دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ پولیس اور پاک آرمی ڈاکوٶں کیخلاف گرینڈ آپریشن کرے ، شہریوں کا مطالبہ

ڈہرکی مینارٹی سے تعلق رکھنے والا اپنے گھر کا واحد کفیل ڈاکوٶں نے اغوا کر لیا

سندھ پولیس اور پاکستان آرمی ڈاکوٶں کیخلاف ایک بہت بڑا گرینڈ آپریشن کرے

ڈہرکی مینارٹی سے تعلق رکھنے والا اپنے گھر کا واحد کفیل ڈاکوٶں نے اغوا کر لیا 50 لاکھ روپوں کی بہت بڑی رقم بازیابی کے لیے طلب

ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل متوجہ ہوں آپکے بادشاہی میں موٹر ساٸکلیں تو چوری ہونا عام بات ہے مگر اب لوگ اغوا ہونا شروع ہوگٸے ہیں خدارا اپنی فرض شناسی کو جنجھوڑیں اور موہن لعل کی بازیابی کے لیے کردار ادا کریں

ڈہرکی شاہ لطیف کالونی کے رہاٸشی موہن لعل کی ڈاکوٶں کی جانب سے تشدد کرنے والی ویڈیو موہن لعل کے اہلخانہ کو موصول گھر میں قہرام باپ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد معصوم بیٹیوں

اور مویہن کے والدین کی حالت زار اغواء کاروں کی نے بازیابی کے لیے 50 پچاس لاکھ روپے مانگ لیے وگرنہ دو دن میں قتل کرنے کی دھمکی دے دی

موہن لعل چار روز قبل اباڑو گیا تھا جسکے بعد واپس نہیں آیا اور آج اسکی تشدد والی ویڈیو اہلخانہ کو موصول ہوٸی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موہن لعل کو ڈاکو کس طرح تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور اسکے ورثاء سے 50 لاکھ روپے طلب کر رہے ہیں

جس پر موہن لعل کے اہلخانہ کا کہناہے کہ ہمارے پاس گھر میں کھانے کے لیے راشن کے پیسے بھی نہیں تو اتنی بڑی رقم کہاں سے لاٸیں موہن کی بیٹیاں اغواء کار ڈاکوٶں سے مخاطب ہوتے ہوٸے

والد کی بازیابی کی درخواست کے ساتھ کہہ رہی ہیں ڈاکوٶں کی بیاٹیاں ہونگی خدارا ہمارے والد کو رہا کریں

موہن لعل کی بیٹیوں اور اہلخانہ نے آٸی جی سندھ، ڈی آٸی جی سکھر ایس ایس پی گھوٹکی

عمر طفیل سمیت متعلقہ افسران سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوٸے کہا کہ موہن کی بازیابی کے لیے جلد سے جلد اقدامات کیے جاٸیں اور اسے ڈاکوٶں کے قید سے آزاد کرایا جاٸے

About The Author