راجن پور
صوبائی وزیر وائلڈ لائف اینڈ فشریز پنجاب سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ فش سیڈ ہیچری فاضل پور کی تکمیل سے ضلع راجن پور اور گردونواح کے اضلاع کی شورزدہ اور
بے کار زمینوں کو مچھلی کی پیداوار کے لیے قابل استعمال بنانے میں مدد ملے گی اور لوگوں کے لئے ذرائع آمدن اور روزگار میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔
یہ باتیں انہوں نے فش سیڈ ہیچری فاضل پور کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ویثرن کے مطابق تعمیر و ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے اس منصوبہ کی تکمیل کے لئے خصوصی دلچسپی لی اور پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ منصوبہ 140 ملین روپے کی خطیر رقم سے مکمل کیا گیا ہے۔
جس سے سالانہ پچاس لاکھ بچہ مچھلی پیدا کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات، ڈائریکٹر فشریز پنجاب چودھری افتخار
ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز فش ہیچری فاضل پور رضا محمد بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ڈیرہ غازی خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔
راجن پور
ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور نرخوں کو اعتدال میں رکھنے کے لئے حکومت پنجاب مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
ضلع بھر میں سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل سے لیکر رمضان بازاروں اور عام مارکیٹ میں اشیاءکے معیار و نرخوں کو تسلسل کے ساتھ چیک کیا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان بازار تحصیل روجھان کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کو چیک کریں جبکہ اس میں ملوث عناصر کے خلاف کوئی رعایت نہیں کی جائے گی
بعد ازاں انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال روجھان کا بھی دورہ کیا۔انہوں جنرل وارڈ،میڈیسن اسٹور کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے خیریت دریافت کی اور فری طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔
راجن پور
ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے کہ گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس سلسلے میں کوئی رعائت نہ برتی جائے۔
گندم کو جتنا جلدی ممکن ہو ان لوڈ کیا جائے تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یہ باتیں انہوں نے گندم خریدمرکز مٹ واہ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کسانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور سہولیات فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے تمام مراکز گندم کو اپنا اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر محکمہ خوراک کے افسران بھی موجود تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر جامپور ملک فاروق احمد کی محمد پور، اڈا چراغ شاہ کے گردونواح میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف میگا کاروائی۔3 گودام سیل اور 2 آڑھتی موقع پر گرفتار۔ 50 ہزار سے
زائد گندم کی بوریاں تحویل میں لے کر محکمہ فوڈ کے حوالے کر دیں۔۔۔۔۔جام پور ( وقائع نگار )اسسٹنٹ کمشنر جام پور فاروق احمد ملک نے کہا ھے کہ
ذخیرہ اندوزوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا حکومت پنجاب کی ھدایات کے مطابق کسان اور زمیندار حضرات اپنی گندم سرکاری مراکز خرید گندم پر فروخت کریں
جہاں انہیں ایک چھت تلے تمام سہولتیں فراھم کی گئی ھیں اور آڑھتی یا دلال کا کردار ختم کر دیا گیا ھے وہ یونین کونسل بخارا اور یونین کونسل محمد پور دیوان کے علاقوں چراغ شاہ ‘ شہانی گدڑ ماء ڈاف بستی لشاری میں مختلف مقامات پر آڑھتیوں کی جانب سے ذخیرہ کی گئی
گندم کی برامدگی کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کر رھے تھے مجموعی طور پر دس آڑھتیوں کے گوداموں پر چھاپے مارے گئے جن میں سے دو کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا
جبکہ باقی موقع سے فرار ھو گئے تمام ذخیرہ کی گئی گندم قبضہ میں لیکر محکمہ خوراک کے حوالے کر دی گئی آڑھتیوں میں سردار علی شاہ پٹھان ‘
حمید کھوکھر دو گودام ‘ خورشید ککر ‘ رحمت اللہ بھٹی ‘ رزاق رند ‘ امجد ککر ‘ لیاقت رند ‘ اقبال سپل ‘ ریاض گلفاد ‘ عبدالغفار لشاری ‘ شامل ھیں
راجن پور
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ریونیو مسائل ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک ہی چھت کے نیچے حل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنرآفس راجن پورکے سبزہ زار میں” ریونیو عوامی خدمت کچہری“ کا انعقاد کیا گیا۔”ریونیو عوامی خدمت کچہری“ میں ریونیور ریکارڈ کی درستگی،فرد اور انتقالات،
رجسٹری،ڈومیسائل اور دیگر ریونیو معاملات کے مسائل موقع پر حل کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا کہ” ریونیو عوامی خدمت کچہری“ وزیراعلیٰ پنجاب کا
عوام دوست اقدام ہے۔اس موقع پر مقامی ایم پی اے سردار اویس خان دریشک بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ
شہریوں کو ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے یہ خدمات ہر ماہ کے پہلے دفتری دن کو صبح 10بجے سے سہ پہر 3بجے تک میسر ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کی ہر تحصیل ہیڈکوارٹرز پر ریونیو خدمت کچہری منعقد کرنے کا مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کے مابین روابط کو مستحکم بنانے
اور درپیش مسائل کو حل کرنا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور حسین بھٹہ، اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال،سمیت تحصیلداران،
نائب تحصیلداران،انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹر سمیت دیگر ریونیو افسران و عملہ موجود تھے۔
راجن پور
ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
کورونا وبا مذہب ،فرقہ ،بڑا اور چھوٹا نہیں دیکھتی ۔ہم سب کو چاہئے کہ حکومتی جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں ۔
ماہ رمضان کا آخری عشرہ ہے ۔تمام علماءکرام اپنی مساجد اور امام بارگاہوں میں ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنائیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ علماءکرام کا تعاون مثالی ہے ۔ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی اپنے تعاون کو یقینی بنائیں گے ۔
اس موقع پر تمام علماءکرام نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زبیر اعجاز کے علاوہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ