بھارت کے مسافر طیارے میں چمگادڑ کی موجودگی کے باعث طیارے کو 30 منٹ کی پرواز کے بعد واپس دہلی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
جمعرات کو دہلی ایئرپورٹ سے امریکا کے لئے روانہ ہونے والے جہاز کے پائلٹ نے 30 منٹ کی پرواز کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی کہ
جہاز میں چمگادڑ موجود ہے۔جس کے بعد پائلٹ نے جہاز واپس ایئرپورٹ پر اتار لیا۔
حکام کے مطابق جہاز کی لینڈنگ کے بعد وائلڈ لائف کے عملے کو طلب کیا گیا
اور جہاز میں دوا کا اسپرے کرنے کے بعد چمگادڑ کو بزنس کلاس کے ایریا سے مری ہوئی حالت میں برآمد کرلیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق جہاز کے مسافروں کو اس پورے واقعے کے دوران دوسرے جہاز کے ذریعے روانہ کردیا گیا تھا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس