نومبر 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سامسنگ کے بانی کے ترکے پر 10 ارب ڈالرز سے زیادہ ٹیکس

لی کُن ہی 2009 سے لے کر اپنے انتقال تک جنوبی کوریا کے امیر ترین شہری تھے

ٹیکنالوجی کمپنی سامسنگ کے بانی کی وفات کے بعد ورثا نے حکومت کو 10 ارب ڈالرز سے زیادہ وراثت ٹیکس دینے کا اعلان کیا ہے۔

سامسنگ کے بانی لی کن ہی نے اپنے ورثا کے لیے جو ترکہ چھوڑا ہے اس پر ان کے ورثاء کو حکومت کو 10.78 ارب ڈالرز کے برابر پراپرٹی ٹیکس دینا ہوگا۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق ٹیکس کی قیمت جنوبی کوریا کی کرنسی میں 12 کھرب وان سے زیادہ بنتی ہے۔

ڈی ڈبلیو کے مطابق  لی کُن ہی کے خاندان کو 10.78 بلین ڈالر ٹیکس ادا کرنا ہے اتنا ٹیکس جنوبی کوریا ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں کسی بھی ملک کی حکومت کو ادا کیے جانے والے پراپرٹی ٹیکسز میں سب سے زیادہ ہو گا۔ لی کُن ہی 2009 سے لے کر اپنے انتقال تک جنوبی کوریا کے امیر ترین شہری تھے

About The Author