رحیم یارخان
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے صوبائی ٹکٹ ہولڈر رائے ندیم حیات خان کھرل ایڈوؤکیٹ ہائیکورٹ کی قیادت میں پیدل سفر کرنے والا قلندری قافلہ
گانگا نگر رحیم یارخان پہنچ گیا پانچ رکنی قافلے کے دیگر اراکین میں بابا بشیر احمد، سمش الدین، نصیر احمد، محمد جبار شامل ہیں.
امیر قافلہ رائے ندیم نے بتایا کہ وہ22مئی کو خانوآنہ فیصل آباد سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا.یکم جون کو گانگا نگر پہنچے ہیں سیون شریف قلندر لعل شہبار کی حاضری کا یہ ہمارا تیسرا سالانہ پیدل سفر ہے.
یہ عقیدت محبت اور عشق کا معاملہ اور جذبہ ہے ورنہ آج کے دور میں سخت گرمیوں کے موسم میں سڑک کنارے اتنا طویل پیدل سفر کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے.
چوتھے امام حضرت سجاد کی یاد میں شروع کیا جانے والا ہمارا قلندر لعل شہباز کی پیدل حاضری کا سفر محبتوں اور عقیدتوں کے ساتھ جاری ریے گا.
عشق مسقتوں کی پرواہ نہیں کیا کرتا.بابا بشیر احمد نے بتایا کہ بقیہ سفر طے کرنے میں اندازہ پندرہ سے اٹھارہ دن لگ سکتے ہیں.
گانگا نگر پہنچنے پر قلندری قافلے کا پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا
جام محمد راشد مجنوں گانگا، محمد طارق امین گانگا نے استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون