دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ملتان

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ بلڈنگ برانچ کی ملی بھگت سے شہر بھر میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے

بلڈنگ انسپکٹرز نے غیر قانونی گھریلو ،کمرشل تعمیرات کے منہ مانگے ریٹ مقرر کر دیے ہیں نقشہ فیسوں کمرشلائزیشن کی مد میں بھی سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے

جبکہ بے ہنگم تعمیرات سے نہ صرف ٹریفک بلکہ پارکنگ کے مسائل بھی شدت اختیار کر گئے ہیں ذرائع کے مطابق جب سے جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے

سیکریٹریٹ کی پیش رفت ہوئی ہے بلڈنگ انسپکٹر نے غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کے ریٹ میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔


ملتان

محکمہ صنعت وتجارت پنجاب کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں قائم رمضان بازاروں میں اب تک 10 کلو آٹے کے 49 لاکھ 26ہزار 739 تھیلے فراہم کیے گئے

ہیں۔375 روپے فی تھیلہ کے حساب سے 39لاکھ 61 ہزار 89 تھیلے فروخت ہو چکے ہیں 26 اپریل کو رمضان بازاروں میں 2 لا کھ 85 ہزار334 تھیلے فراہم کیے گئے

جن میں سے 2 لاکھ 39 ہزار 703 آٹے کے تھیلے فروخت ہوئے۔مزید براں شوگر ملوں سے اب تک 17303286 کلو گرام چینی اٹھائی گئی جس میں

سی8977235 کلو گرام چینی فروخت ہوئی 26اپریل کو شوگر ملوں

سی4لاکھ 10 ہزار 820 کلو گرام چینی اٹھائی گئی اور رمضان بازاروں میں 7 لاکھ 73 ہزار 507کلو گرام چینی 65روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق

رمضان بازاروں میں اب تک مرغی کا گوشت806465 کلو گرام فروخت ہوا جب کہ43069 درجن انڈے فروخت ہوئے۔26 اپریل کو رمضان بازاروں میں مرغی کا گوشت 363 روپے فی کلو گرام

جبکہ کھلی مارکیٹ میں 373 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوا۔


ملتان

میٹرو پولیٹن کارپوریشن حکام کی عدم دلچسپی اور غفلت کے باعث پری مون سون بارشوں کے

باعث ملتان شہر کی 800کی خستہ عمارتیں گرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے 800 خستہ عمارتوں میں رہائشی پذیر ہزاروں افراد کی زندگیاں داو پر لگ گئی ہیں

میٹرو پولیٹن کارپوریشن انتظامیہ نے دوبارہ سروے کرانا شروع کردیئے ہیں بتایا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن ملتان کی بلڈنگ برانچ نے 800 سے زائد خستہ عمارتوں کی فہرست پنجاب

حکومت کو کاروائی کیلئے ارسال کی ہے، رہائشی گھروں کی مرمت اور گرانے کیلئے 30کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے

جس کی منظوری کیلئے پنجاب حکومت کو متعدد بار مراسلے ارسال کئے گئے ہیں۔ حکومت پنجاب گذشتہ کئی سالوں سے زبانی کاروائیوں میں مصروف ہیں

اور مسئلہ کا مستقل حل کرنے سے گریزاں ہے۔ اندرون شہر ملتان میں 800 سے زائد خستہ عمارتوں کا بارشوں میں گرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔


ملتان

شہر اور اس کے گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری موٹرسائیکلوں،

موبائل فونز سے محروم ہو گئے۔

پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے

ایک شہری کی کار بھی چوری ہو گئی۔تھانہ گلگشت کے علاقہ سے شہباز تھانہ بی زیڈ سے وسیم کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

نیو ملتان کے علاقہ سے ماجد سمیت 5 افراد کی جیبوں سے موبائل فون نکال لئے گئے۔

تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ سے عمر دراز کی کرولا کار مالیتی 13 لاکھ نامعلوم افراد چوری کرکے لے گئے۔

About The Author