دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سیاحت کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ ڈاکٹر محمد اشرف

بہاول پور( )پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف پرووائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنے گزشتہ دو برس میں سیاحت کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔یونیورسٹی میں شعبہ ٹورازم مینجمنٹ اور سیاحت کے دیرپا فروغ کے لیے ٹورازم ڈائریکٹوریٹ کا قیام جنوبی پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے وژن کا عکاس ہے۔ پروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نے ان خیالات کا اظہار یونیسکوسے وابستہ میڈیا ٹیم کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی، ڈین فیکلٹی آف لائ، ڈاکٹر عمران رشید، چیئرمین ایڈوائزری کمیٹی دوست، ڈاکٹر محمد عبداللہ، ڈائریکٹر آئی یو بی بائیو ڈ روسٹی پارک،ماریہ فرجاد، پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن، ڈاکٹر شاہد حسن رضوی، سابق پروفیسر شعبہ تاریخ، شہزاد احمد خالد، ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشن، سلمان قریشی، ڈائریکٹر آئی یو بی دوست ، فرجاد فیض، لیکچراربھی موجود تھے۔ پرو وائس چانسلر نے کہا کہ حکومت پنجاب اور یونیسکو کے اشتراک سے پنجاب ٹورازم اور معاشی ترقی پر دستاویزی فلم کی تیاری انتہائی خوش آئند ہے اور جامعہ اسلامیہ اس سلسلے میں بھر پور تعاون کریگی۔

About The Author