دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق

اوپن مارکیٹ میں آٹے کا 20کلو کا تھیلہ 980روپے جبکہ 10کلو کا

تھیلہ 490روپے مقرر کر دیا گیا ہے ۔

جس کاا طلاق ضلع راجن پور کی حدود میں فوری طور پر ہوگا۔

جبکہ رمضان بازار میں آٹے کی قیمت 375روپے فی 10کلو تھیلہ رہے گی۔


راجن پور

بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کے حکم پر

موضع رکھ ٹھل مینگھراج اور موضع رکھ ماڑی تحصیل راجن پور میں کروڑوں روپے کی

مالیت کی 408کنال سرکاری اراضی بحق سرکار ضبط کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ اراضی بوجہ عدم ادائیگی سرکاری واجبات الاٹیان کے قبضہ سے

واگزار کرائی گئی ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال نے مزید بتایا کہ

سرکاری زمینوں کے ایسے تمام الاٹیان جنہوں نے واجبات کی بروقت ادائیگی نہیں کی

ان کے خلاف ایسی کاروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

About The Author