دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں روزے30اور عید 14مئی کو ہونےکا امکان

پاکستان میں روزے 30اور عید الفطر جمعہ14مئی کو ہونے کا امکان ہے

پاکستان میں روزے30اور عید 14مئی کو ہونےکا امکان

پاکستان میں روزے 30اور عید الفطر جمعہ14مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال کے

مطابق شوال 1442ہجری کا نیا چاند 11اور 12مئی کی درمیانی شب کو تقریباً 12 بجکر ایک منٹ پر

پیدا ہوگا یعنی اس وقت چاند کا ( Conjunction) ہوگا جب 12مئی کی شام سورج غروب ہوگا

اس وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 31 منٹ ہوگی غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیانی وقت صرف 36 منٹ ہوگا۔

غروب آفتاب کے

وقت چاند افق (Horizon) سے تقریباً 6.5 ڈگری پر ہوگا لہٰذا 12 مئی کی شام کو

غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے

چناچہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ روزے پورے 30 ہوں گے اور عید 14 مئ کو ہوگی۔

About The Author