دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسرائیل نےفلسطین پرحملےبڑھادئیے

اسرائیلی بمباری سےمرنےوالوں میں58 بچےاور34عورتیں بھی شامل ہیں۔

اسرائیل نےفلسطین پرحملےبڑھا دئیے ہیں جن کے سبب مرنے والوں کی تعداد200 تک پہنچ گئی ہے۔ اسرائیلی بمباری سےمرنےوالوں میں58 بچےاور34عورتیں بھی شامل ہیں۔

خبر ایجنسی کے  مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نےآج صبح غزہ پر 55فضائی حملےکیے اورشہری آبادیوں پربمباری کی ہے۔

آج صبح کیے گئے حملوں کے اہداف میں فلسطینی سرزمین کےمتعدد فوجی اورحفاظتی اڈےشامل تھے۔ خبر ہے کہ غزہ کےوسط میں 4منزلہ عمارت پربھی بمباری کی گئی۔

گزشتہ روزبھی رہائشی عمارتوں پرحملے کیے گئے تھے جن کے نتیجے میں42 افرادشہید ہوئےتھے۔

دس مئی سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اب تک 487 افراد زخمی اور ہزاروں بےگھر ہو چکے ہیں۔

بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینی شہریوں میں تازہ جھڑپوں کی ابتدا اس وقت ہوئی تھی جب مشرقی بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کی جانب سے وہاں بسنے والے چند فلسطینی خاندانوں کو بےدخل کرنے کی کوشش کی گئی۔

خطے میں اس حالیہ کشیدگی کے بعد عالمی برادری نے اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس دونوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور پُرامن رہنے کی اپیلیں کی ہیں۔

About The Author