دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

 بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل بیورو چیف )

ینگ انجمن تاجران حقیقی معنوں میں تاجر برادری کی آواز بننے گی اس حوالے سے تنظمیں موجود ہیں م TVگر تاجران کےمسائل جوں کے توں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلی ینگ انجمن تاجران بہاولنگر راؤ موثر علی خان اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔

انہوں نے کہا کہ ینگ تاجر کاروباری طبقہ کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے عید کے بعد مرکزی دفتر قائم کیا جائے گا

جس میں تاجر اپنے مسائل لیکر آسکیں گے ۔بہاولنگر کی اکثریتی برادری نے باہمی مشاورت سے چوہدری عثمان گوگا وڑائج کو ینگ انجمن تاجران کا چیئرمین شیخ محمد اشفاق کو صدر عارف قریشی

جنرل سیکرٹری اور محمد دین صراف کو سیکرٹری فنانس قرار پائے ہیں۔چوہدری عثمان گوگا وڑائج اور شیخ اشفاق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

ہم تاجر برادری کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا اور اس موقع پر عہد کرتے ہیں کہ تاجروں کے حقیقی مسائل حل کرنے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تاجروں کے نام پر انکا استحصال کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔ینگ انجمن تاجران واضح کرے گی کہ انکی نمائندگی کو کہے کر انکو کسی نے فروخت کیا بلند وبانگ دعوے کرنے

افسران کی ٹیبل پر کیے تاجروں کے مفاد کا سودا کرتے رہے اب ہوگی تاجروں کی حقیقی خدمت اور نمائندگی ہوگی۔۔۔


: -بہاول نگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل بیورو چیف)

ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق اور ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے

ڈسٹرکٹ جیل بہاول نگر کا مشترکہ دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے اسیران کو عید کی مبارکباد دی

اور عید کے ملبوسات اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے جیل میں صفائی ، سیکیورٹی کے جائزہ کے لئے جیل کے

مختلف حصوں کا دورہ اور اسیران کی فلاح و بہبود کے اقدامات و دیگر

متعلقہ امور کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل زبیر چیمہ بھی موجود تھے۔


: بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل بیوروچیف)

سیکرٹری بلدیات جنوبی پنجاب الطاف بلوچ کا دورہ بہاول نگر۔
سیکرٹری بلدیات کا نظام پورہ میں کوڑے کرکٹ اور صفائی کی ناقص صورت حال پر

برہمی کا اظہارکرتے ہوئےچیف آفیسر بلدیہ کو سر نڈر کردیا جبکہ دو جنمیں یاسین گردیزی سمیت دوسینٹری انسپکٹرز کو معطل کردیا ہے۔

چیف آفیسر بلدیہ کا چارج تحصیل کونسل کے چیف آفیسر کو تفویض کردیا۔
سیکرٹری بلدیات الطاف بلوچ نے شہر میں صفائی،

 

واٹر فلٹریشن پلانٹس میں بہتری اور کسی بھی کمی کو

فوری دور کرنے اور سٹریٹ لائٹس کو مکمل آپریشنل کرنے کی ہدایات جاری کیں سی الطاف بلوچ نے مرکزی عید گاہ جامع العلوم کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے عید الفطر کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا

About The Author