ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ”خدمت آپ کی دہلیز پر”جمعرات سے موثرطریقہ سے کام شروع کیا جائے۔
شہر کے پارکس، چوک، گرین بیلٹس، میڈینز کو بہتر کیا جائے۔تجاوزات کے خاتمہ،شاہراہوں کے کنارے پڑے عمارتی مٹیریل،ملبہ
وال چاکنگ کو صاف کیا جائے۔انہوں نے یہ بات صبح سویرے شہر کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے صفائی،سیوریج اور دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔
کمشنرڈاکٹر ارشاد احمد نے شہر میں بلاکس 42,43,44 اور 49،ٹریفک چوک،بلاک 17 اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔
ڈی جی پی ایچ اے سید تنویر مرتضے،اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،
سی او کارپوریشن جواد الحسن گوندل،سی او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد یار اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔
کمشنر نے ڈیرہ غازیخان شہر کے مختلف مقامات کا پیدل تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے صفائی،سیوریج اور متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے پی ایچ اے کی طرف سے کئے گئے کام کا بھی معائنہ کیا۔کمشنر نے اہل علاقہ سے بھی ملاقات کی اور معلومات حاصل کیں۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ محکمے میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے کردار ادا کریں۔
سرکاری فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ تما م محکمے انسداد ڈینگی مہم میں حصہ لیں. دفاتر کی جنرل صفائی کے علاوہ کاٹھ کباڑ،
پرانے ٹائر محفوظ ٹھکانے لگائے جائیں. مہم باقاعدگی سے جاری رہنی چاہیئے. انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کے
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. سیکرٹری کمیٹی/ قائمقام سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض ملک نے بریفنگ دی. متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے.
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی مچھر کی پرورش گاہوں کو تلف کیا جائے ماہرین پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں
جو ڈینگی لاروا کی نشاندہی کریں. انہوں نے کہاکہ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر متعلقہ عمارتوں کے مالکان، دفاتر کے سربراہان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی
اس لیے وہ دفاتر اور ارد گرد کی جگہوں کو صاف ستھرا رکھیں ڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں کو تلف کیا جائے.
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازیخان میں چائلڈ لیبر، کم سے کم اجرت اور حکومت کی دیگر ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر سا ت مقدمات درج کرائے گئے.
کم سے کم اجرت پر بھٹوں کے مالکان کے خلاف 14چالان، چائلڈ لیبر پر دو مقدمات اور زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے پر بھٹہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کرایاگیا.
یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی. اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے کی.
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری اور دیگر محکمو ں کے نمائندے موجود تھے. اجلا س میں متعلقہ امور کا جائزہ لیاگیا.
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا نے کہاکہ صنعتی اداروں میں ورکرز کو کم سے کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے محکمہ لیبر اور دیگر ادارے فعال کردارادا کریں
سوشل سکیورٹی، صنعتی اداروں / بھٹوں کی رجسٹریشن اور کنٹری بیوشن کی وصولی سمیت ورکرز کو علاج معالجہ اوردیگر سہولیات فراہم کی جائیں.
انہوں نے کہاکہ قوانین کی خلاف ورزی پر استغاثے جمع ہونے پر پولیس فوری مقدمات درج کرے اور
پراسیکیوٹر عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کرتے ہوئے قانون کے تحت سزا ؤں کو یقینی بنائیں.
اجلاس میں دیگر امورکا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سہولت بازار قائم کر دیئے گئے ہیں. کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے.
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے ایس او پیز کی خلا ف ورزی پر تین دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ چار ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا.
اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے بلاک 35میں ایجوکیشن ان، جناح ایجوکیشن اور کامرس اکیڈمی اوپن ہونے پر طالب علموں کو گھر وں کو بھجوا دیا
او رمالکان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی. علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے
سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا. انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے معاملات بھی چیک کیے.
ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او عمر سعید ملک کی طرف سے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا
دوران کھلی کچہری شہریوں کے مسائل سنے جس میں ضلع کی مختلف جگہوں سے آئے ہوئے سائلین نے اپنے مسائل پیش کئے۔
ڈی پی او نے فردا ً فرداً شہریوں کے مسائل سنے اور انکو درپیش مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ فوری انصاف کی فراہمی اور میرٹ انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پولیس کے دروازے عوام الناس کے لئے ہر وقت کھلے ہیں فوری انصاف فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گئے ۔
ڈیرہ غازی خان
موٹر سائیکل ڈکیت اسلحہ سمیت گرفتار،ملزمان سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل برآمد ۔ ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہ صدر دین منیر احمد معہ ٹیم نے بہترین کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 2 کس موٹر سائیکل ڈکیت (1) عرفان عرف علی کھوسہ (2) مجاہد عرف مجی کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے ملزمان سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا
پولیس تھانہ شاہ صدر دین کی اس بہترین کاروائی پر اہل علاقے کا ایس ایچ او تھانہ شاہ صدر دین کو خراج تحسین۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شاہ صدر دین منیر احمد کا کہنا تھا کہ علاقے سے جرائم کا خاتمہ کرنا ہی ہمارا مشن ہے
اور عوام الناس کے تحفظ کے لیے ہم اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو ہرصورت ناکام بنائیں گے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ