ملتان
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے شہر میں قائم تجاوزات،بھانے،وال چاکنگ اور غیرقانونی پارکنگ اسٹینڈز ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے
اور تمام متعلقہ اداروں کو24 گھنٹے کے اندر آپریشن لانچ کرنے کی ہدایت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر عملدرآمد کے لئے جلاس بلا لیا جس میں میٹروپولیٹن کار پوریشن،ایم ڈی اے
محکمہ صحت، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اہم فیصلےکر لئے گئے۔شہر میں قائم غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز اور بھانوں کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔
تجاوزات اور وال چاکنگ کے خاتمہ کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور آوارہ کتوں کی تلفی کے لئے بھی لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔
مختلف اہداف حاصل کرنے کے لئے آپریشن کا بدھ سے ہو گا۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے پانچ سال پرانے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملزم بلال وغیرہ نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے
خلاف پولیس تھانہ کپ نے سال 2016 میں شہری کی درخواست پر مقدمہ 51 درج کیا
جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے اسے روکا اور کہا کہ تمھیں مقدمہ بازی کا مزہ چکھاتا ہوں
اور حملہ کردیا جس سے مدعی زخمی ہوگیا تو ملزم کے خلاف پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا
اب پولیس اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانے کے درپے ہے جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے
اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کی غیرقانونی لیبارٹریز کے خلاف کارروائی، آٹھ کو سربمہر جبکہ
سات کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔
ڈیرہ غازیخان شہر میں واقع 37 لیبارٹریوں کی مکمل چیکنگ کی گئی۔ ان میں سات کو کمیشن سے رجسٹریشن حاصل نہ کرنے اورغیر مستند عملہ تعینات کرنے اور
ایک کو پی ایچ سی کی منظوری کے بغیر کووڈ 19کی تشخیص کے لیے نمونے لینے پر سیل کر دیاگیا۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) اتھارٹی نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے
اور غیر مہلک حادثہ رونما ہونے پر 2 افسران کو معطل کر دیا ہے
اور انہیں فوری طورپر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایکسین آپریشن میپکو ڈویژن بوریوالہ فیاض حسین کو محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے
اورنااہلی پر معطل کیاگیاہے جبکہ قائمقام ایس ڈی او میپکو سیکنڈ سب ڈویژن مظفرگڑھ اللہ رکھا
کو دوران ڈیوٹی اسسٹنٹ لائن مین محمد رفیق کالرو کو پیش آنے والے غیر
مہلک حادثہ رونماہونے پر معطل کیا گیاہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ