نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل) بلوچ ہاؤس ماڈل ٹاؤن بہاولنگر پاکستان پپلز پارٹی ڈسٹرکٹ بہاولنگر اور الائیڈ ونگز کا غیر رسمی اجلاس کامریڈ طالب ندیم لاشاری ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری پاکستان پپلز پارٹی بہاولنگر کے زیرصدارت منعقد ہوا

جس میں مہمانِ خصوصی پارٹی کے سئینر راہنما جناب چوہدری جاوید اقبال تگڑ صاحب تحصیل پریزیڈنٹ پاکستان پپلز پارٹی منچن آباد تھے. شرکاء میں سید شاکر بخاری ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ ہیومن رائٹس ونگ پاکستان پیپلزپارٹی بہاولنگر

عبدالرحمان عمر ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ انفارمیشن،سیکرٹری ہیومن رائٹس ونگ پاکستان پیپلزپارٹی بہاولنگر ،نزیر مسیح بھٹی ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ مینارٹی ونگ پاکستان پیپلزپارٹی بہاولنگر سید اظہار الحق کاظمی سٹی پریزیڈنٹ پاکستان پیپلزپارٹی بہاولنگر،اقبال بدر سئینر نائب صدر سٹی پاکستان پیپلزپارٹی بہاولنگر

ملک وسیم اکرم سٹی جنرل سیکرٹری پاکستان پپلز پارٹی بہاولنگر،محمد اجمل خان ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ پپلیز لیبر بیورو پاکستان پیپلزپارٹی بہاولنگر محمداجمل،محمد فیصل حمید چوہان ایڈووکیٹ سٹی پریزیڈنٹ پپلز یوتھ ونگ پاکستان پیپلزپارٹی بہاولنگر فیصل حمیدچوہان عابد علی بھٹو سٹی جنرل سیکرٹری پاکستان پپلز پارٹی بہاولنگر،چوہدری بدر تگڑ ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری پپلز یوتھ بہاولنگر

کاشف چوہدری ضلعی راہنما پاکستان پیپلزپارٹی بہاولنگر اور دیگر پارٹی ورکرز نے بھی بھرپور شرکت کی.غیر رسمی میٹنگ میں ڈسٹرکٹ بہاولنگر میں پارٹی کے کام اور کارکنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا.

ڈسٹرکٹ بہاولنگر میں پارٹی کی تنظیم سازی اور دیگر تحصیل ہائے میں پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کو نمبر ون پارٹی بنانے کے حوالے سے مشاورت کے علاوہ پارٹی کے مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر مفصل گفتگوکی گئی

اور فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ کارنر میٹنگز اور اسٹڈی سرکلز کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جائے گا اور کارکردگی کی رپورٹس ماہانہ بنیادوں پر صوبائی تنظیم کو بھجوائی جائیں گی.

بہاولنگر کی تحصیل ہائے میں پارٹی اور الائیڈ ونگز کو فعال اور موثر بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی اور صوبائی تنظیم سے تحریری درخواست کی جائے گی کہ

خالی عہدوں کیلئے جن ورکرز کی نامزدگیاں کی گئی ہیں ان کے جلد از جلد نوٹیفکیشنز کیے جائیں تاکہ پارٹی بھرپور طریقے سے ورکنگ کر سکے.
میٹنگ میں فخرِ بہاولنگر سابق ایم پی اے وچیف کوآرڈینیٹڑ جنوبی پنجاب پاکستان پپلز پارٹی عبدالقادرشاہین کی پارٹی کے لیے خدمات کو بطورِ خاص سراہا گیا

اور امید کی گئی کہ وہ اپنے آبائی شہر بہاولنگر کے پارٹی ورکرز کی راہنمائی

ان سے شفقت اور پاکستان پیپلزپارٹی کو بہاولنگر میں نمبر ون پارٹی بنانے کیلئے کارکنان کی حوصلہ افزائی پہلے کی طرح کرتے رہیں گے
غیر رسمی میٹنگ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری کامریڈ طالب ندیم لاشاری ایڈووکیٹ نے لیوش ڈنر کا اہتمام کیا.

ہم تمام ورکرز آج کی بھرپور غیر رسمی میٹنگ اور لیوش ڈنر کے انعقاد پر کامریڈ طالب ندیم لاشاری ایڈووکیٹ ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پپلز پارٹی کے بطور خاص ممنون و منشور ہیں.

بلاشبہ جب سے کامریڈ طالب ندیم لاشاری ایڈووکیٹ نے بطور ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری ذمہ داری قبول کی ہے بہاولنگر میں پاکستان پیپلزپارٹی نمبر ون پولیٹیکل پارٹی بن چکی ہے.

انکی جدوجہد کو ہم سرخ سلام پیش کرتے ہیں
جناب اقبال بدر سئینر نائب پریزیڈنٹ سٹی بہاولنگر کا آج کی غیر رسمی میٹنگ کے انعقاد کے لیے بھرپور تعاون اور کارکنان کی بے لوث خدمت کرنے پر شکریہ ادا نہ کرنا ناانصافی ہوگی


بہاولنگر

چوہدری محمدارشد سٹی صدر،اسلم بخش اللہ سٹی جنرل سیکرٹری ،

صاحبزادہ وحیدکھرل سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ(ن)
بہاولنگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ فلسطین میں مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرنا ظلم ہے ۔

پاکستان سمیت عالمی برادری اس کی جتنی مذمت کرے و ہ کم ہے ۔ او آئی سی کو فوری طور پر اجلاس بلا کر اس مسلہ کو حل کرنا چاہیے ۔

اپنے ایک بیان میں تینوں لیگی راہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو عالمی طاقتوں کی پشت پناہی حاصل ہے

اس کے لیے مسلمان ممالک کو اکٹھا ہو کر ان سازشوں کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجتہی کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کے

صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں حکومت کو ملکر اس مسئلے کو عالمی دنیا میں اکٹھانے کے لیے آفر کی تھی ۔ حکومت نے مسلم لیگ ن کی تجویز پر کوئی عمل نہیں کیا۔ لیگی راہنماوں نے کہا کہ

حکومت نے جس طرح سے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا وہ قابل مذمت ہے ۔ حکومت پاکستا ن شہباز شریف سے خوفزدہ ہے اور اسی لیے اس قسم کے اقدامات کر رہی ہے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں پہلے بھی جعلی مقدمات کا سامنا کیا ہے

اور آئندہ بھی کرتے رہینگے ۔ فلسطین پر مظالم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھی
مسلمانوں پر مظالم کیے جا رہے ہیں مسلم ممالک کو فوری طور پر کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر اجلاس بلا کر بھارت اور اسرائیل کے خلاف حکمت عملی اپنانی چاہیے


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ضلعی صدد مسلم لیگ(ن) راناعبدالرؤف ممبرپنجاب اسمبلی نے

بیورو چیف  صاحبزادہ وحیدکھرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مسلم ممالک اور عرب ممالک کا اتحاد مسلمانوں کے دفاع کے لیے

بنا او آئی سی فلسطین پر اسرائیلی فوج کے مظالم بند کروانے کیلئےعالمی دنیا سے رابطہ کرے حملے بند نہ ہونے کی صورت میں مسلم ممالک اسرائیل کو بھر پور جواب دیں

فلسطین میں اسرائیلی فوج نے میڈیا آفسز سکول ہسپتال بچوں اور عورتوں پر حملے کر کہ بدترین مثال قائم کر دی عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ

غزہ میں جاری جنگ کو فلفور ختم کروایا جائے جبکہ امن فوج کو غزہ ودیگر جنگ زدہ علاقوں میں بھیجا جائے

راناعبدالرؤف نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی فلسطین ،اور کشمیر کیلئے پالیسی واضع ہے قائد مسلم لیگ میاں محمد
نوازشریف کےادوار حکومت میں فلسطین ،اور کشمیر کیلئے بیمثال کام کیئے

گذشتہ دنوں میاں محمد شہبازشریف جیل سے رہائی کیبعد فوراً لیگی وفد کے ہمراہ فسطین کے سفارتخانے تشریف لےگئے جہاں پارٹی کا دبنگ مئوقف پیش کیا اور حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ فیلفور فلسطینی کے مسلمان بھائیوں کی ہرطرح سے مدد جائے، میاں محمد شہبازشریف نے کہاکہ

جنگ سے متاثرہ علاقوں میں انسانی، ومسلمانوں کی جانوں کے ضیاء جسمیں خواتین اور بڑی تعداد میں بچوں کو قتل کیاجارہاہے

جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،اسرائیل کیجانب سے دھشتگردی کے ذریعے مسلمانوں کی جانوں اور مسلمانوں کے قیبلہ اول مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچایاجارہا ہے

او آئی سی کو چاہیے کہ جنگی جرائم کی پاداش میں اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں روزمرّہ کی زندگی معمول پر لانے کیلئے اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائےعرب اتحاد ،

بشمول پاکستان فلسطین حکومت کو فوری امدادی سامان بیجھوائے چین روس ایران ترکی پاکستان ودیگر ممالک جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاکہ فلسطین پر جاری اسرائیلی مظالم فوری بند ہو سکیں۔۔۔۔

About The Author