دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

نشتر کے کورونا آئی سی یو میں رات کی ڈیوٹی پر سٹاف اپنی کرسی پر براجمان ہیں
ہر مانیٹر اور وینٹی لیٹر اپنی اپنی بساط کے مطابق ٹوں ٹاں، ٹوں ٹاں کا ورد کر رہا ہے.
ایک تیس سالہ مریضہ کا کچھ ہی دیر پہلے انتقال ہوا ہے

باقی نو مریض زندگی اور موت کی لڑائی میں جٹے ہوئے ہیں
وارڈ کی فضا ابھی تک سوگوار ہے
بیڈ نمبر ایک کی مریضہ کا بیٹا اس کی کمر پر پچھلے دس منٹ سے تھپکیاں دے رہا تھا. اب سستانے کی غرض سے کرسی پر بیٹھ گیا ہے

کرسی پر بیٹھے ہوئے اس کی نیند سے بوجھل آنکھیں مزید بوجھ اٹھانے سے قاصر ہوگئیں تو اس نے سر بیمار ماں کے بستر پر رکھ دیا ہے

ماں کی بیمار حالت، ساری رات کی اٹھک بیٹھک اور رت جگے نے اسے نڈھال کیا ہوا تھا. بستر پر سر رکھتے ہی نیند کی آغوش میں چلا گیا

ماں نے اپنے سر تلے سے تکیہ نکالا اور قدموں والی طرف رکھ کر بیٹے کو سونے کے لیے بہتر جگہ بنا کر دی

اب اس کا سر اور جسم کا بالائی حصہ بستر پر ہے

(یوں جیسے ماں کی گود میں سر رکھے سو رہا ہو) اور ٹانگیں ساتھ رکھی کرسی پر، بیٹا سکون سے سو گیا ہے

سانس کی شدید دشواری کے باوجود ماں کے چہرے پر اب اطمینان ہے


ملتان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں” خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کا آغاز کل سے ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور سی ای او کمپنی فخرالاسلام ڈوگر

آج صبح 9.30 بجے کچہری چوک میں پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر کی ہدایت پر ایک ہفتہ کا صفائی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔آج امیر آباد،شاہ فیصل کالونی، گلگشت،ٹبی شیر خان،پیر خورشید کالونی نواب پور روڈ اور اتحاد کالونی،

نیو ملتان،شاہ رکن عالم کالونی،اسلام پورہ، شجاع آباد روڈ،بابر کالونی اور رحمان کالونی میں خصوصی صفائی ہوگی۔حسین آگاہی،

سرکلر روڈ، محمودآباد، خوشحال کالونی، نقشبند، بلال نگر، بھٹہ کالونی اور صدیق آباد کے ایریا کو جمعہ کے صفائی پلان میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ہفتہ کو قدیرآباد، مہربان کالونی،ابدالی روڈ،ایل ایم کیوروڈ، شمس آباد کالونی، حضوری باغ،واٹرورکس روڈ قاسم پور اور گلزیب کالونی میں صفائی آپریشن ہو گا۔

پیر کو شاداب، ورکرویلفئر،لودھی، خواجہ غریب نواز، پیپلز کالونی،تغلق،نیاز،مدینہ اور ابراہیم ٹاون میں صفائی ہو گی۔

منگل کو نشاط روڈ،پاک گیٹ،حرم گیٹ، سبزہ زار، شالیمار، نشیمن، انکم ٹیکس، گلبرگ اور شیخ کالونی کے ایریا میں اور بدھ کوجناح کالونی،

کوٹلہ وارث شاہ، وقاص اور گرین ٹاون، طارق آباد،غوث آباد،ناصر آباد اور حیدری کالونی میں صفائی کی جائے گی


ملتان
جامعہ زکریا نے فائنل ٹرم امتحانات بی ایس(چارسالہ پروگرام)کے پانچویں سمسٹر سیشن22-2018،ساتویں سمسٹرسیشن21-2017،اور
الحاق شدہ کالجز کے بی ایس سی انجینئرنگ تھرڈ سمسٹر سیشن 23-2019، پانچویں سمسٹرسیشن 22-2018، ساتویں سمسٹر سیشن 21-2017ء کے لیے داخلہ فارم وفیس
جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق امیدوار سنگل فیس 5ہزار کے ساتھ 14جون،دوگنا فیس 10ہزارکے
ساتھ 21جون اور تین گنا فیس15ہزار کے ساتھ امتحان شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل داخلہ فارم
جمع کرا سکیں گے۔

ملتان
شعبہ موٹر برانچ سکواڈ نے معمول کی چیکنگ کے دوران متعدد غیر
رجسٹرڈ و بیسیوں شارٹ ٹوکن ٹیکس کی حامل گاڑیوں کے چالان کرکے
دستاویزات تحول میں لے لیے ہیں
ذرائع کے مطابق انسپکٹر ریحان فاروق جاٹ کی نگرانی میں ایکسائز ٹیم نے اندرون شہر سمیت داخلی راستوں ہیڈ محمد والہ
خانیوال روڈ اور شیرشاہ ٹول پلازہ پر ناکے لگا کر 4 غیر رجسٹرڈ گاڑیوں
سمیت 50 سے زائد شارٹ ٹوکن ٹیکس کی حامل گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے
ہوئے ان کے کاغذات تحویل میں لے کر مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔


ملتان
خاتون نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موبائل چور کو پکڑ لیا، تفصیل کے مطابق چونگی نمبر آٹھ پر خاتون موبائل فون پر بات کررہی تھیں کہ
جاوید نامی شخص نے ان سے موبائل فون چھینا اور فرار ہونے کی کو شش کی۔ خاتون نے چور کو کپڑوں سے پکڑ کرموٹرسائیکل سے نیچے گرالیا
،
اس دوران راہگیر بھی اکٹھے ہوگئے جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی
،
تھانہ گلگشت نے جاوید نامی شخص کو حراست میں لے لیا جو اندرون شہر کا رہائشی ہے۔


ملتان
جامعہ زکریا نے ایم اے،ایم ایس سی پارٹ فرسٹ ضمنی امتحان2019کے نتائج کا اعلان کردیا
نتائج کے مطابق ایم اے پنجابی کے امتحان میں کل 26امیدوار شریک ہوئے ان میں سے 10پاس اور16فیل ہوگئے
ایم اے سرائیکی کے امتحان میں کل 98امیدواروں نے شرکت کی ان میں سے 68پاس اور30فیل ہوگئے ، ایم اے فارسی کے امتحان میں کل 6امیدوار شریک ہوئے
ان میں سے 2پاس اور 4فیل ہوگئے،ایم اے فلاسفی کے امتحان میں کل 9امیدوار شریک ہوئے ان میں سے 3پاس اور6فیل ہوگئے
،
ایم اے شماریات کے امتحان میں کل 5امیدوار شریک ہوئے ان میں سے 2پاس اور3فیل ہوگئے ۔

About The Author