نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اورتجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

دی جرنل میڈیا براڈکاسٹنگ مینجمنٹ کے زیر انتظام جرنل نیوزایچ ڈی اور روزنامہ دی جرنل کے آغازکی ملک بھر میں ہیڈآفس سمیت ملک بھرکے تمام بیورو آفسز میں تقریبات منعقد ھوہیں

اسی سلسلہ میں بہاولنگر جرنل نیوزایچ ڈی اورڈیلی دی جرنل کے بیوروچیف صاحبزادہ وحیدکھرل کے بیورو افس میں ایک پروقار تقریب منعقد ھوئی جس

میں مسلم لیگ ن کے راناعبدالروف ممبرصوبائ اسمبلی اور تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری سیدندیم زمان شاہ سابق تحصیل ناظم بہاولنگر کے علاوہ

چوہدری طارق محمود صدر قائداعظم پریس کلب،جبکہ روھی پریس کلب کے عہدیدران وممبران میں ڈاکٹرمحمداسلم چوہدری سرپرست اعلی ،شیخ زمان مقصود جنرل سیکرٹری

رائے عرفان عابدکھرل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،ڈاکٹرطارق سلیم نائب صدر،ابراھیم دولتانہ سینئرنائب صدر،شاہدرسول سیکرٹری اطلاعات

عامرحسینی سیکرٹری سوشل میڈیا،شاہدغفور شیخ رابطہ سیکرٹری،رائےفضل الرحمٰن کھرل، مرزااخترعلی مغل،مبارک علی خان کونسلر

سیاسی، سماجی شخصیات بھی شریک تھیں ،مہمانان گرامی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہارکرتےھوئے جرنل میڈیا مینجمنٹ کے ٹی وی چینل اوراخبار کی پوری ٹیم کیلئے نیک خواہشات ترقی

خوشحالی کیلئے اظہاربھی کیا،انہوں نے بیورو چیف اور ڈپٹی بیورو چیف ڈاکٹراسلم چوہدری کی کامیابی کیلئے دعابھی کی۔۔۔۔


 

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ضلع بھرمیں 314مساجدو امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عیدالفطر ادا کی جائے گی۔Aکیٹیگری کی 15مساجد و

امام بارگاہوں اورBکیٹیگری کی43مساجد و امام بارگاہو ں پر1400سے زائد پولیس اہلکاران و قومی رضا کاراپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔

ڈی پی او بہا ولنگرمحمد ظفر بزدار
تفصیلات کے مطابق ڈی پی اومحمد ظفر بزدار کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے عید الفطر کا جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ 1400سے زائد پولیس اہلکاران و قومی رضا کار نماز عیدپر

اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

اس کے علاوہ شہر بھر میں پکٹس لگائی جائیں گیں، اور خار دار تاروں کی مدد سے راستوں کو محفوظ کیا جائے گا

کسی بھی شخص کو بغیر چیکنگ وشناخت کے مساجد و امام بارگاہ میں داخل نہیں ہو نے دیا جا ئیگا۔ ایلیٹ،

ایگل اسکواڈاور تمام تھانہ جات کی گاڑیاں اس دوران گشت پر رہیں گی۔ڈیوٹی پر تعینات اہلکاران کو متعلقہ ایس ڈی پی او، ایس ایچ او، سیکیورٹی برانچ اور دیگر متعلقہ ایجنسیز وقتاً فوقتاًچیک کریں۔

غفلت اور لاپرواہی ہر گزبرداشت نہیں کی جائیگی۔ڈی پی او بہاولنگر نے علماء کرام اور میڈیا نمائندگان سے اپیل کی کہ وہ امن کے قیام میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں۔

ایمر جنسی کی صورت میں پولیس کنٹرول روم ڈی پی او آفس 15اور063-9240064پر اطلاع دیں۔ڈی ایس پی ٹریفک ضلع بھر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے،

مقامات اجتماعات کے قریب موٹر سائیکل، کاریا دیگر کوئی وہیکلز کھڑی مت ہونے دیں، پارکنگ (200) گز کے فاصلہ پر رکھیں۔

About The Author