ڈیرہ غازیخان
شہری پر تشدد کا معاملہ۔ڈی پی او عمر سعید ملک نے نوٹس لے لیا، ابتدائی انکوائری میں پولیس کانسٹیبل کو معطل کر کے مزید انکوائری شروع کر دی۔
رمضان نامی شہری نے ڈی پی او عمر سعید ملک کو شکایت کی کہ اس پر خیام عمر کانسٹیبل تعینات CIA سٹاف نے تشدد کیا اور حراست میں رکھا۔
جس پر ڈی پی او عمر سعید ملک نے خیام عمر کانسٹیبل کو معطل کر کے ڈی ایس پی سرکل سٹی ریحان الرسول، ڈی ایس پی ٹریفک عمران رشید اور ڈی ایس پی لیگل مسعود جاوید پر مشتمل تین رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی۔
انکوائری کمیٹی حقائق کو جانچتے ہوئے انکوائری مکمل کر کے رپورٹ دے گی۔
ایس ایچ او سٹی نے متاثرہ سے ملاقات کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ڈی پی او عمر سعید ملک کا کہنا ہے کہ قانون کی بالا دستی اور انصاف کی فراہمی کو مد نظر رکھتے ہوئے انکوائری رپورٹ کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان پولیس
اے وی پڑھو
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری