصوبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ دی
محکمہ بلڈنگ کے افسران نے بتایا کہ منصوبہ جات کے تحت جاری شدہ فنڈز رواں مالی سال میں خرچ کیے جائیں
5
گے۔مزید یہ کہ ان منصوبہ جات کی تکمیل کے بعد فش فارمرز کو بہترین قسم کا فش سیڈ میسر ہوگااور یہ منصوبہ جات جدید فش فارمنگ کیلئے سنگ میل ثابت ہونگے۔
سیکرٹری جنگلات نے منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور جاری شدہ فنڈز کے استعمال کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا
انہوں نے کہاکہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون