نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔
ملتان
زکریا یونیورسٹی میں ڈیلی ویجز کےلئے ہونے والے انٹرویو سلیکشن بورڈ کی وجہ سے ہفتے تک کے لئے ملتوی کردئیے گئے ہیں
گزشتہ روز سلیکشن کمیٹی کےا یک ممبر ڈاکٹر اشرف خان ایک ویب سائٹ کی خبر کے بعد ناراض ہوکر اجلاس چھوڑ کرچلے گئے تھے
جس کے بعد ان کو منایا گیا تاہم انٹرویو کا سلسلہ شرو ع نہ ہوسکا ، ہفتے کوسکیل 5 سے 16تک کےلئے بھی انٹرویو ہوں گے ۔
ان نوکریوں کےلئے اپلائی کرنے والے امیدواروں نے مظاہرہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ ان کو خلاف قانون نااہل کیا گیا ہے
جس پرا نتظامیہ نے مذاکرات کے دوران تجربے کے سرٹیفکیٹ طلب کیے تو وہ نہ دے سکے جس کے بعد امیدواروں کا کہنا تھا کہ ہمارے پیسے ہی واپس کردیں
ہم نے اشتہار پڑھا نہیں تھا جس پر رجسٹرار نے غور کرنے کاوعدہ کیا جس پر احتجاج ختم کردیا گیا ۔

ملتان
سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے خواتین انسداد تشدد مرکز ملتان کا دورہ کیا ،اس دوران ایس پی واک طلعت حبیب ، منیجر واک منیزہ منظور بٹ اور
ایس ایچ وومن پولیس سٹیشن سب انسپکٹر نسرین شفیع بھی ان کے ہمراہ تھیں، سی پی او نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا
اس موقع پر ایس پی واک طلعت حبیب اور منیجر واک منیزہ منظور نے مختلف شعبوں کے حوالے سے بریفننگ دی۔

ملتان
ایم ڈی اے انتظامیہ نے آفیسرز کالونی ملتان کے پلاٹ نمبر 7E اور 2E کا ریکارڈ باضابطہ طور پر محکمہ اینٹی کرپشن ملتان کے حوالے کر دیا ہے
،
کیس عدالت عالیہ میں زیر سماعت بھی ہے۔مالکان کی طرف سے سابقہ چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل احمد کے خلاف بھی ایک درخواست پاکستان سٹیزن پورٹل پر بھیجی گئی ہے۔

ملتان
جلالپورکھاکھی کے رہائشی شاہ نواز نےپولیس کو15پر اطلاع دی کہ موٹرسائیکل سوارتین ملزمان کاشف
راشد اور کامران نے فائرنگ کر کے مجھے زخمی کر دیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق شاہ نواز کو ایڑی میں معمولی زخم آیا ہے
پولیس کےمطابق زخم کیسے آیا اس بات کا تعین میڈیکل رپورٹ سے ہو گا۔

About The Author