پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ 28 ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز 8 جولائی سے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہوگا۔
اس ایونٹ میں 8 ممالک کی ٹیمز ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مد مقابل ہوں گی۔ یہ پہلی بار ہورہا ہے کہ خواتین کرکٹ ٹیمز بھی کامن ویلتھ گیمز کا حصہ بن رہی ہیں۔
ٹورنامنٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے علاوہ آسٹریلیا، انڈیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی وومنز ٹیمز حصہ لیں گی
جبکہ گیمز میں شرکت کے لیے آٹھویں ٹیم کا فیصلہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ
کامن ویلتھ گیمز میں شرکت سے پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی