دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازیخان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرےاور تجزیے

: ڈیرہ غازی خان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار احمد خان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ویڈیولنک اجلاس منعقد ہوا

جس میں وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے سنگھڑ کے قریب سوڑا میں ڈیم کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

ڈیم کے منصوبے کو اگلے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیاجائے گا-ڈیم کی فیزیبلٹی سٹڈی کو کم سے کم وقت میں مکمل کیاجائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا کہ سوڑا میں ڈیم بننے سے تونسہ تک لوگوں کو وافر پانی ملے گا

اور زرعی شعبہ میں ترقی ہوگی-اجلاس میں وزیراعلیٰ کو ڈیم بنانے کے حوالے سے فیزیبلٹی سٹڈی پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیاگیا


ڈیرہ غازی خان:

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دکانیں سربمہر اور ذخیرہ اندوزوں سے گندم برآمد کررہے ہیں


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر

کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مزید 26 دکانیں سربمہر کردیں

انہوں نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے

گندم کی 2000 بوریاں برآمد کرے محکمہ فوڈ کے حوالے کردیں۔


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد آر پی او محمد فیصل رانا اور ڈپٹی

کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ کوہ سلیمان کا دورہ کررہے ہیں


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے آر پی او محمد فیصل رانا اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ کوہ سلیمان کا دورہ کیا۔

پولیٹکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سال اور دیگر ہمراہ تھے۔کمشنر نے تحصیل کوہ سلیمان میں ترقیاتی منصوبوں اور دیگر مقامات کا جائزہ لیا۔

کمشنر نے بارتھی میں رمضان بازار کا بھی دورہ کرتے ہوئے اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا۔

کمشنر نے قبائلیوں سے بھی ملاقات کرتے ہوئے مسائل دریافت کئے۔

افسران نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے والد سردار فتح محمد خان کے

بزدار کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی


وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا قیدیوں کیلئے عیدالفطر کے موقع پر بڑا اعلان، قیدیوں کی سزاؤں میں 2 ماہ کی معافی
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاانسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلیٰ سطح کاویڈیولنک اجلاس،

آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے ترجیحات کا جائزہ لیا گیا
پنجاب حکومت کے میگا ترقیاتی منصوبوں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کے حوالے سے تجاویزپر غور
آئندہ ترقیاتی پروگرام میں ہمارا فوکس سماجی شعبوں کی ترقی پر ہوگا،

ترقیاتی منصوبوں میں علاقائی ضروریات کو مد نظر رکھا جائیگا:عثمان بزدار
منصوبوں کے حوالے سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے مشاورت کی گئی ہے،

یکساں ترقی کے ویژن کے تحت ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیاہے
پی ایس ڈی پی کے لئے علاقائی ترجیحات کا تعین کر کے متوازن پیکیج مرتب کیا ہے،

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اربوں روپے کے منصوبوں کو شروع کیا جا رہا ہے
ان منصوبوں کے آغاز سے صوبے کے عوام کیلئے سہولتوں میں اضافہ ہوگا،

معاشی ترقی کا عمل تیز ہوگا،پنجاب کے ہر علاقے کو اسکا حق دیں گے
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت، شہید اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت


لاہور

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے قیدیوں کیلئے عیدالفطر کے موقع پر پنجاب کی جیلوں میں بند قیدیوں کی سزا ؤں میں 2 ماہ کی معافی کا اعلان کیا ہے-

سزاؤں میں دوماہ کی معافی سے سینکڑوں قیدیوں کی رہائی ممکن ہوسکے گی-

سزاؤں میں دو ماہ کی معافی سے سینکڑوں قیدی عیدالفطر اپنے گھروں میں اہل خانہ کے ساتھ مناسکیں گے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ

فرسودہ جیل مینول کووقت کے نئے تقاضوں کے مطابق تبدیل کیا جائے گا۔

جیل مینول میں تبدیلی کر کے قیدیوں کی زندگیوں میں آسانیاں لائیں گے۔قیدی بھی انسان ہیں،انہیں بنیادی حقوق دینے کے لئے پرعزم ہیں –
انسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم: وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے انسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ

متعلقہ ادارے اور محکمے حکومتی گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں۔حکومت نے عوام کی حفاظت کیلئے بروقت اقدامات کئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر عملدرآمد میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہاکہ غیر معمولی حالات میں ہمیشہ غیر معمولی اقدامات کرنا ضروری ہوتے ہیں۔

حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہی کورونا وائرس سے نمٹنے کا موثر ذریعہ ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں اور حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیں۔

تحریک انصاف کی حکومت آزمائش کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے- گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کے شہری خود اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں –

کورونا سے بچنے کا واحد حل گھروں میں رہنا ہے – میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہو

گا
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت ویڈیولنک اجلاس، ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے ترجیحات کا جائزہ لیا: وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں

اعلیٰ سطح کاویڈیولنک اجلاس منعقد ہوا،جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے ترجیحات کا جائزہ لیا گیا-

پنجاب حکومت کے میگا ترقیاتی منصوبوں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کے حوالے سے تجاویزپر غورکیا گیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

آئندہ ترقیاتی پروگرام میں ہمارا فوکس سماجی شعبوں کی ترقی پر ہوگا-ترقیاتی منصوبوں میں علاقائی ضروریات کو مد نظر رکھا جائے گا۔

منصوبوں کے حوالے سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے مشاورت کی گئی ہے- یکساں ترقی کے ویژن کے تحت ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیاہے-

پی ایس ڈی پی کے لئے علاقائی ترجیحات کا تعین کر کے متوازن پیکیج مرتب کیا ہے-انہوں نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اربوں روپے کے منصوبوں کو شروع کیا جا رہا ہے

اوران منصوبوں کے آغاز سے صوبے کے عوام کیلئے سہولتوں میں اضافہ ہوگا اور معاشی ترقی کا عمل تیز ہوگا۔پنجاب کے ہر علاقے کو اس کا حق دیں گے-

جاری سکیموں کو بروقت مکمل کر نے کے ساتھ نئے منصوبے بھی شروع کررہے ہیں –

وفاقی وزراء اسدعمر، حماد اظہراور مخدوم خسرو بختیار نے ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے تجاویز دیں -اجلاس میں پنجاب حکومت اور پلاننگ کمیشن کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا-وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر، صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسدعمر، وفاقی وزیرانڈسٹریز مخدوم خسرو بختیار،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اورچیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی –
تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت، شہید اہلکاروں کی

عظیم قربانی کو خراج عقیدت: وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے- وزیراعلی عثمان بزدارنے شہید اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے-

وزیر اعلیٰ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہاکہ

بہادر سپوتوں نے اپنے قیمتی لہو سے وطن عزیز میں امن کی آبیاری کی ہے۔ شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے یکجان ہے۔
اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت:

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے-

وزیراعلیٰ نے کہاکہ قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر حملے کئے اور رمضان المبارک کے دوران ایسے حملے

انسانی اقدار اور حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پرتشددواقعات میں زخمی فلسطینیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں –

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو اسرائیل کی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے اور عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدام اٹھائے-


: ڈیرہ غازی خان

کپاس کے سرٹیفائیڈ بیج کی دکانوں پر فروخت اور کاشتکاروں کو فراہمی کے ریکارڈ کی

مانیٹرنگ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ یہ ہدایات ڈاکٹر محمد انجم علی ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع واڈاپٹو ریسرچ پنجاب نے محکمہ زراعت توسیع مظفرگڑھ کے زراعت توسیع کے افسران کے

جائزہ اجلاس کے دوران دیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل زراعت نے احکامات دئے کہ فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مہیا کردہ کپاس کے بیج کے ڈسپیچزکی مانیٹرنگ اور

رپورٹس کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ اور ایس او پیز کے مطابق افسران بالا کو آگاہ کیا جائے۔

ڈاکٹر محمد انجم علی نے کہا کہ کپاس کے کاشتکاروں کاڈیٹابیس تیار کیاجائے۔

انہوں نے نممزید کہا کہ کسان کارڈ ایک گیم چینجرانٹروینشن ہے۔ جس سے کاشتکاروں کی سبسڈی کی رقم تک رسائ آسان تر ہوگی۔

اجلاس میں مہر عابد حسین ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے ڈویژن اور خصوصاً ضلع مظفرگڑھ میں کپاس کی کاشت کے ہدف اور کاشت،

سرٹیفائیڈ بیج کی فراہمی اور مانیٹرنگ رپورٹس بارے بریفننگ دی۔

About The Author