دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بچوں کیلئے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون

یہ اسمارٹ فون ایک ہی وقت میں اسمارٹ فون، اسمارٹ واچ اور مصنوعی ذہانت والا اسپیکر بن جاتا ہے

بچوں کے لیے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ’نووس‘ تیار کر لیا گیا ہے۔

یہ اسمارٹ فون ایک ہی وقت میں اسمارٹ فون، اسمارٹ واچ اور مصنوعی ذہانت والا اسپیکر بن جاتا ہے۔ یہ فورجی نیٹ ورک کو سپورٹ کرتا ہے جبکہ ویڈیوکال، آڈیو کال، اسمارٹ میسجنگ کی سہولت موجود ہے۔

اس فون کی بیٹری روایتی فون کے مقابلے میں تین گنا زیادہ کام کرتی ہے۔

بچوں کے لیے ڈیزائن کردہ اس فون میں والدین کی جانب سے لگائے جانے والے لاک اور پابندیوں کی سہولت موجود ہے۔

کمپنی کی جانب سے اسمارٹ فون کی قیمت صرف 199 ڈالر رکھی گئی ہے۔

About The Author