نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سترہ کروڑ سے زائد انٹرنیٹ ایڈریسز بیچ دیے جانے کا انکشاف

امریکی محکمہ دفاع نے نجی کمپنی کو 17 کروڑ سے زائد انٹرنیٹ ایڈریسز فروخت کر دیے

17 کروڑ سے زائد انٹرنیٹ ایڈریسز بیچ دیے جانے کا انکشاف

لندن:

امریکی محکمہ دفاع نے نجی کمپنی کو 17 کروڑ سے زائد انٹرنیٹ ایڈریسز فروخت کر دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی نجی کمپنی کے ساتھ ڈیل کی مالیت 4 ارب ڈالر سے زائد بنتی ہے۔ مشکوک کمپنی کے ساتھ ڈیل ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے تھوڑی دیر پہلے ہوئی تھی۔

انٹرنیٹ ایڈریسز فروخت کرنے کی اس ڈیل کو تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل قرار دیا جا رہا ہے۔

پینٹاگون کا ڈیفنس ڈیجیٹل سروس کا چیف انٹرنیٹ ایڈریسز کے معاملات کو دیکھ رہا تھا اور یہ ایک ایسی کمپنی کے سپرد کیا گیا تھا جو لگتا ہے گزشتہ سال سمتبر تک موجود ہی نہیں تھی۔

About The Author