نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایک اور "سکائی لیب” زمین پر گرنے والا ہے

اس بار چین کا "لانگ مارچ فائیو بی" نامی 21 ٹن وزنی راکٹ بے قابو ہوگیا ہے

ایک اور "سکائی لیب” زمین پر گرنے والا ہے
بہت سے لوگوں کو یاد ہوگا کہ 1979 میں ایک امریکہ خلائی سٹیشن مدار سے نکل کر بے قابو ہوگیا تھا

اور ساری دنیا خوف زدہ تھی کہ یہ 76540 کلو وزنی سٹیشن کہیں بھی گرکر تباہی لاسکتا تھا. بالآخر اس

کے ٹکڑے بحر ہند اور آسٹریلیا میں گرے تھے.
سکائی لیب کا اتنا چرچا ہوا کہ یہ لفظ ہماری زبان میں شامل ہوگیا. کبھی اس کا مطلب کوئی اچانک مصیبت ہوتی ہے

اور کبھی کسی دفتر، ادارے یا پارٹی میں کوئی باہر سے آ کودنے والا.
اب ایک اور” سکائی لیب” کی خبر آئی ہے.
اس بار چین کا "لانگ مارچ فائیو بی” نامی 21 ٹن وزنی راکٹ بے قابو ہوگیا ہے. کچھ پتہ نہیں کہ یہ کب اور کہاں گرے گا. یہ 29 اپریل کو لانچ کیا گیا تھا.

یہ راکٹ زمین پر گرنے والے سب سے بڑے راکٹس میں سے ایک ہو گا۔
اس راکٹ کی لمبائی 98 فٹ اور چوڑائی 16 فٹ ہے اور یہ مدار سے 27 ہزار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کے ایک ایسے زون کی جانب بڑھ رہا ہے جو خط استوا سے 41 ڈگری شمال اور جنوب کے درمیان ہے۔

شمال میں یہ علاقہ نیویارک، استنبول اور بیجنگ تک جاتا ہے اور جنوب میں ویلنگٹن اور چلی تک۔ زیادہ امکان یہی ہے کہ

یہ سمندر میں گرے گا۔سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ یہ راکٹ 10 مئی کو گرے گا.

دو دن آگے پیچھے بھی ہوسکتے ہیں. گرنے سے ایک گھنٹہ پہلے تک یہ معلوم نہیں ہو گا کہ

یہ عین کس جگہ گرے گا۔
امریکی وزیرِ دفاع لائڈ آسٹن نے کہا ہے ہم بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

لیکن چین کے راکٹ کو مار گرانے کا فی الحال ہمارا کوئی ارادہ نہیں ۔

About The Author