جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

: ملتان

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ کے باعث سارے شہر میں ٹیریفک جام ہو گیا،

سکیورٹی نقظہ نظر سے مختلف جگہوں سڑکوں ناکہ بندی سے ٹریفک کا لوڈ پڑنے سے شہر بھر میں ٹریفک جام ہوکر رہ گئی۔ روزے دار شہریوں کے لئے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا محال ہو گیا۔ ہسپتالوں میں مریضوں کی منتقلی مشکل ہو کر رہ گئی۔

خاص طور پر نشتر ہسپتال اور کارڈیالوجی میں مریضوں کو لے جانے والے لواحقین اور ایمبولنسیں رش میں پھنس کر رہ گئیں۔ نشتر ہسپتال اور کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے باہر مریضوں کے لواحقین اور پولیس اہلکاروں کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی

اور گالی گلوچ بھی ہوئی۔ ناکہ بندیوں کی وجہ سے کچہری چوک، نواں شہر، گھنٹہ گھر، حسین آگاہی، چوک دولت گیٹ، خانیوال روڈ،بند بوسن روڈ، معصوم شاہ روڈ، چوک کمہاراں والا، چوک ڈیر اڈا، اور دیگر علاقوں میں ٹریفک بری طرح جام رہی۔

رش اور گرمی کی وجہ سے بوڑھے، خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کے دورہ کی وجہ سے سکیورٹی کے لئے تین سو سے

زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ ٹریفک کا رخ موڑنے کے لئے مختلف جگہوں پر بیرئیر رکھ سڑکیں بلاک کی گئی تھیں۔


ملتان

جامعہ زکریا کی ایمپلائز یونین نے صدر ملک صفدر حسین اور رانا مدثر کی قیادت میں ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کی،

کریش ہال میں دھرنا دیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو جان بوجھ کر انتظار کی سولی پر چڑھایا جارہا ہے

اور یونیورسٹی میں بدامنی پھیلانے کیلئے حربے استعمال کئے جارہے ہیں، سینڈیکیٹ سے منظوری کے بعد اساتذہ کا ایک گروہ ملازمین کے مستقبل پر شب خون مارنے کی کوشش کررہا ہے

جس کو ناکام بنایا جائے گا، جب تک نوٹیفکیشن نہیں ہوجاتا احتجاج جاری رہے گا۔ ملتان ( سٹاف رپورٹر) مقدمہ بازی کے تنازع پر نوجوان کو فائرنگ کر زخمی کرنے کے الزام میں تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مدعی عرفان کے مطابق ملزمان احمر وغیرہ کے ساتھ ان کی مقدمہ بازی چل رہی ہے، اس تنازع پر ملزمان احمر اور حمزہ نے انمول میرج کلب کے قریب اس کے بھائی نعیم کو روک کر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔

متعلقہ پولیس نے مذکرہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔


ملتان

محکمہ صحت حکام ملتان نے غیر حاضری و دیگر وجوہات کی بناء پر 12 ڈاکٹروں سمیت29ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی، وارننگ و دیگر سزائیں دی ہیں۔

دیہی مرکز صحت میراں ملھہ کے ڈاکٹر حسن،ڈاکٹر عائشہ ریاض لانگ، ڈاکٹر طلحہ،بنیادی مرکز صحت کھادل کی ڈاکٹر آمنہ شاہد،بنیادی مرکز صحت بھکل بھڑ کی ڈاکٹر سعدیہ،بنیادی مرکز

صحت حامد پور کنورہ کے ڈاکٹر عتیق الرحمان،بنیادی مرکز صحت 5 فیض کی ڈاکٹر سدرہ کرن کی تنخواہ سے 15روز کے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز الاونس کی کٹوتی،بنیادی مرکز صحت بلی والا کی

ڈاکٹر سدرہ صادق،بنیادی مرکز صحت سلطان پور ہمڑ کے ڈاکٹر رضوان بھٹہ،

بنیادی مرکز صحت بنڈہ سندیلہ کی ڈاکٹر خدیجہ بخاری،بنیادی مرکز صحت گلزار پور کے ڈاکٹر طلحہ،بنیادی مرکز صحت متی تل کی ڈاکٹر مریم یوسف کو وارننگ دی گئی ہے۔

اسی طرح دیگر ملازمین کو بھی مختلف سزائیں دی گئی ہیں۔


: ملتان

راجن پور ہسپتال کے گرفتار سابق اکاؤنٹنٹ سید ثاقب سجاد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے

وکلاء دلائل کے بعد ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ہے۔اینٹی کرپشن نے جوڈیشل ایکشن منظور ہونے پر ڈیڑھ کروڑ کی مبینہ کریشن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

درخواست گزارکے مطابق ملزم کے نام جائیداد نہیں وہ ایک سرکاری کوارٹر میں رہتا ہے، کیس بنا 2012 میں ملزم اکاؤنٹ برانچ میں ملازم نہیں تھا، مقدمہ کے مرکزی ملزم محمد نواز کی

ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ مقدمہ کا مدعی اختر بھٹہ بلیک میلر ہے جس کے خلاف مقدمات درج ہیں، ملزم سے جسمانی ریمانڈ کے دوران کوئی برآمدگی نہیں ہوئی اسلئے ضمانت پر رہا کیا جائے۔

About The Author