دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور کی خبریں

بہاول پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولپور میں 2خوبصورت ننھے مہمانوں کی آمد چڑیا گھر پھر سے شیر باغ میں تبدیل ہونے لگا۔۔

چڑیا گھر کی رونقیں بحال ۔۔چڑیا گھر کی شیرنی ملکہ نے دو خوبصورت بچوں کو جنم دے دیا ننھے مہمان سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گئے ۔۔۔۔

بہاولپور چڑیا گھرانتظامیہ کےمطابق بنگالی ٹائیگر رانی کے ہاں تین بچوں کی پیدائش کے بعد چڑیا گھر کی شیرنی ملکہ کے ہاں بھی دو خوبصورت ننھے

مہمانوں کی امد ہوئی ہےبچوں سمیت شیروں کی تعداد 9 اور ٹائگرز کی تعداد 7ہوگئی ہے ملکہ کے ننھے شہزادوں کو ماں سمیت سیاحوں کے لیے جنگلے میں چھوڑ دیا گیا ہے

اور شیرنی کے بچوں کے لیے جنگلے میں گرین کالین کا خاص اہتمام کیا گیا ہے

اور ملکہ کی خوراک کا بھی خاص خیال رکھا جارہا ہے

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ماں بچے سبھی صحت مند و توانا ہیں۔

About The Author