ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت کارپوریشن کا غیر قانونی تعمیر کمرشل دکانات اور پلازوں کے خلاف آپریشن جاری مزید پانچ دکانیں سربمہر پانچ کو وارننگ جاری فوری نقشہ منظور کروائے ورنہ عمارتیں دکانات اور پلازے سربمہرکردیئے جائے گے چیف کارپوریشن آفیسر جوادالحسن گوندل کی مالکان کو ہدایت تفصیل کے مطابق
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد اور چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل کی ہدایت پر کارپوریشن کا غیر قانونی پلازوں اور دکانات کے خلاف آپریشن جاری ہے چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل کی نگرانی میں ایم او پی مختیار حسین انسپکٹر پلاننگ غلام محمد سلطان اور انسپکٹر عرفان فرید نے شہر کے مختلف
شاہراہوں پر تعمیر مزید پانچ عدد دکانات کو نقشہ پاس نہ ہونے پر سربمہر کردیا جبکہ پانچ عدد دکانات کے مالکان کو وارننگ دی گئی کہ
وہ تین روز کے اندر اپنے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے نقشہ کارپوریشن سے منظور کروائے انسپکٹر پلاننگ غلام محمد سلطان اور انسپکٹر عرفان فرید نے میڈیا کو بتایا
سیل کئے گئے دکانات کو کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد اور چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل کی ہدایت پر کئی دفعہ وارننگ دی گئی تھی کہ
وہ اپنے دکانات کو میٹروپولیٹن کارپوریشن سے رجسٹرڈ کرائیں لیکن انہوں نے کارپوریشن نوٹس پر عمل نہیں کیا تھا
جنہیں آج سیل کردیا گیا اور دیگر تعمیر ہونے والوں کو بھی ہدایات جاری کی کہ وہ تین روز کے اندر اپنے دکانات کے نقشہ پاس کرانے ورنہ سیل کردئیے جائے گی چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل نے میڈیا کو بتایا کارپوریشن کا بغیر تعمیر پلازوں دکانات اور کالونیوں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے
عوام پریشانی سے بچنے کےلئے اپنے عمارتیں پلازے اور دکانات کو رجسٹر کرانے ورنہ سربمہر کردیا جائے گا ۔
ڈیرہ غازی خان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے بین الصوبائی شاہراہ پر سخی سرور پل کی مرمت اور ڈرینیج سسٹم کی بحالی شروع کرادی
غازیگھاٹ پل پر لائٹس کی بحالی اور دیگر مقاصد کےلئے کیبل کی تنصیب بھی شروع کرادی۔انہوں نے عوامی مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے جنرل منیجر این ایچ اے سے رابطہ کیا جنہوں نے پل کی مرمت کا کام تیز کرنے سمیت سیوریج کے
پانی کی نکاسی کےلئے ڈرینیج سسٹم کو بحال کرادیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان کو سخی سرور کے دورہ کے موقع پر عوام نے سخی سرور پل کی سست روی اور سیوریج پانی
سے بین الصوبائی شاہراہ کے نقصان کے حوالے سے نشاندہی کی تھی جس پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے فوری طور پر این ایچ اے کے اعلی حکام سے رابطہ کیا
اور ہنگامی بنیاد پر کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے کہا کہ پل کی مرمت اور ڈرینیج کی بحالی سے بین الصوبائی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہے گی
اور ڈرینیج کی بحالی سے مارکیٹ اور سخی سرور شہر میں سیوریج کے مسائل حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈرینیج بند ہونے پر سخی سرور مارکیٹ اور شہر کا سیوریج واٹر بین الصوبائی شاہراہ کو نقصان پہنچا رہا تھا۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نےاین ایچ اے کے افسران کو کام کی رفتار مانیٹر کرنے کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت رپورٹ دینے کی ہدایت کی۔
علاؤہ ازیں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر غازی گھاٹ پر بھی کیبل کی تنصیب شروع کردی گئی ہے رات کو لائٹس روشن کرکے گاڑیوں کے حادثات سے بچا جاسکے گا۔
رات کو تاریکی میں سڑک حادثات ہوتے تھے
ضلع ڈیرہ غازیخان
تھانہ صدر تونسہ پولیس کی کاروائی
* ضلع ڈیرہ غازی خان کے متعدد تھانوں میں مطلوب ڈکیتی چوری کرنے والے ملزمان گرفتار*
تفصیل کے مطابق غلام مجتبیٰ ایس ایچ او تھانہ صدر تونسہ اور اس کی ٹیم نے دن رات محنت کرتے ہوئے خطرناک ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے ان سے تین
عدد موٹر سائیکل ایک عدد کلاشنکوف اوردو پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کر لئے ہیں۔یہ ملزمان ضلع ڈیرہ غازیخان کے متعدد علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں
سرگرم تھے جنکے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ملزمان سے مزید سلسلہ تفتیش جاری ہے
ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
گرفتار ملزمان
محمد عاصم قوم چکرانی سکنہ دری ڈھولے والی
محمد عامر قوم سرائی سکنہ موضع گونا
محمد اعجاز سکنہ گاڈی موڑ
تفصیل برآمدگی
موٹر سائیکل 3
کلاشنکوف 1
پستول 2
میر روحل خان اے ایس پی سرکل تونسہ نے کہا کہ ڈاکوؤں
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن، کرائمز کی وارداتوں کے خاتمے اور سماجی برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے
امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تونسہ پولیس کوشاں ہے۔
ڈیرہ غازی خان:
پولیس تھانہ وہوا کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، 1070 گرام چرس برآمد ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ وہوا ابرار احمد نے بتایا کہ
تفتیشی آفیسر محمد آصف اے ایس آئی نے مخبر کی اطلاع پر کامیاب کاروائی
کرتے ہوئے ملزم محمد بلال سکنہ دربھی سے 1070 گرام چرس برآمد کر
کے گرفتار کر لیا۔
گرفتار کیے گئے ملزم کے خلاف پولیس تھانہ وہوا میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون