جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفر گڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

مظفر گڑھ کے علاقے  محلہ بخاری والا میں پولیس رضاکار نے  مبینہ طور پر لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش کی۔

متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے الزام لگایا کہ رضا کار سرفراز ایس ایچ او تھانہ سٹی کی پرائیویٹ گاڑی میں علاقے میں پہنچا تھا۔

اہل علاقہ نے رضاکار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ  گاڑی مرمت کروانے کے لیے رضاکار کے حوالے کی تھی

About The Author