دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہمیں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف پورا کرنا ہے، عمران خان

وزیراعظم نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے بچاؤ کے لیے ہر کسی کو کردار ادا کرنا ہوگا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف پورا کرنا ہے۔

عمران خان نے گرین فنانسنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں اس وقت 10 ارب درختوں کی شجرکاری کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ شہروں میں درختوں کی تعداد میں اضافہ کریں، صحراؤں کے اندر شجرکاری کرنا بھی ضروری ہے۔

عمران خان نے کہا کہ صحراؤں کے اندر شجرکاری میں چین نے کافی کام کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے بچاؤ کے لیے ہر کسی کو کردار ادا کرنا ہوگا، ہمیں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف پورا کرنا ہے، نیشنل پارکس بڑھانا اور درخت لگانا ملک کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین سے شجرکاری کی ٹیکنیک سیکھ سکتا ہے، شکر ہے کہ لوگوں میں شجرکاری کرنے کی آگاہی آگئی ہے، پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کافی متاثر ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بائیڈن حکومت ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے سوچ رہی ہے، دنیا کو اب خیال آنا شروع ہوگیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی پرکام کرنا ضروری ہے۔

About The Author