ڈیرہ غازی خان
ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی کی فینسی و میچ جواء کھیلنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی ، 2 ملزمان گرفتار ، رقم برآمد۔
تفصیلات کے مطابق دوران گشت ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار ملکانی کو مخبر نے اطلاع دی کہ 2 اشخاص بلاک k الشیخ کارپوریشن دوکان میں بیٹھ کر بذریعہ فون فینسی و میچ جواء کھیل رہے ہیں
جس پر پولیس تھانہ سٹی نے فوراً کاروائی کر کے فینسی جواء کھیلنے والے دونوں ملزمان (1) منور حسین ولد عبدالجبار
قوم شیخ قریشی سکنہ Aبلاک (2) شکیل احمد ولد عبدالرشید قوم گجر سکنہ P بلاک کو فینسی جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم اور موبائل فونز برآمد کر کے پولیس تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے 12 سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی پر برہم ہوگئے
اور دو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،چار نائب تحصیلدار سمیت بارہ مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے تین روز کے اندر وضاحت طلب کرلی
تسلی بخش جواب نہ ملنے پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا عندیہ دے دیا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے 12 سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے
کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔انہوں نے ناقص کارکردگی پر مجسٹریٹس کو شو کاز نوٹسز جاری کردئیے ہیں تین روز کے اندر مجسٹریٹس سے وضاحت طلب کرلی اور مجسٹریٹس کی طرف س
تسلی بخش جواب نہ ملنے پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔کمشنر نے مجسٹریٹس کی یکم سے 25 اپریل تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا
اورناقص کارکردگی پر ڈیرہ غازی خان کے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ راجنپور فواد بلوچ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجنپور زبیر احمد اعجاز
راجنپور کے ڈی او انڈسٹریز محمد پرویز اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک راجنپور زبیر اعجاز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔کمشنر نے زراعت آفیسر چوبارہ غلام مصطفیٰ طاہر
اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن لیہ محمد عمران ستار،تحصیلدار لیہ عامر اقبال دستی اور چوبارہ،لیہ،کروڑ اور علی پور کے نائب تحصیلداروں بالترتیب محسن بخاری،سعید گھمن
مخدوم مظفر اور مرید حسین کو بھی شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تین روز میں وضاحت طلب کرلی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ماہ صیام میں گرانفروشی پر
متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ذمہ دار ہوگا۔رمضان بازار سمیت عام مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنائی جائے
سرکاری نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ ہونے پر دکانداروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے،انہوں نے کہا کہ ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی
سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فیلڈ میں نکلیں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کریں.
ڈیرہ غازیخان
ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں کورونا کی موجودہ لہر کے دوران کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بیڈز
اور وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھا د ی گئی ہے. کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر
2
کیپٹن (ر)محمد علی اعجاز کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور کورونا کیلئے مختص کیے گئے الگ وارڈ کا معائنہ کیا. پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف قریشی
ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر اطہر فاروق کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال، ڈاکٹر خالد تحسین، ڈاکٹر اختر حسین اور دیگرموجود تھے.
کمشنر نے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے. کمپنی سے مسلسل آکسیجن کی فراہمی کے ساتھ ٹیچنگ ہسپتال میں جنریشن پلانٹ کے قیام کیلئے کوشش کی جائے.
کمشنر کو بتایاگیاکہ ٹیچنگ ہسپتال میں ا ٓئی سی یو اور ایچ ڈی یو کے 28,28بیڈز کے علاوہ آئی سی وارڈ میں 24بیڈز لگا دیئے گئے ہیں 36وینٹی لیٹرز موجود ہیں. 19وینٹی لیٹرز کو کورونا مریضوں
کیلئے مخصوص کر دیاگیا ہے. کمشنر نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ سمیت مشتبہ اور کنفرم و داخل مریضوں کا روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ مرتب کیا جائے.
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا ایس او پیز، پرائس کنٹرول ایکٹ اور احترام رمضان آرڈیننس پر بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے.
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے ایس او پیز اور لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر نومقدمات درج کرا کے چودہ افراد گرفتار کرا دیئے. احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر پندرہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا.
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چا نڈیہ نے پانچ دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ 3500روپے جرمانہ عائد کیا.
اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے مختلف ریسٹورینٹس اور جوس سٹالز پر احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر چار افراد گرفتار کرادیئے.چار مقدمات کے اندراج کیلئے تھانہ گدائی میں استغاثے جمع کرا دیئے گئے.
علاوہ ازیں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر انہوں نے دس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا. انہوں نے سرور وا لی سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا.
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت کے حوالے سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ چھٹہ سے علامتی آگاہی واک کی بھی قیادت کی انہوں نے کہاکہ
اب سات کی بجائے گیارہ بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکوں کا کورس شروع کیاگیا ہے. دو سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگا کر گیارہ بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ ضلع میں گندم خریداری کا ہدف پورا نہ کرنے والے فوڈ انسپکٹرز اور عملہ کے خلاف کارروائی ہو گی
روزانہ کی بنیاد پر بار دانہ کے اجراء اور خریداری کا ریکارڈ پیش کیا جائے. انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں گزشتہ شب جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. اجلاس میں اب تک خریدی گئی گندم کا جائزہ لیاگیا. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ
ضلع کی حدود سے دوسرے صوبو ں میں گندم کی غیر قانونی ترسیل اور ذخیرہ اندوزی پر کارروائی کی جائے.
گندم کے سٹاک ضبط کرنے کے ساتھ مقدمات کے اندراج اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے. انہوں نے کہاکہ
متعلقہ محکمے مل کر کام کریں حکومت کی طرف سے دیئے گئے اہداف کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں.
ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ گندم خریداری کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاس منعقد کیاجائے گا.
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجا ب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر قبائلی علاقہ فاضلہ کچھ اور پھگلہ کے عمائدین کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر بے
نظیر انکم سپورٹ پروگرام کوتحصیل کوہ سلیمان کے مستحقین کی فہرست از سر نو مرتب کرنے کیلئے سروے کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال کی طرف سے جاری مراسلہ میں کہا گیاہے کہ حالیہ دورے کے دوران قبائلیوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مستحقین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے
احساس کفالت پروگرام او ردیگر مالی سکیموں سے محروم رکھا گیاہے .
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں "خدمت آپ کی دہلیز پر "فیز 1کے تحت چار ہفتوں کا پروگرام شروع کر دیاگیاہے
جس کے تحت حکومتی مشینری میونسپل
4
سروسز کی بہتری اور دیگر اقدامات کر کے متعلقہ ایپ پر پہلے اور بعد کا ریکارڈ اپ لوڈ کرے گی اس سلسلے میں ایپ کے ذریعے متعلقہ علاقے کے لوگوں کا فیڈ بیک لیا جاسکے گا.
ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 19اپریل سے پروگرام پر عملدرآمد شروع کر دیاگیاہے. کمشنر کی ہدایت پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان، ڈپٹی کمشنرز،
ڈی پی اوز، ڈی جی پی ایچ اے، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ، کارپوریشن اورسالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سی ای او زکو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ
وہ خدمت آپ کی دہلیز پر کے تحت عملی اقدامات کریں.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون