نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

راجن پور

صحابی رسول حضرت سہل بن عدی انصاری ؓکے مزار اقدس کی تعمیر اور زائرین کے لئے سہولیات کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا تاریخی کارنامہ ہو گا

اور وزیر اعلیٰ پنجاب اس سلسلے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے مرکزی نعت کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

وفد میں سید مشتاق احمد رضوی صدر مرکزی نعت کمیٹی، صاحبزادہ مشتاق فرید سینئر نائب صدر، غلام محی الدین مہروی ایڈووکیٹ وائس چیئرمین اور محمد شبیر شاہد مہروی جنرل سیکریٹری مرکزی

نعت کمیٹی راجن پور شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ منصوبہ حکومت پنجاب اور ضلعی

انتظامیہ کے لئے سعادت کا باعث ہو گا۔ صاحبزادہ مشتاق فرید نے حضرت خواجہ نور محمد نارو والا کے حوالے سے صحابی رسول حضرت سہل بن عدی ؓکے تاریخی حوالہ جات کا ذکر کیا۔

قبل ازیں مرکزی نعت کمیٹی راجن پور کے قافلہ نے مزار اقدس پر حاضری دی تھی

اور تاریخی محفل نعت منعقد کی تھی ۔انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا تھا کہ

صحابی رسول کے مزار اقدس اور رابطہ سڑک کی تعمیر اور زائرین کے لئے سہولیات پہنچائی جائیں۔

About The Author