نومبر 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ملتان

لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے مظفرگڑھ تا علی پور دو رویہ روڈ نہ بنانے کے خلاف درخواست کو لیفٹ اوور کردیا ہے۔

قبل ازیں عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر حکام سے جواب طلب کیا تھا۔ سابق ایم این اے جمشید احمد دستی نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

عدالتی سماعت کے بعد جمشید احمد دستی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظفرگڑھ تا علی پور روڈ پر ٹریفک حادثات کی شرح بڑھ گئی ہے،

دو رویہ روڈ نہ ہونے پر ماہانہ 500 سے زائد ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں، 5 سال سے درخواستیں دی ہوئی ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر اس روڈ کو دو رویہ بنائے۔


ملتان

پنجاب فوڈ اتھارٹی حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈ یونٹس کو 3 لاکھ97 ہزار روپے جرمانہ عائد، 586 لٹرغیر معیاری مشروبات، 347ساشے گٹکا، 40لٹر رینسڈ آئل تلف کردیا

دوران چیکنگ 270 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے گئے،

تفصیلات کے مطابق ملتان میں معروف فوڈ پروڈکشن یونٹ کو آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے حشرات کی بہتات پر 50 ہزار، جوس پروڈکشن یونٹ کو برکس ویلیو کم ہونے پر 20 ہزار،

پاپڑ فیکٹری کو مضر صحت اجزاء کے استعمال پر 15ہزار اور وہاڑی میں گٹکا فروخت کرنے پر پان شاپ کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،

ساہیوال میں ریسٹورنٹ کو رینسڈ آئل کا استعمال کرنے پر 15 ہزار، پاکپتن میں سویٹس کنفیکشنری یونٹ کو مٹھائی میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 10 ہزار، لودھراں میں سوڈا واٹر فیکٹری کو مناسب

لیبلنگ نہ کرنے پر 10 ہزار، بہاولپورمیں پان شاپ کو گٹکا فروخت کرنے پر 10ہزار، بہاولنگر میں بدبودار سموسوں کی موجودگی پر ناشتہ اینڈ سموسہ پوائنٹ کو 20 ہزار اور رحیم یار خان

میں کھلے مصالحے فروخت کرنے پر کریانہ سٹور کو 10 ہزار، مظفرگڑھ میں ہوٹل کو فرش پر گندا پانی، کچن ایریا میں مکڑیوں کے جالے پائے جانے پر 15ہزار اور لیہ میں سویٹس شاپ کو کھلے رنگ

رنگ کاٹ اور امونیا کے استعمال پر 10ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔


ملتان

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی ملتان نے97 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ان منصوبوں کے لئے90کروڑ روپے جاری کر دئے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر رانااخلاق احمد خان

ڈی جی پی ایچ اے،ڈائریکٹر پی ایچ اے نذیر چغتائی،ایکسین ہائی وے ہمایوں مسرور،پبلک ہیلتھ اور محکمہ انہار کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عرفان انجم نے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 97 ترقیاتی منصوبے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیزتھری کے تحت مکمل کئے جائیں گے۔

ان منصوبوں میں ہائی وے کے32 پراجیکٹس شامل ہیں جن پر41کروڑ 25 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ 20 کروڑ 19لاکھ روپے کی لاگت سےلوکل گورنمنٹ کے23 سکیمیں مکمل کی جائیں گی۔

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ 25 پراجیکٹس مکمل کرے گا جس پر16کروڑ40 روپے خرچ کئے جائیں گے۔واسا کے تحت سیوریج کے 17منصوبے مکمل کئے جائیں گے جن پر12کروڑ15لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

ملتان شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے پی ایچ اے 14 منصوبوں پر کام کا آغاز کرنےجارہا ہے جس پر2کروڑ19 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

نادرن بیوٹی فکیشن پراجیکٹ پر36 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ اللہ بخش کالونی میں پارک کے منصوبے پر15لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

پی ایچ اے کی چار نرسریوں کی ڈویلپمنٹ پر1کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ علی شہزاد نے بتایا کہ نقش بند کالونی،

انصاری چوک نواب پور کی سڑکوں کو کارپٹ کیا جائے گا۔یونین کونسل،31,32,35 ,36,37 میں گلیوں میں ٹف ٹائل لگانے کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔

یونین کونسل1,2,3, 38،61،70,81 کی گلیوں میں ٹف ٹائل لگے گی۔


ملتان

ڈیلی ویجزملازمین کو ریگولر نہ کیے جانے کے خلاف جامعہ زکریا میں تیسرے روز بھی ملازمین نے ہڑتال کی اور دفاتر کی تالہ بندی کی

اس موقع پر ایمپلائز ایسوسی ایشن کےصدرملک صفدر،رانا مدثر اور دیگر عہدے داروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

اب ملازمین اپنا حق لیے بغیر واپس نہیں جائیں گے ،8سال ہوگئے ہیں،سنڈیکیٹ میں اس کیس کی منظوری بھی ہوگئی مگریونیورسٹی انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے

جس کی ذمے داری اب اسی پر ہوگی،اس موقع پر بعض ملازمین نے خود سوزی کرنے کی دھمکی بھی دی، ملازمین سہ پہر تک دھرنا دیکر بیٹھے رہے

بعد ازں پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔


ملتان

پاکستان میڈیکل کمیشن(پی ایم سی)نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلوں میں بے قاعدگیوں

اور قواعد کی خلاف ورزی پر ملک بھر کے 70 پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجوں کے خلاف

کارروائی کی ہے۔26 میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے مکمل طور پر معطل کر دیئے ہیں۔42 میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں مخصوص طلباء و طالبات کے داخلے منسوخ کردیئے ہیں۔

دو میڈیکل و ڈینٹل کالجوں سے زائد وصول کی گئی فیس واپس کروائی ہے۔

پی ایم سی نے یہ کارروائی ان میڈیکل و ڈینٹل کالجوں کیخلاف طلباء و طالبات کی جانب سے کی گئی شکایات پر کی ہے۔

About The Author