دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح سویرے شہر کے اہم مقامات کا دورہ کیا۔ صفائی،سیوریج،شجرکاری اور میونسپل سروسز کے دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر

احکامات جاری کیے.کمشنر نے بلاک وی،یو،27،28،پل ڈاٹ،مانکا کینال،ارشاد نوحی پارک سمیت دیگر اہم مقامات کا دورہ کیا

ڈائریکٹرڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضیٰ،سی ای او کارپوریشن جواد الحسن گوندل،

سی او سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یار سمیت دیگر افسران ہمراہ تھے۔ کمشنر نے صفائی،سیوریج،میڈینز،گرین بیلٹس اور پارکس میں شجرکاری سمیت میونسپل سروسز کے

معاملات کا موقع پر جائزہ لیا۔انہوں نے اہم مقامات کا پیدل تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اہل علاقہ سے بھی ملاقات کی اور معلومات حاصل کیں۔

کمشنر نے کہا کہ تمام افسران و ملازمین نیک نیتی سے کام کریں عوامی مسائل کا بروقت حل سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہے۔

فرائض میں کوتائی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ شہر کے اہم مقامات کے معائنہ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں رواں ماہ کے دوران 132 ناجائز منافع خورگرفتار،208 مقدمات درج کرنے کے ساتھ 4249500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد نے کہا کہ

چاروں اضلاع میں 84 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم سے 27 اپریل تک

مارکیٹوں میں گرانفروشی،ذخیرہ اندوزی،ملاوٹ اور نرخ نامے آویزاں نہ ہونے سمیت پرائس کنٹرول

ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی۔

انہوں نے کہا 27 روز کے دوران ڈیرہ غازی خان،راجنپور،

لیہ اور مظفرگڑھ اضلاع کی مارکیٹوں کے 31384 معائنے کئے گئے

اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی 2639 خلاف ورزیاں پائی گئیں


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے مزید سختی کرنے کافیصلہ کیاگیاہے. متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں

اداروں کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کیا جائے گا. کار سرکارمیں مداخلت پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں.

یہ احکامات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے. پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان حمزہ سالک،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز احمد حسن رانجھا، حسنین خالد سنپال، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران شریک تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ

دکانداروں اور شہریوں سمیت ہر فرد ماسک کا استعمال لازمی کرے گا. چھ بجے کے بعد کاروباری اور دیگر سرگرمیاں معطل ہوں گی. کاروباری مراکز کی ہفتہ وار بندش کے ساتھ عوامی

اجتماعات پر پابندی ہو گی. کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات، گرفتار یاں او ربھاری جرمانے کیے جائیں گے. ڈپٹی کمشنر نے انتظامی افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مارکیٹوں میں نکلیں.

کورونا ایس او پیز، احترام رمضان آرڈیننس اور پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت بلاامتیاز کارروائی کریں. انہوں نے محکمہ اوقاف کو ہدایت کی کہ وہ علماء،

مشائخ اور آئمہ مساجد کے ساتھ مل کر مساجد میں سماجی فاصلے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں.

اجلاس میں حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کی گئیں نئی ایس او پیز سے متعلق آگاہی دینے کے ساتھ عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیر ہ غازیخان میں کورونا ایس او پیز احترام رمضان آرڈیننس

اور پرائس ایکٹ کی خلاف ورزی پر 18افراد گرفتار، 17دکانیں سربمہر اور بھاری جرمانے کے

ساتھ مقدمات درج کرا دیئے گئے. اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے رانی بازا ر،

گولائی کمیٹی اور دیگرعلاقوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گیارہ دکانیں

سربمہر کرنے کے ساتھ دو افراد گرفتار، مقدمہ کے اندراج کے علاوہ 14500روپے جرمانہ بھی عائد کردیا. اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر

چھ ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ دو مقدمات درج کرا دیئے.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چھ دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ ماسک نہ پہننے والے سولہ افراد گرفتار کرا دیئے.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن سمیت صوبہ پنجاب میں ادویات کی غیر قانونی تیاری اور ممنوعہ ادویات کے کاروباری مراکز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیئرپرسن پراونشل ڈرگ مانیٹرنگ ٹیم و مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی کی زیر صدارت پہلے ویڈیو لنک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان سے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا،ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ادویات کی غیر قانونی تیاری کی اطلاع دینے والے اور کامیاب چھاپہ پر دس لاکھ روپے تک کا انعام دیا جائے گا

اور نام صیغہ راز میں رکھاجائیگا۔پنجاب انفرمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے080099000 ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے۔

صوبہ میں 154 ڈرگ انسپکٹرز کام کررہے ہیں جنہیں پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کی طرف سے مکمل سپورٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موت کا کاروبار کرنے والے عطائی،غیر قانونی ہسپتال،کلینک،میڈیکل سٹور کے ساتھ غیر قانونی،غیر معیاری، ملاوٹ، ممنوعہ

سمگلڈ اور زائد المیعاد ادویات رکھنے والوں پر بھی بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ہسپتال کے اندر فارمیسی کو چیک کرنے کا بھی لائحہ عمل بنایا جائیگا۔

چیئرپرسن محمد حنیف پتافی نے پی ڈی ایم ٹی کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خوری کیلئے ادویات کی قلت اور مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے

خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ادویات کی تیاری،میڈیکل سٹور،کلینک اور ہسپتال کے قیام کیلئے لائسنس کے طریقہ کو سہل بنایا جائے۔

ڈرگ انسپکٹرز فیلڈ میں نکلیں اور بلاامتیاز کارروائی کرائیں۔ڈرگ انسپکٹرز کی انفرادی کارکردگی کو بھی مانیٹر کیا جائیگا۔

پی ڈی ایم ٹی کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرکے محکموں کو دئیے گئے

ٹاسک پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائیگاچیئرپرسن محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ادویات کی تیاری اور معیاری کاروبار کرنے والوں کو تحفظ بھی فراہم کیا جائیگا۔

متعلقہ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر سربمہر کی گئی

جگہ ڈی سیل نہیں ہوگی ایسا کرنے والے افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

کورونا کی موجودہ لہر میں متعلقہ محکموں کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

آکسیجن کی مسلسل فراہمی اور دیگر معاملات احسن طریقے سے چلائے جائیں.
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ

انسانی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ زکے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرکے کیسز کا میرٹ پر فیصلہ کرایا جائیگا۔

ڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی پر بھی نظر رکھی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ

سنٹرآف ایکسی لینس میں معیاری تعلیم کے ساتھ بچوں کی کردار سازی او رجذبہ حب الوطنی کو فوکس کیا جائے.

ملک کے مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کا اہم کردار ہے.

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں سنٹر آف ایکسی لینس کے بورڈ آف گورنرز سے خطاب کرتے ہوئے کہی. ڈپٹی کمشنر نے بوائز و گرلز سنٹرآف ایکسی لینس کے معاملات کا جائزہ لیا.

انہو ں نے کہاکہ کورونا ایس او پیز کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں تاہم بچوں کے والدین سے قریبی رابطہ رکھنے کے ساتھ نصاب پر فوکس کیاجائے.

موجودہ کورونا لہر کے خاتمے اور تعلیمی ادارے کھلنے پر بچوں کے نصاب کی تکمیل اور دیگر امور احسن طریقے سے چلائے جائیں. سنٹر آف ایکسی لینس کے پرنسپل اور بورڈ کے اراکین نے

اداروں کی بہتری کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں.

About The Author