دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے کرونا ویکسی نیشن کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے

مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی جاز نے میڈیکل کالج میں قائم کرو نا ویکسی نیشن سنٹرز کا معائنہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا.

انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے ویکسی نیشن سنٹرز بڑھائے جارہے ہیں۔

سپورٹس گراؤنڈ میں کاونٹرز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے
مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے ویکسی نیشن کرانے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی

طبی سہولیات سٹوریج اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ کورونا کی موجودہ لہر خطرناک ہے

ہر شہری ویکسی نیشن لازمی کرائے.عو ام حکومت کی اس مفت سہولت سے استفادہ کریں.
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ

ویکسی نیشن کرکے اپنی اور دوسروں کی جانیں کورونا وائرس سے محفوظ بنائیں۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر جمعرات سے ”خدمت آپ کی دہلیز پر”سرگرمیوں کو موثرطریقے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

جس کے تحت سرکاری محکموں کی کارکردگی سے متعلق عوامی فیڈ بیک بھی حاصل کیا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے اجلاس منعقد کرکے ہدایات جاری کردیں۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے نے کہا کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر” تین ہفتہ میں میونسپل سروسز کی بہتری کے اقدامات کئے جائیں گے

ہفتہ وار شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔مہم میں مقابلے کی فضا قائم کی گئی ہے۔ صوبہ میں افسران اور اضلاع کا مقابلہ ہوگا۔متعلقہ محکموں کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کے تحت پہلے اور بعد کا تصویری ریکارڈ مرتب کیا جائے گا اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ایپ پر اپ لوڈ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہر یونین کونسل سے ضلعی سطح پر سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔صفائی، سیوریج مسائل کا
2
حل، کوڑاکرکٹ،دلدل، عمارتی میٹریل، ملبہ تجاوزات، وال چاکنگ، پرانے بینرز،سٹریمرز کو ہٹایا جائیگا۔

درختوں کی کانٹ چھانٹ،سٹریٹ لائٹس کی بحالی، مین ہولز کے ڈھکن لگانے

پارکس،چوک، گرین بیلٹس اور میڈینز کو بہتر کرنے سمیت دیگر عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات کیے جائیں گے اورسرکاری عمارتوں میں صفائی

رنگ و روغن کرکے بہتر کیا جائیگا۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیاگیا ہے

جس کے تحت ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے. ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کے

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کیلئے میپکو کے ساتھ تعاون کیا جائے گا

اور رپورٹ پراونشل ٹاسک فورس کو بھجوائی جائے گی. ڈپٹی کمشنر نے کہابجلی چوری پر مقدمات درج ہوں گے

اور پولیس مقدمات پر تحقیقات کر کے 14روز کے اندر کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے گی. ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ

وہ بجلی چوروں کی نشاندہی کریں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس میں شکایات سیل قائم کر دیاگیاہے

عوام 064-9260346پر اطلاع دے سکتے ہیں. اجلا س میں بتایا گیا کہ ضلع میں 2018سے ابتک بجلی چوروں کے خلا ف 84899مقدمات درج اور

چار ارب 59کروڑ 60لاکھ روپے جرمانہ وصول کیاگیا.


ڈیرہ غازیخان

رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا. انہوں نے صنعت زار کا معائنہ کرتے ہوئے خواتین کی طرف سے

تیار ملبوسات اور دیگر اشیاء کا جائزہ لیا ایم پی اے نے خواتین کیلئے قائم جم اور مشینری کا بھی معائنہ کیا انہوں نے کہاکہ

خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے صنعت زار کااہم کردار ہے سلائی کڑھائی، دستکاری، بیوٹیشن

کمپیوٹر سکلز اور دیگر فنی تعلیم وقت کی ضرور ت ہے حکومت پنجاب فنی تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے. فارغ التحصیل خواتین باعزت
3
کاروبار شروع کر کے خاندان کی بہتر کفالت کر سکتی ہیں. اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چودھری اظہر یوسف، منیجر صنعت زار ملک محمد اکرم

اوردیگر نے صنعت زار میں جاری کورسز اور فلاحی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی.


ڈیرہ غازیخان

ایس پی پٹرولنگ ملتان ہما نصیب نے ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان کا اضافی چارج سنبھال کر کام شروع کر دیاہے.

ریجنل آفس ڈیرہ غازیخان آمد پر پٹرولنگ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی بعدازاں ایس پی ہما نصب نے چاروں اضلاع کے ڈی ایس پیز کے اجلاس کی

صدارت کرتے ہوئے کارکردگی، پٹرولنگ پوسٹس، ریورائن پوسٹس، سکیورٹی اور انسپکشن کے امور کی بہتری سے متعلق ہدایات جاری کیں.

اجلاس میں ڈی ایس پیز شاہ عالم گشکوری، نمرین منیر، غلام فرید خان اورریجنل آفس کے افسران و ملازمین نے شرکت کی.


ڈیرہ غازیخان

ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈیرہ غازیخان کی حیثیت سے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے.

سنٹرل سٹیشن چوک چورہٹہ پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادارہ کی کارکردگی مزید بہتر کی جائیگی.

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ضلع راجن پورڈاکٹر محمد اسلم، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ضلع مظفر گڑھ ڈاکٹر حسین میاں

ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر نیر عالم خان اور ایمرجنسی آفیسر تحصیل تونسہ انجینئر محمد عمران نے شرکت کی.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہاہے کہ مشیر وزیر اعلی محمد حنیف خان پتافی کی سفارشات پر وزیر اعلی پنجاب سردار محمد عثمان خان بزدار نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے

ڈیرہ غازی خان میں ایک اور بوائز ڈگری کالج کے قیام کی منظوری دے دی ہے اور دانش سکول بائی پاس کے نزدیک شہرکے بہترین جغرافیائی محل وقوع کا انتخاب کیاگیا ہے اور کالج کی تعمیرکیلئے باضابطہ ٹینڈر بھی جاری کردیا گیا ہے.

انہوں نے کہاکہ پوسٹ گریجویٹ بوائز ڈگری کالج میں غازی یونیورسٹی کے قیام سے نئے ڈگری کالج کا قیام انتہائی ضروری ہو گیا تھا

اور وزیر اعلی پنجاب نے علم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے بروقت نئے ڈگری کالج کے قیام کی منظوری دی جس سے نہ صرف قرب و جوار کی آبادیوں اور ڈیرہ غازی خان شہر کے لوگ معیاری تعلیم سے مستفید ہو ں گے

بلکہ شرح خواندگی بڑھانے میں بھی مدد ملے گی. شیخ امجد حسین نے کہا کہ محمد حنیف خان پتافی نے اپنے ایک اور وعدے کی پاسداری اورتکمیل کی ہے

اور ان کی مخلصانہ،سنجیدہ اور کارآمد کاوشوں سے ڈیرہ غازی خان کی عوام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے انہوں نے کہاکہ

محمد حنیف خان پتافی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1کی منفرد حیثیت کو بحال کراتے ہوئے بوائز سنٹر آف ایکسی لینس سے علیحدہ کرایا

جس کی وجہ سے شہرمیں سکولوں پر بوجھ کم ہوا اور بہترین تعلیمی ماحول میں بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں.
علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان میں محمد حنیف خان پتافی کی ذاتی کاوشوں سے ترقیاتی کاموں کی تکمیل تیزی سے جاری ہے

جن میں ماڈل ٹاؤن گدائی دو رویہ روڈ کی تعمیر، نئے سرے سے سیوریج لائن کی تنصیب، چاروں صوبوں کے سنگم پر واقع پل ڈاٹ کی بہترین ڈیزائن کے ساتھ توسیعی منصوبہ، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر

سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، آفیسرز کلب ڈی جی خان کی تزئین و آرائش، لنگر خانوں کا قیام اور بہت سارے ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں

مزید براں ڈیرہ غازی خان کو سرسبز و شاداب اور صحیح معنوں میں ”ڈیرہ پھلاں دا سہرا” بنانے لئے بھر پور توجہ دی جارہی ہے

اور چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی محمد حنیف خان پتافی سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں.

شیخ امجد حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتال کے اندر موجود جگہ خالی پر جدید سہولیات سے لیس برن یونٹ کے ساتھ جگر اور گردوں کے

امراض سے متعلق ٹرانسپلانٹ سنٹر بنایا جائے جہاں سے ڈی جی خان کے عوام کے ساتھ بلوچستان کے لوگ بھی علاج کی جدید ترین سہولتوں سے مستفید ہو سکیں گے.

About The Author