دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد شادن لنڈ، تونسہ، وہوا اور دیگر شہروں میں جاری ”خدمت آپ کی دہلیز پر ”مہم کی نگرانی کیلئے خود فیلڈ میں متحرک ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اوردیگر ہمراہ تھے کمشنر نے صفائی، سیوریج مسائل کے حل،بجلی کے ڈھیلے لٹکتے تار تبدیل کرنے،

سٹریٹ لائٹس کی بحالی، وال چاکنگ کا خاتمہ،پار کس کی بہتری اور دیگر معاملات کا موقع پر خود جائزہ لیا انہوں نے شادن لنڈ اور تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کے علاوہ

تونسہ،وہوا کے گرلز ہائر سیکنڈری سکول،ٹیوٹا کالج، ریسٹ ہاؤس اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔


کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد شادن لنڈ، تونسہ، وہوا اور دیگر شہروں میں جاری ”خدمت آپ کی دہلیز پر ”مہم کی نگرانی کیلئے خود فیلڈ میں متحرک ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اوردیگر ہمراہ تھے کمشنر نے صفائی، سیوریج مسائل کے حل،بجلی کے ڈھیلے لٹکتے تار تبدیل کرنے،

سٹریٹ لائٹس کی بحالی، وال چاکنگ کا خاتمہ،پار کس کی بہتری اور دیگر معاملات کا موقع پر خود جائزہ لیا انہوں نے شادن لنڈ اور تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کے

علاوہ تونسہ،وہوا کے گرلز ہائر سیکنڈری سکول،ٹیوٹا کالج، ریسٹ ہاؤس،کمال پارک اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔

کمشنر نے ہسپتالوں میں ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری،ادویات کی موجودگی سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا

انہوں نے داخل مریضوں کی عیادت کی۔ کمشنر نے کہا کہ سرکاری اداروں میں خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کئے جائیں

جامع صفائی کے ساتھ عمارتوں کی کو جاذب نظر بنانے کے لیے رنگ و روغن کیا جائے کمشنر نے کہا کہ

ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی معیاری مٹیریل استعمال کرتے ہوئے سکوپ آف ورک کے مطابق کام کرایا

اور پیشرفت کے حوالے سے باقاعدگی سے رپورٹ پیش کی جائے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاداحمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے

ساتھ تونسہ میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری لگائی اور سائلین کے مسائل سنے۔ تحریری و زبانی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کیے.

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،اے سی تونسہ رابعہ سیال سمیت ریونیو آفیسرز ریکارڈ سمیت موقع پر موجود تھے.

کمشنرڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ساتھ تونسہ میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری لگاتے ہوئے

مرد اور خواتین سائلین کے مسائل سنے۔ تحریری و زبانی درخواستوں پر

احکامات جاری کیے گئے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے میں کسی بھی تحصیل،

ضلع، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری لگائی جاتی ہے تاکہ لوگوں کے مسائل ان کے گھروں کے نزدیک جاکر سنے جائیں

موقع پر حل کیے جائیں اس کھلی کچہری میں ریونیو آفیسرزریکارڈ سمیت موجود ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ

کھلی کچہری میں موصول ہونے والی ہر درخواست کا فیڈبیک لیا جاتاہے

درخواست گزار کو بھی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا جاتا ہے
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ

آج کے دن ضلع اور تحصیل سطح پر کھلی کچہریاں لگائی گئی ہیں اس کھلی کچہری میں ریونیو عوامی مسائل سنے جاتے ہیں

تاہم دور دراز سے آئے ہوئے لوگوں کے دیگر محکموں سے متعلق بھی مسائل سنے جاتے ہیں اور حل کیے جاتے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیر ہ غازیخان میں خدمت آپ کی دہلیز پر مہم میں تیزی آ گئی ہے.

کارپوریشن اورسالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا عملہ صفائی اور سیوریج مسائل حل کرنے میں متحرک ہو گیا.

چیف آفیسرز جواد الحسن گوندل اور محمد یار کی زیر نگرانی عملہ نے بند سیوریج لائنز اور ڈرینز کھولنے کیلئے مشینری اور دیگر ذرائع استعمال کیے.

شہریوں کی طرف سے عوامی مسائل حل ہونے پر وزیر اعلی پنجاب کے اقدام کو سراہا جا رہاہے

گزشتہ روز عوامی شکایات پر سٹی ٹاون، کنگن روڈ اوردیگرعلاقوں میں نالہ کی صفائی کر کے نکاسی آب کو بحال کر دیاگیا.

اسی طرح بلاک 46اور 47کی دونوں سائیڈوں سے نالوں کی صفائی کی گئی. سیوریج پانی سے قبرستان گدائی کو بچانے کیلئے سیوریج کے پانی کا رخ تبدیل کر دیاگیا.


ڈیرہ غازیخان

چودھری خالد رسول نے ریجنل ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ ڈیرہ غازیخان میں بحیثیت انفارمیشن آفیسر چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے.

اس سے پہلے وہ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ملتان میں فرائض انجام دیتے رہے ہیں.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیر ہ غازیخان میں تحصیل سطح پر ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاگیا.

تونسہ میں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز،
3
اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے سائلین کے مسائل سنے اور حل کیلئے احکامات جاری کیے گئے.

اسی طرح تحصیل ڈیرہ غازیخان میں اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے سائلین کی داد رسی کیلئے احکامات جاری کیے دریں اثناء ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو نے بھی

تحصیل آفس ڈیرہ غازیخ ان کی کھلی کچہری کے معاملات کا جائزہ لیا. کوٹ چھٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر محمد اسدچانڈیہ نے کھلی کچہری لگائی

جہاں مردوخواتین سائلین کی ریونیو سے متعلق درخواستوں پر احکامات جاری کیے گئے. پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک نے

بھی فورٹ منرو میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری لگائی اور سائلین کے مسائل سنے.


ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ آٹھ ہزار روپے

جرمانہ بھی عائد کیا. انہوں نے کہاکہ

حکومت کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.


ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری ساؤتھ پنجاب سرفراز خان مگسی نے فاریسٹری اور وائلڈ لائف کے جاری ترقیاتی منصوبہ جات کا معائنہ کرنے کے لیے

تونسہ شریف اور وہوا کا دورہ کیا۔ انہوں نے تونسہ میں زیر تعمیر چڑیا گھر کا معائنہ کیا

اور منصوبہ کی بروقت تکمیل کی ہدایات جاری کیں۔ مزید براں انہوں نے منصوبہ میں شفافیت اور تعمیری کام کے معیار کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے وہوا کا دورہ کیا اور شجرکاری کے منصوبوں کا جائزہ لیا

اور متعلقہ حکام کو منصوبوں کی نگرانی کو یقینی بنانے اور شجر کاری کے عمل کو وسعت دینے کی تاکید کی۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، سردار اویس خان لغاری ودیگر رہنماوں نے

سینئر صحافی و تجزیہ نگار سہیل رضادرانی کے گھر جا کر ان کی

بھابھی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ فاتحہ خوانی کے بعد مرحومہ کی مغفرت و بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔

سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ،مسلم لیگ ق کے سینئررہنما ملک منور ثاقب؛ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک شاہ بہرام سمیت معززین شہربھی موجود تھے.

مرحومہ فوڈ گرین انسپکٹر رفعت مرتضی درانی کی اہلیہ تھیں۔اس موقع پرعثمان خان درانی، عمرخان درانی، امتیاز کریم درانی،

محمد شائیگان خان، درانی محمد سائبان خان، عمر ہشام درانی، حنیف درانی؛ دانش درانی؛ عادل خان سمیت دیگر لواحقین،عزیزرشتہ دار بھی موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان۔

کھلی کچہری کا مقصد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی پولیس تک رسائی کو یقینی بنانا اور فوری میرٹ پر انصاف فراہم کرناہے.ڈی پی او عمر سعید ملک

تفصیلات کے مطابق عوام کو اوپن ڈور پالیسی کے تحت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈی پی او عمر سعید ملک کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر

پر دفتر پولیس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او نے شہریوں کی شکایات/مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے

متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران عوام کی شکایات و مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں

اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے میرٹ پر ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے. درخواست گزاروں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے

انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے مزید کہا کہ شہریوں کے اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کیلئے ہمارے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے موجودہ صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے

لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد بخاری سمیت ایس ایچ اوز سے خصوصی میٹنگ کی۔

ڈی ایس پی نے موجودہ آپریشن لادی گینگ کے حوالے سے تمام تر معاملات پر بریفنگ دی۔

لادی گینگ کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے منظم انداز میں بھر پور آپریشن کیا جا رہا ہے۔

لادی گینگ کے خلاف پوری نفری کی بجائے انفارمیشن بیسڈ آپریشن کریں گے۔

قانون کی بالا دستی کیلئے پولیس مکمل مانیٹرنگ رکھے ہوئے ہے۔

لادی گینگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے ایف آئی اے کو تحریر کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او

گزشتہ سات ماہ میں لادی گینگ کے سات اراکین کو ٹھکانے لگایا گیا ہے۔ڈی پی او

سہولت کاروں سے جوائنٹ انوسٹی گیشن کی جاری ہے۔عمر سعید ملک

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ لادی گینگ کے خلاف سمارٹ اور نتیجہ خیز آپریشن ہوگا۔ڈی پی او

علاقے کو محفوظ بنانے کیلئے مزید پولیس چیک پوسٹس قائم کی جائیں گی۔ڈی پی او۔

عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنانا میرا مشن ہے۔


ڈیرہ غازی خان:
ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر پولیس تھانہ بی ڈویژن کی منشات فروش کے

خلاف کاروائی، ملزم گرفتار، 2200 گرام چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق دوران گشت پولیس تھانہ بی ڈویژن نے مخبر کی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد صادق ولد محمد شفیق قوم شیخ قریشی

سکنہ بلاک H کو منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتا کر لیا۔گرفتار کیے گئے ملزم کے قبضے سے 2200 گرام چرس برآمد کر کے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں سے آہینی ہاتھوں نمٹا جائے گا

اور ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہم گھیرا تنگ کیے ہوئے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او عمر سعید ملک نے تھانہ کوٹ مبارک کا وزٹ کیا.

دوران وزٹ تھانہ کی حوالات میں نصب کیمروں کا جائزہ لیا. محرر تھانہ نے حوالات میں بند ملزمان کی ترتیب وار تفصیل سے آگاہ کیا۔

ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک آن لائن ریکارڈ کے ذریعے زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا اور ان کو جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیا۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک نے SHO کو ہدایت کی کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل کو فوری حل کیا کریں

اور انکے ساتھ انتہائی شائستگی سے پیش آئیں۔
شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے تھانہ میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل سنے اور ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ان کے جائز مسائل فوری حل کریں۔

About The Author