دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

موجودہ اور سابق کرکٹرز شہریوں کو کورونا کی احتیاط بارے آگاہ کرنے سڑکوں پر آ گئے

لاہور میں محمد حفیظ اور عاقب جاوید نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی نصیحت بھی کی

ماسک پہنیں،، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں

موجودہ اور سابق کرکٹرز شہریوں کو کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کرنے سڑکوں پر آ گئے

لاہور میں محمد حفیظ اور عاقب جاوید نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی نصیحت بھی کی

کورونا کیخلاف جنگ،، کھلاڑی بھی حکومتی اداروں کے ساتھ سرگرم،، قومی کرکٹر محمد حفیظ اور سابق کپتان عاقب جاوید نے ضلعی انتطامیہ کے ہمراہ انار کلی بازار کا دورہ کیا

دونوں کھلاڑیوں نے افسران کے ہمراہ شہریوں میں ماسک بانٹے اور کورونا ایس او پیز اپنانے کے علاوہ انتظامیہ سے تعاون کی تلقین کرتے رہے
ماسک بانٹتے ہوئے
محمد حفیظ، عاقب جاوید، اگر احتیاط نہ کی گئی تو انڈیا والا حال ہو گا، مزید بہتر انداز میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانا ہو گا

ڈی سی لاہور نے احتیاط کے باعث شہر میں کورونا کیسز میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سے متعلق سوال پر جواب سے گریز کیا
مدثر ریاض، ڈی سی لاہور

ڈپٹی کمشنر لاہور نے بتایا کہ ابھی مارکیٹس کے اوقات کار میں تبدیلی بارے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، بیرون ۔ملک سے آنے والوں کے باقاعدگی سے ٹیسٹ جاری ہیں

About The Author