دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: ڈیرہ غازیخان۔

عید الفطر کی آمد کے موقع پر شراب فروشوں کے گرد گھیرا تنگ، تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے 46 بوتل شراب برآمد کر لیں۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک کے احکامات کی روشنی میں معاشرہ کے ناسور سماج دشمن عناصر کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ ایس ایچ او

ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن معہ ٹیم نے کارواٸی کر کے شراب فروش کو گرفتار کر لیا۔

شراب فروش الطاف احمد ولد فتح محمد قوم مرزا کو شراب فروخت کرتے ہوۓ رنگے ہاتھوں گرفتار۔

ملزم کے قبضہ سے 46 عدد شراب کی بوتلیں برآمد، گرفتار ہونے والے ملزم کے خلاف تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کر دیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد ابراہیم نے کہا کہ عید الفطر کی آمد کے موقع پر شراب کشید کار اور شراب فروشی جیسے ناسور پیشہ سے منسلک ملزمان زیادہ سے زیادہ شروب فروخت کرنے کی کوشش میں ہوتے ہیں ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر شراب فروشوں کی گرفتاری عمل میں لانے کے لۓ خصوصی مہم جاری ہے۔


ضلع ڈیرہ غازیخان

میں354 مقامات پر نمازعید الفطر کے اجتماعات ہوں گے امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب, ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ, کورونا کے پیش نظر حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو صورت یقینی بنایا جاۓ گا اور ملک دشمن ، جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے 1000سے زائد پولیس آفسیران فرائض انجام دیں گے۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک کی ہدایات پر شہر بھر میں پکٹ پوائنٹ قائم کر کے مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایات جاری ۔جبکہ بھاری گاڑیوں کا شہر میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ عیدا لفطر کی خوشیو ں کے موقع پر عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کر نے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے اور انشاء اللہ ہم اپنے فرائض انتہائی

بہادری اور جذبہ حب الوطنی سے شر شار ہو کر انجام دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنائیں گے

انہوں نے بتایا کہ ایلیٹ فورس ، ڈولفن فورس، محافظ سکواڈ ، لیڈیز پولیس QRF، پولیس موبائلز کے دستے شہر بھر میں مسلسل گشت کناں ہو ں گے جبکہ شہر بھرکے بازاروں پر عوام الناس کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے گی

جبکہ ضلع پولیس کی ڈیوٹی کے علاوہ ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بائی نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے جنہیں اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے سر انجام دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

جن مقامات پر نماز عید الفطر منعقد ہو نی ہے وہاں کے منتظمین مسجد کے داخلی راستے پر چیکنگ و شناخت کے لئے مقامی افراد کو مامور کریں

جبکہ پارکنگ کا نظام 500گز کے فاصلے پر بنایا جائے ۔ڈی پی او نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ SOP پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاۓ گا۔

عید کے موقع پر ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ ہلڑ بازی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

جن کی روک تھام کے لئے علیحدہ سے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ان کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے لئے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اس مکروہ دھندہ میں ملوث اور زہریلی شراب بنانے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں گے۔

جبکہ لوؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ضلع بھر میں امن و امان قاٸم رکھنے SHOs کو ہدایت جاری کردی گٸ ہیں کہ

شر پسند عناصر کی گرفتاریوں کے لۓ اپنے اپنے علاقے میں حساس مقامات و دیگر جگہوں پر زیادہ سے زیادہ سرچ آپریشن کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس بھی اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے مشکوک اور شر پسند کے بارہ میں اطلاع ریسکیو15،مقامی پولیس اسٹیشن یا ضلع کنٹرول روم کے فون نمبر 064.9260113پر دے کر محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔


: ڈیرہ غازیخان۔

پولیس تھانہ سٹی کی کارواٸ بدنام زمانہ شراب فروش گرفتار اور شراب فروش سے کافی مقدار میں ولائیتی شراب کی بوتلیں برآمد ۔

علاقہ تھانہ سٹی میں منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے علاقہ کو منشیات سے پاک کرنا میرا عزم ہے یہ بات ایس ایچ او تھانہ سٹی عارف علی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ کہا ک

ہ ہماری ٹیم نے بدنام زمانہ عادی منشیات فروش آصف عرف آصی کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے شراب کی کیپاں برآمد کرتے ہوۓ مزید تفتیش شروع کر دی ہے

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے شراب فروش سے تفتیش جاری ہے مزید پتہ جوٸ کر کے دیگر شراب فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوۓ زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لاٸیں جاٸیں گی

تاکہ شہر بھر سے منشیات کا خاتمہ کر کے معاشرہ کو پاک کیا جاۓ۔


: ڈیرہ غازی خان
ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی، قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب 02 کس اشتہاری مجرمان گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق (1) محمد شہزاد ولد سعید خان (2) محمد عزیز ولد حسین احمد نے عبدالمجید نامی شخص کو ندیم نامی شخص کے ساتھ دوستی نا لگانے پر قتل کر دیا تھا

اور بخوف پولیس گرفتاری راولپنڈی فرار ہو گئے تھے جس پر ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ شکیل بخاری نے ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی

جنہوں نے دن رات کی محنت سے دونوں مجرمان اشتہاری جو قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد سے آہینی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔ایسے جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔


: ڈیرہ غازیخان۔

شہدإ پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور شہداء پولیس کے لواحقین کو بھلا خوشی کے موقع پر کیسے بھول سکتے ہیں یہ

بات ڈی پی او عمر سعید ملک نے شہداء پولیس کے بچوں اور لواحقین میں عیدی ، تحاٸف و مٹھاٸی تقسیم کرتے ہوۓ کہی۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ ہمارے ہیروز ہمارے محکمہ فخر ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنایا۔

تمام شہدإ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ان سب کی قربانیوں کی بدولت ہی امن قائم ہوا ہے

شہداء نے ارضِ وطن کی خاطر جان کے نذرانے پیش کرکے ہمارے سر فخر سے بلندکیے ہیں ان کو ہم کیسے بھول سکتے ہیں

اس لۓ عید الفطر کی آمد کے سلسلہ میں ان کے گھر گھر جا کر ڈی پی او عمر سعید ملک نے خود شہداء پولیس کے بچوں اور لواحقین میں عیدی، تحاٸف اور میٹھاٸیاں تقسیم کرتے ہوۓ

ان کے شہدإ کو خراج تحسین پیش کیا۔

 


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ

عید کے ایام میں مارکیٹوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد میں مزید سختیاں کی جائیں۔

انسانی جانیں بچانے کےلئے ماسک سمیت احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرایا جائے۔

انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید کے ایام میں وی وی آئی پی کی آمد ہوسکتی ہے

اس لئے تمام محکمے الرٹ رہیں۔موبائل فون چوبیس گھنٹے آن رکھنے کے ساتھ رابطہ میں رہیں۔


 ڈیرہ غازی خان

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مزید چوٹی زیریں میں مزید 22 دکانیں سربمہر کردیں۔لاک ڈاؤن،کورونا ایس او پیز اور احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر

تحصیل کوٹ چھٹہ میں مجموعی طور پر 104 دکانیں سربمہر کردیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے

کیلئے کارروائی جاری ہیں حکومتی احکامات کے مطابق 16 مئی تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا اس دوران خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں اور ماسک کا استعمال نہ کرنے والے

شہریوں کے خلاف سخت کارروائی عمل لائی جا رہی ہے مزید انہوں نے بتایا کہ تحصیل بھر میں ابتک لاکھوں روپے جرمانہ بھی عائد کیا جاچکا ہے

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی طرف سے عوام کی جان کی حفاظت کیلئے پنجاب بھر میں 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ۔


ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازی میں سرکاری نرخ پر اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کےلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو فعال رہنا ہوگا۔عید کے چھٹیوں میں بھی مارکیٹوں پر نظر رکھی جائے۔

انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

گرانفروش،ذخیرہ اندوز اور ملاوٹ مافیا پر شکنجہ مزید سخت کیا جائے۔غریب عوام کا معاشی استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

پرائس کنٹرول ایکٹ کی آڑ میں کسی کو ناجائز تنگ کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈہٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ

ہر مجسٹریٹ کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی۔ناقص کارکردگی کے حامل مجسٹریٹ سے اختیارات واپس لئے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کا مقصد عوام کے اجتماعی مفاد کا خیال رکھنا ہے۔سرکاری فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر گندم خریداری کا ہدف مکمل کرنے کےلئے ذخیرہ اندوزوں اور غیر قانونی گندم کی ترسیل کرنے والوں کی خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کےلئے عوام کا تعاون حاصل کیا جائے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ابتک خریدی گئی گندم اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے

کہا کہ ایک لاکھ 65 ہزار میٹرک ٹن گندم کے حصول کےلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں۔اسسٹںنٹ کمشنرز

فوڈ انسپکٹرز اور دیگر متعلقہ محکمے ملکر کام کریں۔گندم کی دیگر صوبوں میں ترسیل روکنے کےلئے چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ متحرک رہے۔

اس سلسلے میں فورسز کا بھی تعاون حاصل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ محکمہ خوارک سیل پوائنٹس پر آٹا کی دستیابی یقینی بنائے۔

اجلاس میں دیگر امور کا بھی جائزہ لیتے ہوئے بہتری کےلئے ہدایات جاری کی گئیں۔


ڈیرہ غازی خان

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد حمزہ سالک کی ٹیم نے عید کے لیے بلوچستان سے پنجاب لاہور منشیات کی بڑی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹرک سے کروڑوں روپے مالیت کی

ساڑھے چھ من چرس پکڑ کر لی ہے. اور دو بین الصوبائی منشیات فروش سمگلر نصر اللہ قاسم کو گرفتار کر لیا .

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بواٹہ میں ایس ایچ او تھانہ بواٹہ اقبال خان لغاری سرکل آفیسر کریم نواز باقر خان لغاری کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

ساڑھے چھ من چرس ٹرک کے خفیہ خانوں سے برآمد ہوئی ہے. پکڑے جانے والے دو ملزمان نصراللہ قاسم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

چرس بلوچستان سے پنجاب لاہور عید کے لیے سمگل کی جانا تھی.ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے. سمگلنگ کے خلاف بی ایم پی پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں

About The Author