غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کا پنجاب کی مزید دو یونیورسٹیز کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے
غازی یونیورسٹی کا گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد اور جھنگ یونیورسٹی جھنگ کے ساتھ اشتراک
تینوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے
ڈیرہ غازی خان
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان نے مزید دو یونیورسٹیوں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد اور جھنگ یونیورسٹی جھنگ کے ساتھ اشتراک کا کے معاہدے طے پاگئے ۔
غازی یونیورسٹی کے سربراہ سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ امتیاز) نے کہا کہ ہم اشتراک عمل پر یقین رکھتے ہیں ۔ جامعہ غازی دیگر جامعات کے
ساتھ مضبوط تعاون سے تینوں اداروں کے طلبا وطالبات اور اساتذہ کے مابین تعلیمی معیار، تحقیقی نظام، ذہنی صلاحیتوں میں نکھار اور معاشرے کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس مقصد کی تکمیل کے لئے غازی یونیورسٹی ڈی جی خان ،
گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد اور جھنگ یونیورسٹی جھنگ کے مابین مفاہمت اور باہمی تعاون کی یاداشت پر پروفیسر ڈاکٹر محمدطفیل (تمغہ امتیاز) وائس چانسلر جامعہ غازی ،پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے بطور وائس چانسلر جی سی ڈبلیو یو ایف اورپروفیسر
ڈاکٹر شاہد منیر نے بطور وائس چانسلر جھںگ یونیورسٹی نے پرنسپل آفیسران کی موجودگی میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔
وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا کہ جامعات کے ساتھ مفاہمت نامے کا مقصد اداروں کے قواعد و ضوابط کے مطابق تکنیکی شعبوں میں اشتراک، سیمینار اور کانفرنسوں کے انعقاد کے ذریعے معیاری تحقیق اور تعلیم کو فروغ دینا اور مستقبل میں بھی اس تعاون کے ذریعے اداروں کو مستحکم کرنا ھے،
اداروں کی قیادت حال میں محنت اور لگن سے مستقبل کو شاندار بنانے کی آرزو مند ھے۔۔ ان معاہدہ کے تحت طلباکی تحقیق میں معاونت کے لیے دوسری یونیورسٹیز کی لیبارٹریز سے استفادہ کرنا، تجربہ کار اساتذہ کے لیکچرز منعقد کروانا، تحقیق اور جدت کی ایک نئی فضا قائم کرنا، سٹوڈنٹس انٹرنشپ ، علمی و تحقیقی موضوعات پر مشترکہ سیمینار، ورک شاپس اور کانفرنسز کا انعقاد ممکن ہوسکے۔
وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈی جی خان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ اممتیاز) نے کہا کہ غازی یونیورسٹی بہت جلد ملک کی دیگر
یونیورسٹیز کے مقابلے میں اپنا منفرد مقام پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائے گی اور اس خطے کی علمی پسماندگی میں کمی آئے گی۔
ڈیرہ غازی خان
کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر "خدمت آپ کی دہلیز پر” شہر کو تجاوزات سے پاک رکھنے کےلئے آپریشن جاری ہے
آپریشن میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن کی قیادت میں ڈیرہ کو” پھلاں دا سہرا” بنائے گے یہ بات چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل نے یہاں بتائی انہوں نے کہا کہ
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر صحت محمدحنیف پتافی کے تعاون سے عوام سے کئےگئےوعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان کو” پھلاں دا سہرا” بنانے کےلئے کارپوریشن نے پی ایچ اے سےمل کر اہم چوکوں سے تجاوزات کےخاتمہ کےلئے
آپریشن جاری رکھا ہوا ہے میٹروپولیٹن کارپوریشن آفیسر ریگولیشن محمدعمر ریاض نے آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے کہی انہوں نےکہا
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل کی نگرانی میں”خدمت آپ کی دہلیز پر”مہم کے تحت شہر کے
اہم شاہراہوں اور چوکوں سے تجاوزات کوہٹایا جارہاہے دربارہ تجاوزات رکھنے والوں کے خلاف مقدمات اور سامان بھی ضبط کیاجارہاہے
محمدعمرریاض نے مزید بتایا کمشنر ڈیرہ نے تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف بھی کاروائی کرنے کی واضح ہدایات جاری کی ہیں
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ضلع بھر "خدمت آپ کی دہلیز پر”مہم کے صفائی،وال چاکنگ اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔
اتوار کی چھٹیاں منسوخ پر عملہ نے میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے سرگرمیاں ریکارڈ کرائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے عوام سے بھی کہا کہ وہ متعلقہ ایپ انسٹال کرکے انتظامیہ کا دست و بازو بن کر شہر کو صاف ستھرا بنانے میں معاونت کریں ل۔
انہوں نے افسران سے بھی کہا کہ وہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کریں۔
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ضلع بھر "خدمت آپ کی دہلیز پر”مہم کے صفائی،وال چاکنگ اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔
اتوار کی چھٹیاں منسوخ پر عملہ نے میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے سرگرمیاں ریکارڈ کرائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے عوام سے بھی کہا کہ وہ متعلقہ ایپ انسٹال کرکے انتظامیہ کا دست
و بازو بن کر شہر کو صاف ستھرا بنانے میں معاونت کریں ل۔
انہوں نے افسران سے بھی کہا کہ وہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کریں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون