دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 : راجن پور

گورنمنٹ کی ہدایت پرپنجاب بھر کی طرح ضلع راجن پور میں بھی” ڈینگی ڈے“ منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راجن پور کی تینوں تحصیلوں میں ڈینگی سے بچائو کی آگاہی کے لیے سیمینار اور واک کی جا رہی ہیں۔

” ڈینگی ڈے“ منانے کا مقصد دفاتر،شہر، گلی محلوں اور اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف ستھرا رکھنا ہے۔

اس حوالے سے میونسپل کمیٹی راجن پور، فاضل پور، جام پو، روجھان،سوشل ویلفیئر آفس، انفارمیشن آفس،فوڈ اتھارٹی

زراعت، ماحولیات، واٹر مینجمنٹ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جام پور وروجھان

محکمہ تعلیم اور دیگر اداروں میں بھی صفائی ستھرائی کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا ہے۔ ڈینگی ڈے کے موقع پر یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ اپنے دفاتر

گھر اور شہر کے ساتھ ساتھ ا رد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں تو ڈینگی سے بچا جا سکتا ہے۔


محمد پور دیوان کے قریب قاتل خونی سنگل انڈس ہائی وے روڈ پر

تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل سوار کو ٹكر حادثے کے نتیجے میں

موٹر سائیکل پر سوار نوجوان موقع پر جانبحق ٹرک ڈرائیور ٹرک

چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

.

About The Author